01:01 pm
فوا د چوہدری نااہلی کیس :اسلام آباد ہائیکورٹ کا نااہلی کی تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم

فوا د چوہدری نااہلی کیس :اسلام آباد ہائیکورٹ کا نااہلی کی تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم

01:01 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیرفواد چوہدری کی ناہلی کیس کی سماعت کے دوان اسلام آباد ہائیکورٹ نے عوامی نمائندوں کی نااہلی کی تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دے دیا جن پر اکٹھے فیصلہ سنایا جائیگا۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے درخواست گزار سے کہا کہ عدالت آپ کی درخواست کیوں سنے؟ عوامی نمائندوں کیخلاف درخواستوں پر ہمارا ایک مستقل موقف رہا ہے، جہاں عوامی مفاد کو ٹھیس پہنچتا ہو، عدالت کا اختیار ہے وہاں احتراز برتے،
 
عدالتوں کو سیاسی معاملات میں استعمال کرنے سے عدالت کا نقصان ہوتا ہے، سیاسی معاملے پر جس طرف بھی فیصلہ کریں دوسری سائیڈ تنقید کرتی ہے، ایسی درخواست عدالت کیوں سنے جس پر تنقید عدالتوں کو ہی سہنا پڑے۔چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ ہم نے خواجہ آصف کیس میں نااہلی کافیصلہ دیا بھی تھا، سپریم کورٹ نے وہی فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا ، جب کسی عوامی نمائندے کو نااہل کریں تو نقصان حلقے کے عوام کا ہوتا ہے، جو کچھ عدالتوں کے ساتھ ہوُرہا ہے عدالتیں کیوں اب یہ سنیں؟۔درخواست گزار سمیع ابراہیم نے کہا کہ جہاں قانون کی خلاف ورزی ہو تو فیصلہ عدالت نے ہی کرنا ہے، نوازشریف کو بھی عدالت سے ہی نااہل قرار دیا گیا تھا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ چیف جسٹس کھوسہ نے پارلیمنٹ کو یہ بھی کہا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف میں ترمیم کریں، اگر یہ ایسے ہی رہا تو ہم سب اس قانون کے تحت نااہل ہو سکتے ہیں، اگر ہم نے فیصلہ دیا تو اس بار نااہلی کی تمام درخواستوں کو اکٹھا کر کے دیں گے، ایک ہی بار سب پر فیصلہ دے دیتے ہیں تاکہ ہم اصل سائلین کو سنیں، اگر عوام غلط لوگوں کو منتخب کر رہے ہیں انہیں کرنے دیں، سیاسی معاملات کے فیصلوں سے عدلیہ پر اثرات پڑ رہے ہیں، ہمیں عوام کے فیصلوں پر اعتبار ہے، اگر اہلیت اور نااہلی کے فیصلے کرنے ہیں تو عدالت سے باہر کریں۔وفاقی وزیر فواد چوہدری کیس کی پیروی کے لئے خود عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیے کہ عدالت کے سامنے جو کیس آیا یہ بلیک میلنگ کا کلاسک کیس ہے، عدالت کا کام ہے ہمیں بلیک میلنگ سے بھی بچائے ، سمیع ابراہیم کی درخواست ہرجانے کے ساتھ خارج کی جائے، یہ کوئی طریقہ نہیں کہ پہلے بلیک میل کرے کوئی پھر پیسے مانگے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فواد چوہدری سے کہا کہ ہمیں بتایا جاتا ہے کہ سوشل میڈیا پر ججوں کو گالیاں دی جارہی ہیں، سیاسی قائدین چاہیں تو گالی کا یہ کلچر تبدیل کیا جا سکتا ہے، جو بلیک میلنگ کا کلچر آپ بتا رہے ہیں اسے تبدیل بھی آپ کر سکتے ہیں، ہم اس بلیک میلنگ کے کلچر کے خلاف ہی کھڑے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندوں کی نااہلی کے لئے دائر تمام درخواستوں پر ایک ہی بار فیصلہ ہوگا، ایک ہی بار اس معاملے کو نمٹا دینا چاہتے ہیں تاکہ سائلین کو سن سکیں، 9 مارچ کو تمام درخواستیں یکجا کر کے مقرر کی جائیں ، اس معاشرے کی اخلاقیات ختم ہو چکی ہیں، ہم آنے والی نسلوں کو اس کلچر سے تباہ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

ایک خاتون نےمرد بن کر دو ، دوشادیاں رچالیں اور پھر۔۔ ۔وہ کام کر دکھایا کہ سننے والوں پر لرزہ طاری ہو جائے 

ایک خاتون نےمرد بن کر دو ، دوشادیاں رچالیں اور پھر۔۔ ۔وہ کام کر دکھایا کہ سننے والوں پر لرزہ طاری ہو جائے 

بچے بھوکے ہوتے ہی لیکن کھانا نہیں مانگتے کہیں ’ماں‘ خودکشی نہ کرلے، بچوں کی بھوک ماں کیسے برداشت کرے؟

بچے بھوکے ہوتے ہی لیکن کھانا نہیں مانگتے کہیں ’ماں‘ خودکشی نہ کرلے، بچوں کی بھوک ماں کیسے برداشت کرے؟

معمولی تلخ کلامی، پاکستان کے اہم شہر کے اسسٹنٹ کمشنر کو قتل کر دیا گیا 

معمولی تلخ کلامی، پاکستان کے اہم شہر کے اسسٹنٹ کمشنر کو قتل کر دیا گیا 

چھٹی کے روز پاکستان میں دوسرا بڑا سانحہ، کئی اموات 

چھٹی کے روز پاکستان میں دوسرا بڑا سانحہ، کئی اموات 

معروف اداکارہ نےاپنے مداحوں کوبغیر شادی ماں بننے کی خوشخبر ی سنا دی

معروف اداکارہ نےاپنے مداحوں کوبغیر شادی ماں بننے کی خوشخبر ی سنا دی

ویسٹ انڈیز ٹیم کا دورہ پاکستان، ہرلعزیز کھلاڑی انجری کے باعث ٹیم سے باہر 

ویسٹ انڈیز ٹیم کا دورہ پاکستان، ہرلعزیز کھلاڑی انجری کے باعث ٹیم سے باہر 

دشمن چاہ کر بھی کرکٹ کو پاکستان سے ختم نہ کرسکا، پی ایس ایل 7 کیلئے کتنے غیر ملکی کرکٹرز دستیاب ہیں؟ بڑے بڑے نام شامل

دشمن چاہ کر بھی کرکٹ کو پاکستان سے ختم نہ کرسکا، پی ایس ایل 7 کیلئے کتنے غیر ملکی کرکٹرز دستیاب ہیں؟ بڑے بڑے نام شامل

واٹس ایپ کے وہ سب سے خاص فیچرز جو صرف آئی فون پر استعمال کیے جاسکتے ہیں

واٹس ایپ کے وہ سب سے خاص فیچرز جو صرف آئی فون پر استعمال کیے جاسکتے ہیں

روس آئندہ برس کس ملک پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے؟ امریکیوں کی نیندیں حرام ہو گئیں، پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

روس آئندہ برس کس ملک پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے؟ امریکیوں کی نیندیں حرام ہو گئیں، پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

وہ بیٹا جس نےاپنےباپ کی 122ارب ڈالرز کی جائیداد لینے سے صاف انکار کر دیالیکن وجہ کیا بتائی؟

وہ بیٹا جس نےاپنےباپ کی 122ارب ڈالرز کی جائیداد لینے سے صاف انکار کر دیالیکن وجہ کیا بتائی؟

سانحہ سیالکوٹ: معاملہ چیف جسٹس کے پاس پہنچ گیا لیکن اس میں کیا استدعا کی گئی؟ بڑی خبر 

سانحہ سیالکوٹ: معاملہ چیف جسٹس کے پاس پہنچ گیا لیکن اس میں کیا استدعا کی گئی؟ بڑی خبر 

10 دسمبر کو پاکستانیوں کو کیا بڑی خوشخبری ملنے جا رہی ہے ؟ عوام وزیر اعظم عمران خان کے انتظار میں بیٹھ گئی 

10 دسمبر کو پاکستانیوں کو کیا بڑی خوشخبری ملنے جا رہی ہے ؟ عوام وزیر اعظم عمران خان کے انتظار میں بیٹھ گئی 

سری لنکن منیجر کو قتل کرنے کے بعد ملزم کہاں چھپے ہوئے تھے؟ 6 اہم ترین گرفتاریاں  

سری لنکن منیجر کو قتل کرنے کے بعد ملزم کہاں چھپے ہوئے تھے؟ 6 اہم ترین گرفتاریاں  

انتہائی افسوسناک خبر، طیارہ گر کر تباہ، سوار تمام افراد چل بسے 

انتہائی افسوسناک خبر، طیارہ گر کر تباہ، سوار تمام افراد چل بسے