12:35 pm
ڈینیل پرل قتل کیس: سپریم کورٹ کا احمد عمر شیخ کو ڈیتھ سیل سے فوری نکالنے کا حکم

ڈینیل پرل قتل کیس: سپریم کورٹ کا احمد عمر شیخ کو ڈیتھ سیل سے فوری نکالنے کا حکم

12:35 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف) سپریم کورٹ نے احمد عمر شیخ کو ڈیتھ سیل سے فوری نکالنےاور ملزم کو 2 دن تک عام بیرک پھر دو دن بعد سرکاری ریسٹ ہاؤس میںمنتقل کرنے کا حکم جاری کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں ڈینئل پرل قتل کے ملزمان احمد عمر شیخ اور دیگر کی رہائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں پیش کرنے کے لیے سندھ پولیس سے بھی ریکارڈ حاصل کر رہے ہیں اور استدعا کی کہ کیس میں آئندہ ہفتے تک حکم امتناع دیا جائے۔
 
جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ سندھ پولیس کے پاس تو ایف آئی آر ہی ہو گی، ایف آئی آر کے علاوہ پولیس سے کیا ملے گا؟جسٹس عمر عطا بندیال نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے استفسار کیا کہ کس بنا پر حکم امتناع دیا جائے؟انہوں نے ریمارکس دیے کہ بغیر شواہد کسی کو دہشت گرد قرار دینا غلط ہوگا اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو ہدایت کی کہ حکم امتناع کے لیے آج ہی پانچ منٹ میں اپنے دلائل دیں۔جسٹس منیب اختر نے حکم دیا کہ حکومتِ سندھ احمد عمر شیخ کو 2 سے 3 روز کے لیے جیل میں کسی کھلی جگہ پر رکھے اور اس کے بعد کراچی میں ہی کسی نجی جگہ پر احمد عمر شیخ کو اس کے اہلخانہ کے ساتھ ٹھہرائے۔جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کہ ہماری معلومات کے مطابق احمد عمر شیخ کے اہل خانہ لاہور میں رہتے ہیں، کیا احمد عمر شیخ کے اہل خانہ کو کراچی لانے اور ٹھہرانے کے اخراجات بھی سندھ حکومت برداشت کرے گی؟جس پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے جواب دیا کہ اگر عدالت کا حکم ہو تو اخراجات اور انتظامات سندھ حکومت ہی کرے گی۔عدالت نے قرار دیا کہ سرکاری ریسٹ ہاؤس میں اہلخانہ صبح 8 سے شام 5 بجے تک ساتھ رہ سکیں گے، احمد عمر شیخ اور دیگر زیرحراست افراد موبائل فون، انٹرنیٹ استعمال نہیں کر سکیں گے، ساتھ ہی عدالت نے یہ حکم بھی دیا کہ دو روز میں مناسب ریسٹ ہاؤس کا بندوبست کر کے سیکیورٹی اقدامات کئے جائیں۔جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ احمد عمر شیخ اور دیگر زیرحراست افراد کو ملزم نہیں کہا جا سکتا۔علاوہ ازیں عدالت عظمیٰ نے اٹارنی جنرل کی جانب سے ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کے لیےمہلت دینے کی استدعا منظور کرلی۔

تازہ ترین خبریں

اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی

اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے،وزیراعظم کے مہمان خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے،وزیراعظم کے مہمان خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

مری میں ساحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع، روزانہ کتنی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائیگی؟

مری میں ساحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع، روزانہ کتنی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائیگی؟

سکول بند اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندیاں۔۔؟؟کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی کا اہم فیصلہ

سکول بند اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندیاں۔۔؟؟کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی کا اہم فیصلہ

سوموار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

سوموار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا

ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ایک اور بڑا اقدام،وہ غیرملکی شہری جنہیں حکومتِ پاکستان نے شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا

ایک اور بڑا اقدام،وہ غیرملکی شہری جنہیں حکومتِ پاکستان نے شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا

پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کتنے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لئے گئے ؟ بڑے شہر سے شرمناک خبر آگئی

پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کتنے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لئے گئے ؟ بڑے شہر سے شرمناک خبر آگئی

سمندر کی تہہ میں آتش فشاں دھماکہ ، پاکستان میں بھی گہرا اثر ۔۔کن کن ممالک میں سونامی تباہی مچائے گا؟

سمندر کی تہہ میں آتش فشاں دھماکہ ، پاکستان میں بھی گہرا اثر ۔۔کن کن ممالک میں سونامی تباہی مچائے گا؟

شادی کی پہلی رات ہی دولہااوردلہن کیساتھ کیا ہوا؟ دلہن کی لاش برآمد جبکہ دولہا کس حالت میں تھا؟

شادی کی پہلی رات ہی دولہااوردلہن کیساتھ کیا ہوا؟ دلہن کی لاش برآمد جبکہ دولہا کس حالت میں تھا؟

پرویز خٹک کی پی ٹی آئی میں چھوڑنے کی خبروں پر خود میدان میں کود پڑے ، بڑا اعلان کر دیا

پرویز خٹک کی پی ٹی آئی میں چھوڑنے کی خبروں پر خود میدان میں کود پڑے ، بڑا اعلان کر دیا

پیٹرول قیمتوں میں ردو بدل ،وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ، بڑا دعویٰ

پیٹرول قیمتوں میں ردو بدل ،وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ، بڑا دعویٰ

نواز شریف کی بیماری کا پول کھل گیا، سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے لندن میں ملاقات کے بعد ساری حقیقت بیان کر دی

نواز شریف کی بیماری کا پول کھل گیا، سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے لندن میں ملاقات کے بعد ساری حقیقت بیان کر دی