03:52 pm
حکمرانوں کی حماقتوں کے باعث ریاست ہچکولے کھارہی ہے،مولانا فضل الرحمن

حکمرانوں کی حماقتوں کے باعث ریاست ہچکولے کھارہی ہے،مولانا فضل الرحمن

03:52 pm

اسلام آباد (روزنامہ اوصاف)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی حماقتوں کے باعث ریاست خطرے میں ہے،براڈ شیٹ نے ان کی کارکردگی کا پول کھولا ہے ، اربوں روپے کا قومی کا نقصان حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہوا ، ملائیشیا میں اگر ہمارا قومی جہاز روکا گیا ہے تو اس حکومت کی نااہلی ہے ، ریاست خطرے میں ہے معیشت ڈوبتی ہے تو ریاست کی کشتی ہچکولے کھاتی ہے اگر موجودہ حکومت رہتی ہےتو اس ملک کی سلامتی کی ضمانت نہیں دی جاسکتی ، ہمیں ملک کو ان نااہلوں سے نجات دلانا چاہتے ہیں اور یہ ہمارا فریض بن چکا ہے

اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات اوپن کرانے کیلئے آئینی ترمیم کی مخالفت پراتفاق،مزید بیٹھک پیر کو ہوگی
۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ سینیٹ انتخابات کے لیے ہمیں حکمت عملی طے کرنی ہوگی،ہمارے تمام جلسے کامیا ب ہوئے ہیں،پی ڈی ایم متحدہے،اختلاف اور اختلاف رائے ہوتاہے ،موجودہ حکمران بےوقوف تھے اور ایسے ہی احمق رہیں گے،5فروری کو مظفر آباد میں یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے، 9فروری کو حیدرآبادمیں کامیاب جلسہ کریں گے،اگر اس ملک کو بچانا ہے تو اس حکومت سے نجات دلانا اہم ہے،ملک میں ہر شعبہ زندگی حکومت کی ناہلی سے متاثر ہے،ملک کو مالی نقصان کس نے پہنچایا،ذمہ دار یہی حکومت ہے،براڈ شیٹ نے حکومت کی کارکردگی کا پول کھولاہے، ملک میں کرپشن میں اضافہ ہواہے،ملک میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ اختلاف رائے پر بغلیں نہیں بجانی چاہئیں ، ہم متحد ہیں اور بہترین طریقے سے اپنے کارڈ کھیل رہے ہیں اور انشا اللہ پانچ فروری کو مظفرآباد میں کشمیریوں کیساتھ اظہاریکجہتی کرنے کے لئے وہاں جلسہ ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے اور ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے ، حکمران حماقتوں کے دریامیں ڈوبے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم اچھی حکمت عملی کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں اور حکمران جیسے بے وقوف تھے اور اب بھی ویسے ہی خود کو بے وقوف بنا رہے ہیں کیونکہ ان کو ہماری سمجھ نہیں آرہی ہے وہ سمجھ رہے ہیں کہ ہمارے درمیان اختلافات ہیں مگر ہم بہترین طریقے سے اپنے سیاسی کارڈز کھیلے رہے ہیں ۔ پیپلزپارٹی ، ن لیگ اور جے یو آئی سمیت کسی بھی پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعت میں اختلاف نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے قوم بن کر ملک کو بچانا ہے ،آئینی ماہرین نے ہمیں متفق رائے دی کہ ایک اسمبلی کی تحلیل سے الیکٹورل کالج تبدیل نہیں ہوا کرتا اس لئے ہمیں استعفوں پر فوری حکمت عملی تبدیل کرنا پڑی جس کے بعد ہم نے سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا اگر ہم ایسا نہ کرتے تو موجودہ نااہل حکمران سینیٹ میں آجائیں گے اور نااہل لوگوں سے سینیٹ بھر جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخابات میں ہم صرف اس بار نہیں بلکہ ہر حصہ لیا ہے کیونکہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینا ضروری ہوتا ہے اس سے عوام کا فائدہ ہوتا ہے اورضمنی الیکشن کے بعد ہی عوام کے مسائل حل ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی ایک تجویز تحریک عدم اعتماد کی بھی ہے جس پر پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں غور کیا جائے گا اور اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں ملکر کریں گی ۔

تازہ ترین خبریں

سری لنکن حکومت کی معاشی بحران سے نکلنے کی کوششیں رنگ لے آئیں

سری لنکن حکومت کی معاشی بحران سے نکلنے کی کوششیں رنگ لے آئیں

اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

نوجوانوں کی نمائندگی کوئی کھلاڑی نہیں میں کروں گا، بلاول بھٹو

نوجوانوں کی نمائندگی کوئی کھلاڑی نہیں میں کروں گا، بلاول بھٹو

پرویز الہیٰ کی گاڑی عدالت آتے ہوئے حادثے کا شکار

پرویز الہیٰ کی گاڑی عدالت آتے ہوئے حادثے کا شکار

2024 نصف دنیا کیلیے انتخابات  کا سال،دنیا میں کیا بڑی تبدیلیاں  آنیوالی ہیں ؟

2024 نصف دنیا کیلیے انتخابات کا سال،دنیا میں کیا بڑی تبدیلیاں آنیوالی ہیں ؟

سکولوں میں 22دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

سکولوں میں 22دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

پی ٹی آئی نے مقدمات اور گرفتاریوں پر چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

پی ٹی آئی نے مقدمات اور گرفتاریوں پر چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کچھ نہیں ،لطیف کھوسہ

عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کچھ نہیں ،لطیف کھوسہ

بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہنوں کے اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی

بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہنوں کے اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی

چین کا پاکستان کوبڑا تحفہ،اب پاکستان بھی آسمانی بجلی گرنے  کی بروقت پیشگوئی کر سکےگا

چین کا پاکستان کوبڑا تحفہ،اب پاکستان بھی آسمانی بجلی گرنے کی بروقت پیشگوئی کر سکےگا

عا م انتخا با ت ، الیکشن کمیشن آج حلقہ بندیوں کی اشاعت کر  ئیگا

عا م انتخا با ت ، الیکشن کمیشن آج حلقہ بندیوں کی اشاعت کر ئیگا

جنوبی پنجاب ، بجلی چوروں کیخلاف  کارروائیاں تیز11 کنکشنز منقطع،112 مقدمات درج

جنوبی پنجاب ، بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں تیز11 کنکشنز منقطع،112 مقدمات درج

توہین الیکشن کمیشن کیس ،عمران خان پر فرد جرم عا ئد نہ ہو سکی

توہین الیکشن کمیشن کیس ،عمران خان پر فرد جرم عا ئد نہ ہو سکی

لاہور میں گزشتہ رات بارش سے فضائی آلودگی میں معمولی کمی

لاہور میں گزشتہ رات بارش سے فضائی آلودگی میں معمولی کمی