12:31 pm
پنجاب کے بڑے شہرمیں سابق وزیردفاع کی ہاؤسنگ کالونی کیخلاف کریک ڈاؤن،دفاتر مسمار

پنجاب کے بڑے شہرمیں سابق وزیردفاع کی ہاؤسنگ کالونی کیخلاف کریک ڈاؤن،دفاتر مسمار

12:31 pm


سیالکوٹ (ویب ڈیسک) سیالکوٹ انتظامیہ کا سینیئر لیگی رہنما خواجہ آصف کی مبینہ ہاؤسنگ کالونی کیخلاف کریک ڈاؤن ۔ ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفاتر مسمار کردیے گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیالکوٹ انتظامیہ نے خواجہ آصف کی مبینہ ہاؤسنگ کالونی کیخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ان کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفاتر مسمار کردیے ہیں ۔سیالکوٹ میں کارروائی کے دوران لیگی
رہنما کی ہاؤسنگ کالونی کے دفاتر کو مسمار کردیا گیا ہے۔سوسسائٹی کیخلاف آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری سمیت کارپوریشن کی400 سےزائد گاڑیاں شریک ہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیالکوٹ پولیس نےپورے علاقےکو گھیرے میں لے لیا ہے۔ لیگی رہنما کی مبینہ ہاؤسنگ کالونی کیخلاف کارروائی کی اطلاع ملنے پر لیگی کارکنان کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچی جہاں لیگی کارکنان کی جانب سے مقامی انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے نعرہ بازی کی، اس موقع پر پولیس اور مسلم لیگ ن کےکارکنوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔اس حوالے سے سابق میئر سیالکوٹ توحید اختر نے کہا کہ لیگی رہنماؤں کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے، دفاتر کےاندر6کروڑ32 لاکھ روپےموجودتھے جو نہیں نکالنےدئیےگئے ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں کھوکھر پیلس کے گرد سرکاری زمین پر واقع غیر قانونی زمین واگزار کروانے کے لیے آپریشن کیا گیا تھا ۔جس میں لاہور انتظامیہ نے کھوکھر پیلس کے قریب سے ایک ارب سے زائد مالیت کی زمین واگزار کروائی تھی ۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شاباش کے قابل ہیں جنہوں نے لاہور سے اس قبضہ مافیہ سے قبضہ چھڑایا، جبکہ لیگی رہنما مریم نواز نے اس کارروائی کو ذاتی دشمنی کہا اور الزام لگایا کہ حکومت ہمارے لوگوں کی وفاداریاں بدلنے کے لیے ان کیخلاف کارروائی کر رہی ہے ۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور  محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ  بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد 

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد