09:28 am
پاکستان میں کوروناکے حملے جاری،56افراد جاں بحق

پاکستان میں کوروناکے حملے جاری،56افراد جاں بحق

09:28 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)کورونا وائرس کے ملک بھر میں جان لیوا حملے جاری ،ایک روز میں 56افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1384افراد میں وائرس کی تصدیق کی ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید56 اموات اور1 ہزار384 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار802تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ49 ہزار32 ہو گئی ہے۔ملک میں کورونا سے5لاکھ 2 ہزار537افراد صحتیاب ہو چکے ہیں
 
اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 33 ہزار365 ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار804 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں4 ہزار33، خیبر پختونخوا ایک ہزار923، اسلام آباد 475، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 196 اور آزاد کشمیر میں 267 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 41 ہزار561، خیبرپختونخوا میں 67 ہزار589، سندھ 2 لاکھ 48 ہزار270، پنجاب میں ایک لاکھ 58 ہزار793، بلوچستان18 ہزار836، آزاد کشمیر 9ہزار73 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 910 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔صورتحال دس نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبرپختونخوا5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280دوسری جانب صوبوں میں کورونا ویکسین لگانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ لاہور میں میو ہسپتال، سروسز، جنرل، میاں میر ہسپتال سمیت 20 سے زائد سنٹرز بنا دئیے گئے ہیں۔ میو ہسپتال میں 6 ہزار ہیلتھ ورکرز کو رونا ویکسین لگے گی۔کراچی میں ویکسین کی 83 ہزار سے زائد خوراکیں نجی ائیر لائن کے ذریعے پہنچائی گئیں، جنہیں پولیس اور رینجرز کی سیکورٹی میں کولڈ سٹوریج منتقل کیا گیا۔ وزیر صحت عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں ویکسی نیشن کا عمل آج شروع ہوگا، نیو کراچی چلڈرن ہسپتال میں ویکسی نیشن کیلئے موک ایکسرسائز کی گئی۔کوئٹہ سمیت بلوچستان میں 44 ویکسی نیشن سنٹرز تجویز کئے گئے ہیں، بلوچستان کو 10 ہزار ویکسین فراہم کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں بھی کورونا سے لڑنے والے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسی نیشن آج سے دی جائے گی۔یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں کورونا ویکسی نیشن مہم کا آغاز کیا۔ پرائم منسٹر ہاؤس میں ایک ڈاکٹر کو پہلی ویکسین لگائی گئی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ دوست ملک چین کے مشکور ہیں، تمام صوبوں میں ویکسین منصفانہ طور پر تقسیم ہوگی۔ بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کے ساتھ غداری کرنے والا اپنی سیاست کو دفن کرے گا۔۔۔شیخ رشیدنے بڑا دعویٰ کر دیا

عمران خان کے ساتھ غداری کرنے والا اپنی سیاست کو دفن کرے گا۔۔۔شیخ رشیدنے بڑا دعویٰ کر دیا

’عمران خان کی سینیٹر اعظم سواتی کے ساتھ روا رکھے جانیوالے رویے کی شدید الفاظ میں مذمت۔۔۔بڑا مطالبہ بھی کر دیا

’عمران خان کی سینیٹر اعظم سواتی کے ساتھ روا رکھے جانیوالے رویے کی شدید الفاظ میں مذمت۔۔۔بڑا مطالبہ بھی کر دیا

پنجاب اسمبلی کو بچانے کیلئے ن لیگ نےمسلم لیگ (ق) کے سربراہ  چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کا فیصلہ کر لیا

پنجاب اسمبلی کو بچانے کیلئے ن لیگ نےمسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کا فیصلہ کر لیا

لیگ اسپنز زاہد محمود کے ڈیبیو ٹیسٹ پرہی نہایت ناپسندیدہ ریکارڈ ان کے نام سے جڑ گیا

لیگ اسپنز زاہد محمود کے ڈیبیو ٹیسٹ پرہی نہایت ناپسندیدہ ریکارڈ ان کے نام سے جڑ گیا

فیفا ورلڈکپ ۔۔۔گول نہ ہونے کےغصہ میں کھلاڑی نے ہاتھ مار کر شیشہ ہی توڑ دیا

فیفا ورلڈکپ ۔۔۔گول نہ ہونے کےغصہ میں کھلاڑی نے ہاتھ مار کر شیشہ ہی توڑ دیا

ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ۔۔۔بھارت نےایسی حرکت کی کہ پاکستان کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے امکانا ت میں اضافہ

ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ۔۔۔بھارت نےایسی حرکت کی کہ پاکستان کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے امکانا ت میں اضافہ

بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل۔۔۔دیکھیں

بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل۔۔۔دیکھیں

سب کے دلوں پر راج کرنے والی ماضی کی بے حدخوبصورت اور دیدہ زیب ٹی وی اداکارہ جاناںملک آج کل کس حال میں زندگی گزار رہی ہیں ۔۔۔؟

سب کے دلوں پر راج کرنے والی ماضی کی بے حدخوبصورت اور دیدہ زیب ٹی وی اداکارہ جاناںملک آج کل کس حال میں زندگی گزار رہی ہیں ۔۔۔؟

انگلینڈ نے جیسی بیٹنگ کی وہ آج تک نہیں دیکھی، پاکستان کو بھی سوچنا پڑے گا۔۔۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجانے بڑا تبصرہ کر دیا

انگلینڈ نے جیسی بیٹنگ کی وہ آج تک نہیں دیکھی، پاکستان کو بھی سوچنا پڑے گا۔۔۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجانے بڑا تبصرہ کر دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کیجانب سے عمران خان کی نااہلی کے خلاف جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ کیجانب سے عمران خان کی نااہلی کے خلاف جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور

پی ٹی آئی کو چھیڑنا مہنگا پڑا ۔۔۔مولانافضل الرحما ن کو بڑادھچکا دے دیا گیا

پی ٹی آئی کو چھیڑنا مہنگا پڑا ۔۔۔مولانافضل الرحما ن کو بڑادھچکا دے دیا گیا

خواتین کو 14 سیکنڈ سے زائد گھورنا جرم قرار۔۔۔ قیدو جرمانہ کی سزابھی مقرر کر دی گئی

خواتین کو 14 سیکنڈ سے زائد گھورنا جرم قرار۔۔۔ قیدو جرمانہ کی سزابھی مقرر کر دی گئی

بچوں کی تو موجیں ہو گئیں ۔۔۔عدالت کیجانب سے نجی اور سرکاری اسکولوں کوہفتے میں تین دن چھٹیوں کا حکم آ گیا

بچوں کی تو موجیں ہو گئیں ۔۔۔عدالت کیجانب سے نجی اور سرکاری اسکولوں کوہفتے میں تین دن چھٹیوں کا حکم آ گیا

جج کی گاڑی روکی تو روکی کیوں۔۔۔ ؟اسی جرم کی بنا پر موٹر وے پولیس کے 2 سب انسپکٹر معطل کر دئیے گئے

جج کی گاڑی روکی تو روکی کیوں۔۔۔ ؟اسی جرم کی بنا پر موٹر وے پولیس کے 2 سب انسپکٹر معطل کر دئیے گئے