01:09 pm
بختاور بھٹو کی شادی کے کھانے میں کیا کیا تھا؟

کراچی (ویب ڈیسک )سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری گزشتہ روز رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں، نکاح کی تقریب میں مہمانوں کی تواضع کے لیے کھانے میں مختلف ڈشز اور طرح طرح کے میٹھے پکوان رکھے گئے۔مہمانوں کیلئے تیار کیے گئے کھانے میں بھنڈی ، پالک گوشت اور مکس سبزی کو بھی شامل کیا گیا۔پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے اپنے
انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک دلکش تصویر شیئر کی جس میں کھانے کے مینیو سمیت دیگر مختصر ’قبول ہے‘ کے پراپز دکھائے گئے ہیں۔شرمیلا فاروقی کی جانب سے جاری کی گئی کھانے کی فہرست کے مطابق بختاور بھٹو کے نکاح کی تقریب میں باربی کیو، دھاگہ کباب ، مٹن چوپس، ریشمی کباب، چکن بوٹی سمیت بکرا روسٹ، پالک گوشت، دیسی چکن قورمہ، بیف اسٹیک، بیف چلی ڈرائی، گارلک رائس، بھنڈی فرائیڈ مکس سبزی اور تیتر روسٹ شامل تھا۔میٹھے میں آئسکریم ، حلوہ اور دیگر لوازمات شامل تھے۔خیال رہے کہ بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات 4 دن قبل 25 جنوری سے ان کی 31 ویں سالگرہ کے موقع پر شروع ہوئی تھیں اور تقریبات کا آغاز محفل میلاد سے کیا گیا تھا۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن بختاور کے نکاح کی تصاویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’میری بہن بختاور بھٹو زرداری کی شادی ایک طویل عرصے بعد آنے والا خوشیوں کا لمحہ ہے، مجھے ایسا لگا کہ مسرت کے اس لمحے میں میری والدہ ہمیں دیکھ رہی ہیں، میری جانب سے دونوں کو ایک ساتھ نئی زندگی کی ابتدا کی مبارک ہو- ماشاءاللہ !

تازہ ترین خبریں

گرمی سے پریشان شہری ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نےکن کن شہروں میں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟ٹھنڈی ٹھنڈی خبر آگئی

اسحاق ڈار کی گرفتاری تک اس کیس کا فیصلہ نہیں ہو گا، احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسمبلیاں توڑیں گے یا نہیں؟ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومتی اتحادی جماعتوں کا ہنگامی اجلاس، بڑا فیصلہ کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو کوئی عہدے سے نہیں ہٹا سکتا، وفاقی وزیر قانون کا دوٹوک اعلان

یا اللہ رحم ، انتہائی خوفناک حادثہ ، کئی جانیں چلی گئیں، متعدد خاندان سوگ میں ڈوب گئے

آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

سابق وزیر خزانہ کو پاکستان بلا لیا گیا، نگران وزیراعظم کیلئے نام فائنل کر لیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے اسمبلی کی تحلیل کا مسودہ تیار کرنے کا حکم دیدیا ، تہلکہ خیز دعویٰ

ڈالر نے پھر اونچی چھلانگ لگا دی ، روپے کے مقابلے قدر میں کتنا اضافہ ہوا؟انٹربینک سے بڑی خبر

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے پاس کیا آپشنز ہیں؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

مجھے شادی سے بچاؤ ۔۔ چوتھی بیوی بننے کی خواہش مند لڑکی کا خواب عامر لیاقت نے کیسے توڑ دیا

 پاکستانی عوام کو مبارک، لوٹے فارغ،پنجاب حکومت کا جواز ختم، وفاقی حکومت فوری طور پر استعفیٰ دے،اسدعمر

چلتی گاڑی کو درست نشانہ بنانے کے لیے پڑوسی ملک کاہائپرسونک میزائل کامنصوبہ

امپورٹڈ حکومت خوفزدہ ۔۔۔گالیاں ن لیگ کو پڑ رہی ہیں اور زرداری مزے کر رہا ہے،عمران خان حکومت پربرس پڑے