06:28 pm
مولاناکابڑایوٹرن ،سینیٹ انتخابات لڑنے کی وجہ بتادی

مولاناکابڑایوٹرن ،سینیٹ انتخابات لڑنے کی وجہ بتادی

06:28 pm


اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملک کو آج بین الاقوامی سطح پر سبکی اٹھانی پڑرہی ہے، قوم کی حقیقی نمائندہ حکومت اس وقت ناگزیر ہوچکی ہے، ریاست اس وقت خطرے میں ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ براڈ شیٹ نے 
ان کی کارکردگی کا پول کھولا ہے، براڈ شیٹ کیس میں ان کی نااہلی کی وجہ سے قوم کو اتنا بڑا نقصان ہوا، ہم نے قوم بن کر ملک کو بچانا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، اختلاف رائے پر بغلیں نہیں بجانی چاہئیں، اختلاف کے باوجود پی ڈی ایم متحد ہے، حالات کے مطابق اپنا کارڈ کھیل رہے ہیں۔، ہم بالکل متحد ہیں اور اچھی حکمت عملی کے تحت آگے جارہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمراں بے وقوف تھے اور خود کو بے وقوف بناتے چلے جائیں گے، حکمراں اپنے مستقبل سے بے پرواہ ہیں، ان کا مستقبل تاریک ہے، ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر استعفے آجاتے ہیں، سندھ اسمبلی ٹوٹ جاتی ہے تو سینیٹ الیکشن نہیں ہوسکے گا، ضمنی الیکشن اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، ہم نے ہر ضمنی الیکشن میں حصہ لیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں عوام کی رائے صحیح طور پر سامنے آئی ہے، عام الیکشن میں عوامی رائے تبدیل کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں 2018 کے الیکشن اور نتائج پر اعتراض ہے، جس کو حق حکمرانی نہیں تھا، اسے حق حکمرانی کیوں دیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے حکومت کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، ملک میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ ملائیشیا میں مسافر طیارہ حکومت کی نااہلی سے روکا گیا، ضرورت ہے کہ حکومت کا خاتمہ ہو اور شفاف انتخابات ہوں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ضمنی الیکشن اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، اگر ایسا نہیں کیا تو سینیٹ ان نااہلوں سے بھر جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ عام انتخابات کے نتائج کو تبدیل کر دیا گیا ہے، اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا گیا، جس پر اعتراض ہے۔سر براہ پی ڈی ایم نے کہا کہ تمام شعبے زبوں حالی کا شکار ہیں، غربت انتہا تک پہنچ چکی ہے، معیشت کی کشتی ڈوب رہی ہے، پی ڈی ایم ایک قومی فریضہ انجام دے رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 5 فروری کو مظفر آباد میں یوم کشمیر منائیں گے، 9 فروری کو حیدر آباد میں جلسہ ہوگا۔

تازہ ترین خبریں

بھارت کو ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری۔۔۔دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

بھارت کو ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری۔۔۔دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کی ملاقات۔۔۔۔۔سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کی ملاقات۔۔۔۔۔سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

 پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا۔

وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے 

وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے 

موت تعاقب میں تھی ، پاکستان کے اہم شہر میں امتحان دینے نکلی نویں جماعت کی طالبہ کی افسوسناک موت

موت تعاقب میں تھی ، پاکستان کے اہم شہر میں امتحان دینے نکلی نویں جماعت کی طالبہ کی افسوسناک موت

پاکستان کے اس شہر کے عوام سپر احتیاط کریں، ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش صرف شروعات تھی

پاکستان کے اس شہر کے عوام سپر احتیاط کریں، ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش صرف شروعات تھی

مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن۔اسد عمر کا بلاول کو جواب

مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن۔اسد عمر کا بلاول کو جواب

پاکستان ٹیم کے نام ایک اور عزاز ۔۔۔۔محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ ریکارڈ بنادیا

پاکستان ٹیم کے نام ایک اور عزاز ۔۔۔۔محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ ریکارڈ بنادیا

 تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرز۔۔۔ ن لیگ نے بھی سپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کافیصلہ کرلیا

 تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرز۔۔۔ ن لیگ نے بھی سپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کافیصلہ کرلیا

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے 

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے