02:24 pm
کورونا ویکسین لانے طیارہ کل چین جائیگا،ا سٹوریج انتظامات بھی مکمل

کورونا ویکسین لانے طیارہ کل چین جائیگا،ا سٹوریج انتظامات بھی مکمل

02:24 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف) کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی پہلی کھیپ لینے طیارہ کل چین روانہ ہو گا، ویکسین کی اسٹوریج کے لیے اسلام آباد میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ، ویکسین سینٹر اسلام آباد میں قائم کر دیا گیا ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس جس میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کے انتظامات کی حکمت عملی پر غورکیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی پہلی کھیپ لینے طیارہ کل چین روانہ ہو گا جبکہ ویکسین کی اسٹوریج کے لیے اسلام آباد میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔




حق و سچ پرڈٹے رہنا بزدلوں کا کام نہیں،مریم نواز
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد سے کورونا سے بچاؤ ویکسین صوبوں تک پہنچائی جائے گی جبکہ سندھ اور بلوچستان کو بذریعہ جہاز ویکسین پہنچائی جائے گی۔ ویکسین کی اسٹوریج اور عوام کو فراہمی کے اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔کورونا سے بچاوَ کی ویکسین اسلام آباد میں اسٹور کی جائے گی اور ویکسین سینٹر اسلام آباد میں قائم کر دیا گیا ہے۔ صوبائی دارلحکومتوں اور اضلاع میں بھی ویکسین اسٹوریج سینٹر بنا دیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ چین نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکیسن کی لاکھوں خوراکیں تیار کر لی ہیں اور شینجن ائرپورٹ پر ویکیسن کی ترسیل یقینی بنانے کے لیے بھرپور انتظامات کیے جا رہے ہیں۔چینی حکام کا کہنا ہے کہ آرڈر ملتے ہی ویکسین روانہ کر دی جائے گی۔ چین کے شینجن ائرپورٹ پر محفوط انداز میں کورونا وائرس کی ویکیسن کی دیگر ممالک کو ترسیل یقینی بنائی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں