11:42 am
سکولوں میں اتوارکی چھٹی بند

سکولوں میں اتوارکی چھٹی بند

11:42 am


لاہور(ویب ڈیسک )اساتذہ کیلئے یکم فروری سے شروع ہونے والی داخلہ مہم درد سر بن گئی، گزشتہ روزڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سرکاری سکولوں کی اتوار کے روز کی چھٹی بند کردی، آج تمام سکول سربراہان حاضر رہیں گے  اورب فارم کا اندراج سو فیصد یقینی بنائیں۔تفصیلات کے مطابق اساتذہ کے لئے  یکم فروری سے شروع ہونے والی داخلہ مہم درد سر بن گئی،ڈسٹرکٹ 
ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سرکاری سکولوں کی اتوار کے روز کی چھٹی بند کردی،گزشتہ روز احکامات جاری کئے گئے تھے کہ31 جنوری کوتمام سکول سربراہان حاضر رہیں گے، اتوار کے روز ب فارم کا اندراج سو فیصد یقینی بنائیں،انرولمنٹ مہم کے لئےسکولوں کے باہر بینر آویزاں کریں،سکول سربراہان کے ساتھ ضروری سٹاف بھی سکول حاضر ہوگا۔علاوہ ازیں ب فارم کا سو فیصد اندراج کرکے سکول سربراہان ڈی ای او سکینڈری سے سرٹفیکیٹ لیں گے،صوبائی وزیر تعلیم مراد راس یکم فروری سے انرولمنٹ مہم کا افتتاح کریں گے۔واضح رہے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سیس کا نیا ورژن جاری کردیا۔سرکاری سکولوں میں داخلے کیلئے ب فارم کی شرط بھی سیس کے نئے ورژن میں شامل ہے، داخلوں کے وقت بچوں کی مکمل معلومات سیس میں اپ لوڈ کی جائینگی ۔ ب فارم سے متعلق معلومات دستیاب نہ ہونے پر داخلہ اپ ڈیٹ نہیں ہوسکے گا۔نیا ورژن فائیو ٹو سیون کے نام سے متعارف کروایا گیا،نئے وژن میں بچوں کے ب فارم کا اندراج لازمی کر دیا گیا،اساتذہ گوگل ایپ پر جا کر نیاورژن ڈاؤن لوڈ یا اپ ڈیٹ کر سکیں گے،داخلے کے وقت سکول انفارمیشن سسٹم پر آن لائن انٹری کرنا ہو گی، سیس پر ب فارم کا اندارج نہ کرنے پر اینرولمنٹ ممکن نہیں ہو سکے گی۔قبل ازیں ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے ایک مراسلہ جاری کیاگیا تھا جس کے تحت ب فارم کے اندراج کے بغیر کسی بھی طالبعلم کا داخلہ نہیں کیا جائے گا جبکہ جعلی انرولمنٹ کرنیوالے سکول سربراہان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور  محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ  بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد 

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد