10:26 am
کراچی :قومی ادارہ امراض قلب کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ،دوافراد زخمی

کراچی :قومی ادارہ امراض قلب کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ،دوافراد زخمی

10:26 am

کراچی(روزنامہ اوصاف)کراچی کے جناح ہسپتال کے قریب شعبہ امراض قلب کے دروازے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ اور تشدد سے سیکیورٹی گارڈ اور انتظامیہ کا ایک نمائندہ زخمی ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں جناح اسپتال کے قریب شعبہ امراض قلب کے مرکزی دروازے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا ، فائرنگ کرنے والوں نے اسپتال کے سیکیورٹی گارڈ اور انتظامیہ کے ایک نمائندے کو بھی زخمی کیا۔ فائرنگ کر کے فرار ہونے والوں کی گاڑی کی نمبر پلیٹ کے اوپر ایک سیاسی جماعت کا مخصوص مونوگرام تھا۔
 
اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ایک کار میں سوار 4 افراد آئے جو نشے میں دھت تھے اور اسپتال میں نامعلوم وجوہات پر آنا چاہتے تھے ، گارڈز نے انہوں روکنے کی کوشش کی تو 2 افراد کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ملزمان میں سے ایک شخص وہاں رہ گیا تھا اس کے نظر آنے پر گارڈز نے پکڑ کر صدر پولیس کے حوالے کر دیا ، ملزم نے اپنا نام احمر بتایا ہے، فائرنگ کر کے فرار ہونے والے افراد کی گاڑی کی نمبر پلیٹ کے ساتھ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کا نام کی تختی لگی تھی۔ایس ایچ او صدر انسپکٹر ارشد آفریدی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ قومی ادارہ برائے امراض قلب کے باہر مسلح افراد نے ہوائی فائرنگ کی، ملزمان اسپتال میں مریض کو دیکھنے کے لئے زبردستی آنا چاہ رہے تھے ، ملاقات کا وقت نا ہونے کی وجہ سے گارڈ نے ان افراد کو گیٹ پر روکا، ملزمان نے گارڈ سے ہاتھا پائی کی اور اندر آنے کی کوشش بھی کی ، ملزمان کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، تمام ملزمان فرار ہوگئے کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔فائرنگ کے وقت رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر موقع پر موجود تھے، راجا اظہر نےنجی ٹی وی کو بتایا کہ جس وقت نامعلوم کار سوار فائرنگ کر کے فرار ہو رہے تھے وہ بچہ وارڈ کے باہر موجود تھے، جناح اسپتال کے باہر فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور  محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ  بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد 

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد