01:57 pm
حکومتی اوراتحادی اراکین کی موجیں لگ گئیں

حکومتی اوراتحادی اراکین کی موجیں لگ گئیں

01:57 pm


اسلام آباد(ویب ڈیسک )سینٹ الیکشن سے قبل پنجاب حکومتی اور اتحادیوں کے لیے فنڈ کی بندر بانٹ شروع کردی ۔پنجاب کے حکومتی اور اتحادی اراکین اسمبلی کو دس ارب روپے مل گئے۔محکمہ خزانہ پنجاب نے باقاعدہ تصدیق کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت سینٹ الیکشن سے قبل اپنے حکومتی اور اتحادی اراکین اسمبلی کے حلقوں میں فنڈ کے اجرا کے لیے خزانے کے منہ 
کھول چکی دیے۔محکمہ خزانہ کے اعلیٰ سرکاری آفسیر نے بتایا ہے کہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے نام پر حکومتی پروگرام کے لیے دس ارب روپے کے فنڈ جاری کردیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ فنڈ حکومتی اور اتحاری اراکین اسمبلی کے حلقوں میں جاری عوامی فلاح کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے خرچ ہوریے ہیں لاہور میں حکومتی اراکین اسمبلی کو ڈھائی ارب سے زائد کے فنڈ اراکین کی جانب سے پیش کردہ عوامی فلاح کی اسکیموں کو دئیے گئے ہیں،محکمہ خزانہ سے زرائع نے بتایا ہے کہ ابھی آئندہ آنے والے دنوں میں اراکین اسمبلیوں کے حلقوں کے لیے پانچ ارب روپے کے مزید فنڈ بھی جاری ہوں گے ۔دوسری جانب اپوزیشن ایسے حکومتی فنڈ سے محروم رہیں گے۔واضح رہے سینیٹ الیکشن کیلئے جوڑ توڑ جاری ہے،ملاقاتوں کا سلسلہ بھی چل نکلا ہے،سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کروانے کیلئے حکومت کا ریفرنس بھی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔کون کون امید وار ہے کس جماعت کا پلڑا بھاری ہوگا؟ پنجاب سے حکمران جماعت کتنی سیٹیں لے سکتی ہے؟مارچ میں ہونے والے سینٹ انتخابات میں پنجاب کی 11 نشستوں پر حکمران جماعت پی ٹی آئی اور ن لیگ میں سخت مقابلہ متوقع ہے،پنجاب اسمبلی میں اس وقت371کے ایوان میں سینیٹر منتخب ہونے کے لئے 41.2 ووٹوں کی ضرورت ہے۔ تحریک انصاف 181سیٹوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ اس کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کی 10نشستیں ہیں۔ راہ حق پارٹی کا ایک رکن اور چار آزاد ارکان بھی حکومت کے ساتھ ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے چھ سے آٹھ باغی ارکان بھی حکومت کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں۔ گویا حکمران جماعت نو میں سے پانچ نشستیں آسانی کے ساتھ جیت سکتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی ایوان میں165 نشستیں ہیں، اگر پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کردے تو چار نشستیں مسلم لیگ (ن) جیت سکتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

کون سے قیدیوں کی سزائوں میں کمی کافیصلہ کیاگیا ہے،تفصیلات اس خبر میں

کون سے قیدیوں کی سزائوں میں کمی کافیصلہ کیاگیا ہے،تفصیلات اس خبر میں

فیصل واؤڈا کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا بڑافیصلہ ،تفصیل جانئے اس خبر میں

فیصل واؤڈا کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا بڑافیصلہ ،تفصیل جانئے اس خبر میں

افغانستان میں پاکستان کے سفارتی عملے کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے،وزیرخارجہ

افغانستان میں پاکستان کے سفارتی عملے کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے،وزیرخارجہ

انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں 2 سے 3 تبدیلیوں کا امکان

انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں 2 سے 3 تبدیلیوں کا امکان

خیبرپختونخوا میں پینشن کا بوجھ آنیوالے دنوں میں کتنے ارب ہوجائیگا؟تفصیل اس خبر میں

خیبرپختونخوا میں پینشن کا بوجھ آنیوالے دنوں میں کتنے ارب ہوجائیگا؟تفصیل اس خبر میں

برطانوی اخبار نے شہباز شریف سے معافی کیوں مانگ لی؟جانئے اس خبر میں

برطانوی اخبار نے شہباز شریف سے معافی کیوں مانگ لی؟جانئے اس خبر میں

وفاقی وزیرنے عمران خان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا

وفاقی وزیرنے عمران خان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا

تحریک انصاف کے رہنما کا اتحادی جماعت ق لیگ کے حوالے سے بڑا بیان سامنے آگیا

تحریک انصاف کے رہنما کا اتحادی جماعت ق لیگ کے حوالے سے بڑا بیان سامنے آگیا

امریکاکاپاکستان کے حوالے سے ایک اور بڑابیان سامنے آگیا

امریکاکاپاکستان کے حوالے سے ایک اور بڑابیان سامنے آگیا

ایک اوربھارتی اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دیا

ایک اوربھارتی اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دیا

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان ٹیم کوبڑا دھچکا

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان ٹیم کوبڑا دھچکا

وفاقی کابینہ کااجلاس جاری،ایجنڈا کیاہے؟تفصیل اس خبر میں 

وفاقی کابینہ کااجلاس جاری،ایجنڈا کیاہے؟تفصیل اس خبر میں 

کس ملک کا سیکورٹی گارڈ اپنی فٹبال ٹیم کی جیت کیلئے دعائیں مانگتارہا؟

کس ملک کا سیکورٹی گارڈ اپنی فٹبال ٹیم کی جیت کیلئے دعائیں مانگتارہا؟

اہم ترین شہر کے بازار سے ایک ساتھ 10موٹرسائیکلیں چوری،جانئے اس خبر میں

اہم ترین شہر کے بازار سے ایک ساتھ 10موٹرسائیکلیں چوری،جانئے اس خبر میں