02:54 pm
قبضہ مافیا کے سرغنہ کھوکھر،سرپرست(ن)لیگ ہے،شہزاد اکبر

قبضہ مافیا کے سرغنہ کھوکھر،سرپرست(ن)لیگ ہے،شہزاد اکبر

02:54 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہاہے کہ نوازشریف کا نظریہ لوٹ کھسوٹ اور زمینوں پر قبضہ ہے ،قبضہ مافیا کے سرغنہ کھوکھربرادران اور سرپرست مسلم لیگ (ن) ہے ، صرف پنجاب میں36 افراد سے 210ارب روپے کی ریکوری ہوئی ،یہ تمام لوگ مسلم لیگ(ن) کے ہیں جنہوں نے سرکاری زمینوں پر قبضہ کررکھا تھا جبکہ مریم نواز قبضہ مافیا کیساتھ کھڑ ے ہو کر ریاست کو للکار رہی تھی اور ساتھ میں یہ اعتراف کررہی تھی کہ وہ قبضہ مافیا کیساتھ کھڑے ہیں ، قبضہ مافیا کے سرپرست چیختے چلاتے رہیں گے اور ہم قبضہ مافیا کیخلاف جنگ میں آگے بڑھتے جائیں گے



معاشی محاذپرخوشخبری،افراط زرکی شرح کم ترین سطح پرآگئی ،وزیراعظم
۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر احتساب نے کہا کہ 1947 میں جب پاکستان بنا تو تب سے پاکستانی سیاست کی تاریخ دیکھیں تو اس وقت لوگ نظریاتی سیاست کرتے تھے اور لوگ سیاست میں نظریات کی بنیاد پر آتے تھے اور جو بھی لوگ سیاست میں آتے تھے ان کی کوئی نہ کوئی نظریاتی بنیاد ہوتی تھی اور وہ عوام کی خدمت کیلئے سیاست میں آتے تھے ۔جبکہ سیاست 80 کی دہائی میں پہنچی تو اس میں کچھ مفادات پرست لوگ شامل ہوگئے اور ان لوگوں نے نظریاتی سیاست کو پیچھے چھوڑکر اپنی ذاتی مفادات کی سیاست شروع کردی یہ گروپ وہی تھا جس نے آمریت کی گود میں پرورش پائی اور نظریات کی سیاست کو دفن کردیا اور اس ذاتی مفادات کی سیاست کے موجد نوازشریف تھے اور جنرل جیلانی ان کو کیسے سیاست میں لے کر آئے ، نوازشریف کی ساری سیاست پیسہ ہے اور انہوں نے چھانگا مانگا سیاست کو فروغ دیا،سیاست میں خریدوفروخت کا سلسلہ نوازشریف سے زیادہ کسی نے کیا ۔یہ لوٹ کھسوٹ کیلئے سیاست میں آئے اور سیاست میں پیسے کے ذریعے اراکین کی وفاداریں خریدیں اور اس وجہ سے سپریم کورٹ نے بھی ان لوگوں کیلئے ’’سسلین مافیا‘‘ کا لفظ استعمال کیا اور اس مافیا کے اندر پلی بڑھی مریم نواز قبضہ مافیا کے گرائے گئے گھروں پر کھڑے ہو کر لاہور میں حکومت کو للکار رہی تھی اور ریاست پاکستان کو دھمکیاں دے رہی تھی اور وہ ثابت کررہی تھیں کہ ہم اسی لوٹ اور کھسوٹ کی سیاست کو جاری رکھیں گے اور ہماری دوسری اور تیسری نسل بھی یہی سیاست کرے گی نہ کہ نظریاتی سیاست۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں صرف 210ارب روپے کی ریکوری ہوئی ہے اور جن لوگوں سے ریکوری ہوئی ہے ان میں 36 لوگ شامل ہیں جن سب کا تعلق مسلم لیگ(ن) سے ہے ۔ان لوگوں نے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا اور سرکاری زمینوں کے اوپر قبضہ کیا باقی لوٹ کھسوٹ اس سے الگ ہے ۔سب سے پہلے اس مافیا کے سرغنہ کھوکھر برادران ہیں جن کے اوپر تین ایف آئی آرز ہیں جو صرف قبضے کی مد میں ہیں ۔ان لوگوں نے ایک ہزارپچیس کنال پر شیخوپورہ میں غیر قانونی قبضہ کیا جو سات کروڑ مالیت کی ہے ۔45کنال پر ان لوگوں کا محل بنا ہوا تھااور ان لوگوں نے پرائیویٹ زمینوں پر بھی قبضہ کیا ہوا تھا جس کو ہم نے گرایا اور اس پر مریم نواز کو بڑی تکلیف ہوئی ۔اس کے علاوہ ان لوگوں نے 80کنال زمین اپنے فرنٹ مینوں کے نام سے بنائی ہوئی تھی وہ بھی واہ گزار کرائی گئی ہے جس کی مالیت تین ارب روپے کی ہے ۔خرم دستگیر کی سوا 9 کروڑروپے کی زمین واپس لے کر پارک بنا دیا گیااوران سے اب 5 کروڑروپے تاوان لینا باقی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 1ارب کی زمین چودھری تنویر حسین سے واپس لی گئی۔عابد شیرعلی سے دو ارب ، مائزہ حمید کے شوہر سے کروڑوں روپے کی زمین واہ گزار کرائی،اعجاز احمد سے پچاس کروڑ واپس لی گئی ، سیالکوٹ کے پھنے خان خواجہ آصف نے سینکڑوں کنال پر غیر قانونی سوسائٹی بنائی ہوئی ہے ، دانیال عزیز سے ڈھائی ارب روپے کی زمین واپس لی گئی ۔جاوید لطیف سے آٹھ کنال کی سرکاری زمین واہ گزار کرائی اور احسان اللہ باجوہ سے بھی کروڑوں روپے کی زمین واہ گزار کرائی گئی اور ان کے پاس 664کنال زمین تھی ۔ اپوزیشن والے رونا دھونا اپنے تحفظ کے لئے کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ قبضہ مافیا کے سرپرست چیختے چلاتے رہیں گے اور ہم قبضہ مافیا کیخلاف جنگ میں آگے بڑھتے جائیں گے ۔انہوں نے سینیٹ الیکشن اوپن کرانے سے متعلق سوال کے جواب میں کہاکہ اگر اپوزیشن نے تعاون کیا تو بل منٹوں میں پاس ہو جائے گا ۔

تازہ ترین خبریں

حافظ تو تھے ہی لیکن یہ اعزاز بھی مل گیا، معذوری کے باوجود  محمد سنان نے ایسا کیا کیا جو پورے پاکستان میں واہ واہ ہو گئی

حافظ تو تھے ہی لیکن یہ اعزاز بھی مل گیا، معذوری کے باوجود محمد سنان نے ایسا کیا کیا جو پورے پاکستان میں واہ واہ ہو گئی

تعلیم مکمل ۔۔ عمران خان کے بیٹے اب کیا کریں گے۔ ۔۔؟سیاست ، کاروبار یاپھر کھیل ۔۔ ؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

تعلیم مکمل ۔۔ عمران خان کے بیٹے اب کیا کریں گے۔ ۔۔؟سیاست ، کاروبار یاپھر کھیل ۔۔ ؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

قیامت صغریٰ کا منظر۔ 6.0شدت کے زلزلے نے تباہی پھیر دی۔۔متعددعمارتیں تباہ، امدادی کارروائیوں کیلئے ٹیمیں روانہ

قیامت صغریٰ کا منظر۔ 6.0شدت کے زلزلے نے تباہی پھیر دی۔۔متعددعمارتیں تباہ، امدادی کارروائیوں کیلئے ٹیمیں روانہ

محکمہ موسمیات نے آج گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے آج گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی

بارشوں کی دھواں دار اننگز ۔اگلے تین دن کہاں کہاں بادل برسنے والے ہیں ؟شاندار خوشخبری

بارشوں کی دھواں دار اننگز ۔اگلے تین دن کہاں کہاں بادل برسنے والے ہیں ؟شاندار خوشخبری

بہت چھٹیاں کر لیں ، اب موجیں ختم۔۔ ہفتے میں دو کے بجائے اب صرف ایک دن چھٹی ۔۔۔ حکومت نے اعلان کر دیا،پاکستانیوں پر بجلیاں گرا دی گئیں

بہت چھٹیاں کر لیں ، اب موجیں ختم۔۔ ہفتے میں دو کے بجائے اب صرف ایک دن چھٹی ۔۔۔ حکومت نے اعلان کر دیا،پاکستانیوں پر بجلیاں گرا دی گئیں

وزیر اعظم نے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دیدی

وزیر اعظم نے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دیدی

 پورا ملک ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر چل رہا ہے،مریم نواز

پورا ملک ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر چل رہا ہے،مریم نواز

پاکستان میں نابینا افراد کیلئے اسمارٹ جوتا تیار

پاکستان میں نابینا افراد کیلئے اسمارٹ جوتا تیار

 شجرکاری مہم کے تحت 60 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔عثمان بزدار

شجرکاری مہم کے تحت 60 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔عثمان بزدار

مسلم لیگ (ن)نےانتخابی اصلاحات کی حکومتی پیشکش کو مسترد کردیا

مسلم لیگ (ن)نےانتخابی اصلاحات کی حکومتی پیشکش کو مسترد کردیا

یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیا کو مہنگا کر دیا گیا

یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیا کو مہنگا کر دیا گیا

فواد چودھری نے وفاقی ملازمین کو خوشخبری سنا دی

فواد چودھری نے وفاقی ملازمین کو خوشخبری سنا دی

خود عرض اور لالچی منیجر کی زندگی کا وہ واقعہ جس نے سب کچھ بدل ڈالا

خود عرض اور لالچی منیجر کی زندگی کا وہ واقعہ جس نے سب کچھ بدل ڈالا