01:35 pm
عمران خان کی ہٹ دھرمی ملک کو آگ میں جھونک دے گی،خورشید شاہ

عمران خان کی ہٹ دھرمی ملک کو آگ میں جھونک دے گی،خورشید شاہ

01:35 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)پیپلزپارٹی کےاسیر سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے کئی بار کہا مسائل پربات چیت،مناظرہ اور مذاکرات کریںمگرعمران خان اپوزیشن کیساتھ بیٹھنا اپنی توہین سمجھتے ہیں وزیراعظم کی ضد اورہٹ دھرمی ملک کو آگ میں جھونک دے گی،ٹرانسپرنسی رپورٹ کا جس زبان بھی ترجمہ کرالیں یہ ثابت ہوگیا کہ عمران حکومت نے کرپشن کی ،عمران خان کا فلسفہ تھا جہاں کرپشن ہو وہاں لیڈر چور ہوتا ہے۔



سلیکٹڈ وزیراعظم کو اپنی رخصتی کا ٹی وی سے ہی پتہ چلے گا،مریم
سکھر کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹرانسپرنسی رپورٹ کا ترجمہ اردو، پنجابی ،پشتو چاہے جس زبان بھی کرالیں یہ ثابت ہو چکی ہے کہ عمران خان کی حکومت میں کرپشن بڑھی اور عالمی ادارے نے اپنی رپورٹ کی ایک بار پھر تصدیق کردی ہے ۔عمران خان کا فلسفہ تھا جہاں کرپشن ہو وہاں لیڈر کرپٹ ہوتا ہے تو کیا ہم اب عمران خان کو کرپٹ کہہ سکتے ہیں ؟انہوں نے کہاکہ ہم نہیں چاہتے کہ عمران خان جائے مگر ہمیں ادارے آزاد چاہئیں ،عدلیہ آزاد چاہیے ،مہنگائی کم ہونی چاہیے ، عوام کو ریلیف دیا جائے اگر یہ کام عمران خان کرسکتے ہیں تو وہ بے شک رہیں۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن ملک میں انتشار اور فساد نہیں چاہتی اور اپوزیشن نے بار بار کوششیں کی کہ معاملات بات چیت اور افہام و تفیم کے ساتھ حل کیے جائیں گے،ہم نے بار ہا کہا کہ بیٹھو بات چیت کرو،مناظرہ کرواور ملک و قوم کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے مذاکرات کیں مگر عمران خان اپوزیشن کیساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں اور وہ اپوزیشن کیساتھ بیٹھنا اپنی توہین سمجھتے ہیں تو ایسے میں اپوزیشن کس کے ساتھ بات چیت کرے ؟انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ،مہنگائی عروج پر ہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئے روز بڑھائی جارہی ہیں ایک ماہ میں 16روپے پٹرول مہنگا کیا گیا ،آٹا مہنگا، چینی مہنگی ، اشیا خوردونوش کی قیمتیں کہاں پہنچا دی گئی ہیں ،یقین مانے میں تو ملک کی حالت دیکھ کر اپنا کیس بھی بھول گیا ہوں ، اپنا درد بھول گیا ہوں لیکن ایک شخص کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے غریب عوام مہنگائی کا عذاب جھیل رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن لانگ مارچ کو پرامن رکھنے کی کوشش کرے گی تاہم اتنی زیادہ عوام کو روکنا اپوزیشن اور حکومت دونوں کیلئے مشکل ہوجائیگا اور حالات کنٹرول سے باہر ہو گئے تو پھروزیراعظم ہائوس میں بیٹھے صرف شخص کی ہٹ دھرمی ،ضد اور انا کی وجہ سے ملک آگ میں جل جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ جنگ یا گولی کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتی بلکہ مسائل بات چیت سے ہی حل ہوتے ہیں اگر عمران خان ملک و قوم سے مخلص ہیں تو پھر اپنی ضد چھوڑ دیں۔

تازہ ترین خبریں

’این اے 133 ضمنی انتخاب، تحریک انصاف آؤٹ ہو کر بھی الیکشن جیت گئی‘

’این اے 133 ضمنی انتخاب، تحریک انصاف آؤٹ ہو کر بھی الیکشن جیت گئی‘

ایک خاتون نےمرد بن کر دو ، دوشادیاں رچالیں اور پھر۔۔ ۔وہ کام کر دکھایا کہ سننے والوں پر لرزہ طاری ہو جائے 

ایک خاتون نےمرد بن کر دو ، دوشادیاں رچالیں اور پھر۔۔ ۔وہ کام کر دکھایا کہ سننے والوں پر لرزہ طاری ہو جائے 

بچے بھوکے ہوتے ہی لیکن کھانا نہیں مانگتے کہیں ’ماں‘ خودکشی نہ کرلے، بچوں کی بھوک ماں کیسے برداشت کرے؟

بچے بھوکے ہوتے ہی لیکن کھانا نہیں مانگتے کہیں ’ماں‘ خودکشی نہ کرلے، بچوں کی بھوک ماں کیسے برداشت کرے؟

معمولی تلخ کلامی، پاکستان کے اہم شہر کے اسسٹنٹ کمشنر کو قتل کر دیا گیا 

معمولی تلخ کلامی، پاکستان کے اہم شہر کے اسسٹنٹ کمشنر کو قتل کر دیا گیا 

چھٹی کے روز پاکستان میں دوسرا بڑا سانحہ، کئی اموات 

چھٹی کے روز پاکستان میں دوسرا بڑا سانحہ، کئی اموات 

معروف اداکارہ نےاپنے مداحوں کوبغیر شادی ماں بننے کی خوشخبر ی سنا دی

معروف اداکارہ نےاپنے مداحوں کوبغیر شادی ماں بننے کی خوشخبر ی سنا دی

ویسٹ انڈیز ٹیم کا دورہ پاکستان، ہرلعزیز کھلاڑی انجری کے باعث ٹیم سے باہر 

ویسٹ انڈیز ٹیم کا دورہ پاکستان، ہرلعزیز کھلاڑی انجری کے باعث ٹیم سے باہر 

دشمن چاہ کر بھی کرکٹ کو پاکستان سے ختم نہ کرسکا، پی ایس ایل 7 کیلئے کتنے غیر ملکی کرکٹرز دستیاب ہیں؟ بڑے بڑے نام شامل

دشمن چاہ کر بھی کرکٹ کو پاکستان سے ختم نہ کرسکا، پی ایس ایل 7 کیلئے کتنے غیر ملکی کرکٹرز دستیاب ہیں؟ بڑے بڑے نام شامل

واٹس ایپ کے وہ سب سے خاص فیچرز جو صرف آئی فون پر استعمال کیے جاسکتے ہیں

واٹس ایپ کے وہ سب سے خاص فیچرز جو صرف آئی فون پر استعمال کیے جاسکتے ہیں

روس آئندہ برس کس ملک پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے؟ امریکیوں کی نیندیں حرام ہو گئیں، پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

روس آئندہ برس کس ملک پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے؟ امریکیوں کی نیندیں حرام ہو گئیں، پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

وہ بیٹا جس نےاپنےباپ کی 122ارب ڈالرز کی جائیداد لینے سے صاف انکار کر دیالیکن وجہ کیا بتائی؟

وہ بیٹا جس نےاپنےباپ کی 122ارب ڈالرز کی جائیداد لینے سے صاف انکار کر دیالیکن وجہ کیا بتائی؟

سانحہ سیالکوٹ: معاملہ چیف جسٹس کے پاس پہنچ گیا لیکن اس میں کیا استدعا کی گئی؟ بڑی خبر 

سانحہ سیالکوٹ: معاملہ چیف جسٹس کے پاس پہنچ گیا لیکن اس میں کیا استدعا کی گئی؟ بڑی خبر 

10 دسمبر کو پاکستانیوں کو کیا بڑی خوشخبری ملنے جا رہی ہے ؟ عوام وزیر اعظم عمران خان کے انتظار میں بیٹھ گئی 

10 دسمبر کو پاکستانیوں کو کیا بڑی خوشخبری ملنے جا رہی ہے ؟ عوام وزیر اعظم عمران خان کے انتظار میں بیٹھ گئی 

سری لنکن منیجر کو قتل کرنے کے بعد ملزم کہاں چھپے ہوئے تھے؟ 6 اہم ترین گرفتاریاں  

سری لنکن منیجر کو قتل کرنے کے بعد ملزم کہاں چھپے ہوئے تھے؟ 6 اہم ترین گرفتاریاں