03:22 pm
اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات اوپن کرانے کیلئے آئینی ترمیم کی مخالفت پراتفاق،مزید بیٹھک پیر کو ہوگی

اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات اوپن کرانے کیلئے آئینی ترمیم کی مخالفت پراتفاق،مزید بیٹھک پیر کو ہوگی

03:22 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) میں شامل اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے سے متعلق حکومت کی آئینی ترمیم کی بھرپور مخالفت پر اتفاق کرلیا جبکہ پیر کو قومی اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن کی اہم مشاورتی بیٹھک ہوگی۔نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے سے متعلق حکومت کی آئینی ترمیم کی مخالفت کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کے سینئر رہنماؤں میں رابطہ ہوا، جس میں پیپلز پارٹی، جے یو آئی، (ن) لیگ نے آئینی ترمیم کی مخالفت پر اتفاق کرلیا،




کورونا ویکسین لانے طیارہ کل چین جائیگا،ا سٹوریج انتظامات بھی مکمل
اس حوالے سے پیر کو قومی اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن کی اہم مشاورتی بیٹھک ہوگی۔ پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے صحافیوں بتایا کہ سینیٹ الیکشن ایک ماہ بعد، جلد بازی میں ایسی ترمیم نہیں لائی جا سکتی، خواہش پر آئین تبدیل نہیں ہو سکتا، عجلت میں ترمیم، حکومت کی بدنیتی ایکسپوز ہو رہی، پیپلز پارٹی اس طریقہ کار کی سخت مخالفت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم میں حکومت کی بدنیتی نظر آ رہی ہے، حکومت کو اپنے اراکین پر اعتماد ہی نہیں، اپنے اراکین پر نظر رکھنے کے لیے ترمیم لانا چاہتے ہیں، سینیٹ الیکشن کا طریقہ کار آئین میں واضح ہے، آئین میں ترمیم یا قانون سازی کے لیے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت ہی نہیں کی گئی، حکومت نے آئین میں ترمیم کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ نہیں کیا، حکومت ترقیاتی فنڈز کو رشوت کہتی رہی، اب خود رشوت بانٹ رہی ہے، چودھری سرور خود ووٹ خرید کر پنجاب سے سینیٹر بنے، عمران خان نے چودھری سرور کو اپوزیشن ارکان سے رابطوں کا ٹاسک دیا۔شازیہ مری نے کہا کہ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ خیبرپختونخوا کے 20 ارکان کو نکالا تھا تو چودھری سرور کو کیوں پارٹی میں رکھا، حکومت اوورسیز کی دہری شہریت کے معاملے پر سیاست کر رہی ہے، تارکین وطن کے پیچھے چھپ کر اپنے چند وزراء کو این آر او دینا چاہتی ہے، لیکن پیپلزپارٹی بدنیتی پر مبنی ترمیم کی مخالفت کرے گی۔ قبل ازیں پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا ترمیمی بل جلد بازی اور بد نیتی پر مبنی ہے جبکہ حکومتی بل تحریک انصاف کے ذاتی مفاد پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہا کہ اوپن ووٹنگ سے متعلق صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے لیکن فیصلے سے پہلے حکومت کو ترمیمی بل پیش کرنے کی ضرورت کیوں پڑی ؟ چند دن پہلے ترمیم پیش کرنا حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ انتخابی اصلاحات ایک بل اور ایک ترمیم سے نہیں ہوتے۔ وزیر اعظم دوسروں پر سینیٹ الیکشن چوری کرنے کا الزام لگاتے ہیں جبکہ صوبائی اراکین اسمبلی کے ریٹ کسی اور نے نہیں خود وزیر اعظم نے لگائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو اپنے ارکان پارلیمان پر اعتماد نہیں ہے اور وزیر اعظم نے اپنے ارکان کو ترقیاتی بجٹ نہیں بلکہ رشوت دی ہے۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیر اعظم نے سینیٹ انتخابات چوری کرنے کی کوشش کی ہے تاہم سینیٹ انتخابات وزیر اعظم کی خواہش مطابق نہیں بلکہ آئین کے مطابق ہوں گے۔

تازہ ترین خبریں

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

 صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

 کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

  پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

یااللہ خیر،پاکستان شدیدزلزلے سے لرز اٹھا،عوام کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

یااللہ خیر،پاکستان شدیدزلزلے سے لرز اٹھا،عوام کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

ملک میں سونا سستا ہوگیا

ملک میں سونا سستا ہوگیا

گرمی کے ستائے لو گوں کیلئے اچھی خبر۔۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی

گرمی کے ستائے لو گوں کیلئے اچھی خبر۔۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی