11:28 am
ملک میں کووڈ19 سے بچائو کی ویکسین لگانے کا باقاعدہ آغاز

ملک میں کووڈ19 سے بچائو کی ویکسین لگانے کا باقاعدہ آغاز

11:28 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین لگانے کی مہم کاباقاعدہ آغاز ہو گیا ،پہلے مرحلے میں کووڈ19کے دوران فرائض کی انجام دہی میں مصروف فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین لگانے کے حوالے سے قومی مہم کا آغاز کیا۔جہاں تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے بذریعہ ویڈیو لنک تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر تمام صوبوں میں بھی متعلقہ مقامات پر ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا گیا۔
 
تقریب کا آغاز کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزیراعظم آزاد کشمیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تقریب اس بات کا مظہر ہے کہ جب بھی ملک پر مشکل وقت آتا ہے تو تمام پاکستانی اپنے سیاسی ودیگر اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر متحد ہو جاتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کورونا کی صورتحال کے بعد پاکستان کی حکمت عملی بہترین رہی اور وزارت صحت نے وبا سے نمٹنے میں کلیدی کردار ادا کیا امید ہے کہ ویکسی نیشن سے تمام پاکستانی پوری طرح مستفید ہوں گے ہمارے اصل ہیرو ہیلتھ ورکرز ہیں جنہوں نے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر عوام کی خدمت کی ۔چین نے بھی مشکل صورتحال میں پاکستان کی مدد کی اور اایک بہترین دوست ہونے کا ثبوت دیا جس پر چینی حکومت اور عوام کے مشکور ہیں ۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ مراد علی شاہ ،جام کمال خان ،سردار عثمان بزدار محمود خان اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور یہ تقریب اس کا مظہر ہے کہ ملک پر جب مشکل وقت آتا ہے تو تمام پاکستانی ملک کر کام کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اللہ نے پاکستان پر بہت کرم کیا اور کورونا وبا کیخلاف ہمیں محفوظ رکھا اور عوام نے بھی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے ریاست کیساتھ بھرپور تعاون کیا جس پر عوام کا بھی شکر گزار ہوں ۔اسد عمر نے سابق مشیر صحت ڈاکٹر ظفرمرزا کا بھی شکریہ ادا کیا ، انہوں نے بھی کورونا کی پہلی لہر کے دوران ملک و قوم کی بہت خدمت کی۔معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین نے پاکستان کو پانچ لاکھ ویکسین کا تحفہ دیا اور آج سے ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن مہم کا اغاز ہو گیا ہے چین سے آنیوالی ویکسین کی افادیت79 سے86فیصد ہے سائنوفارم بہت اچھی اور مفید ویکسین ہے ،انہوں نے کہاکہ تمام یونٹس میں ہیلتھ ورکرز کو ترجیح جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو یہ ویکسین لگائی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ سائنوفارم ویکسین سے ہیلتھ کیئر ورکرزکو تحفظ ملےگا، بائیس کروڑ آباد میں سے 10کروڑ لوگوں کو ویکسین لگ سکتی ہے اور کوشش ہے کہ اس کے آخر تک 70فیصد لوگوں تک یہ ویکسین پہنچائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ دنیابھر میں  ویکسین  18سال سے اوپر کے افراد کولگائی جاتی ہے۔چین، ہنگری ، مصر سمیت بہت سے ممالک میں یہی ویکسین کورونا سے بچائو کیلئے استعمال کی گئی ۔وزیراعلیٰ سندھ نے تقریب سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین نے ہمیں کورونا ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں دی اور چینی بھائیوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ہمیں تنہا نہیں چھوڑا۔انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کا معاملہ سنجیدہ ہے یہ کوئی مذاق نہیں ،وفاق کی جانب سے 83ہزار ویکسین سندھ کو پہنچی ہیں ،حیدر آباد اور دیگر شہروں میں ویکسین سنٹرز بنا دیئے ہیں جہاں پر شہریوں کو مفت ویکسین لگائی جائے گی ۔ویکسنیشن کے آغاز کے موقع صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس فرنٹ لائن ورکرز کے لیے 83 ہزار خوراکیں آئی ہیں اور آج سے یہ مہم شروع کر رہے ہیں جبکہ کراچی کے تمام اضلاع سمیت جامشورو اور بینظیر آباد میں بھی سینٹر کھولے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ رواں ماہ کے آخر یا مار چ کے اوائل تک تمام ورکرز کو ویکسین فراہم کردی جائے جس کے بعد 60 سال سے بڑے بزرگوں کو دوسرے مرحلے میں ویکسین فراہم کی جائے گی۔ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا تھا کہ اس کے بعد دیگر جوان لوگوں کو ویکسین فراہم کی جائے گی تاہم میری گزارش ہے کہ جب تک 80 سے 90 فیصد لوگوں کو ویکسین نہیں لگ جاتی آپ ماسک نہیں اتاریے گا۔بات کو آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں تمام لوگوں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ ویکسین لگائیں کیونکہ یہ ایک قومی فریضہ ہے۔



 

تازہ ترین خبریں

ویلکم ٹو پی ٹی آئی ۔۔اداکارہ لیلیٰ زبیری پی ٹی آئی وومن ونگ کی رکن بن گئیں

ویلکم ٹو پی ٹی آئی ۔۔اداکارہ لیلیٰ زبیری پی ٹی آئی وومن ونگ کی رکن بن گئیں

پورا ہفتہ بارشیں، آئندہ سات دن کہاں کہاں برسات ہو گی؟ تفصیلی پیشنگوئی آگئی

پورا ہفتہ بارشیں، آئندہ سات دن کہاں کہاں برسات ہو گی؟ تفصیلی پیشنگوئی آگئی

عمران خان کا تگڑا سیاسی یارکر، پیپلزپارٹی رہنما کی وکٹ اڑا لی

عمران خان کا تگڑا سیاسی یارکر، پیپلزپارٹی رہنما کی وکٹ اڑا لی

اے این پی کی حکومت سے علیحدگی، امیر حیدر خان ہوتی نے اعلان کر دیا

اے این پی کی حکومت سے علیحدگی، امیر حیدر خان ہوتی نے اعلان کر دیا

کیا آپکا اب بھی آرمی چیف سے رابطہ ہے؟ صحافی کے سوال پر عمران خان کا حیران کن ردِ عمل

کیا آپکا اب بھی آرمی چیف سے رابطہ ہے؟ صحافی کے سوال پر عمران خان کا حیران کن ردِ عمل

اوگرا نے کتنے روپے پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی تجویز دی تھی؟ تہلکہ خیز انکشاف

اوگرا نے کتنے روپے پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی تجویز دی تھی؟ تہلکہ خیز انکشاف

عنقریب صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

عنقریب صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

"  وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر منصور علی خان نے دونوں پارٹیوں کو مشورہ دے دیا، ایسا کیوں کہا ؟ جانیں 

" وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر منصور علی خان نے دونوں پارٹیوں کو مشورہ دے دیا، ایسا کیوں کہا ؟ جانیں 

شاہ محمود اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے،سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑی خبر بریک کر دی

شاہ محمود اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے،سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑی خبر بریک کر دی

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے ؟جانیں مکمل تفصیلات

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے ؟جانیں مکمل تفصیلات

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحی 10 جولائی کو منائی جائے گی

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحی 10 جولائی کو منائی جائے گی

حکومت کی عوام پر پھر سے پیٹرول بم گرانے کی تیاری ،پانچ دس روپے نہیں بلکہ کتنے روپے اضافہ ہونے والا ہے ؟ جانیں 

حکومت کی عوام پر پھر سے پیٹرول بم گرانے کی تیاری ،پانچ دس روپے نہیں بلکہ کتنے روپے اضافہ ہونے والا ہے ؟ جانیں 

ہماری زبان بندی اور ہاتھ باندھ کر کہتے الیکشن جیت کر دکھاؤ،نئے الیکشن کیلئے24 گھنٹے سے بھی کم وقت دیا گیا،ق لیگ پھٹ پڑی

ہماری زبان بندی اور ہاتھ باندھ کر کہتے الیکشن جیت کر دکھاؤ،نئے الیکشن کیلئے24 گھنٹے سے بھی کم وقت دیا گیا،ق لیگ پھٹ پڑی

پرویز مشرف اس وقت پاکستان میں موجود ہیںمیرے ایک جاننے والے ڈاکٹر مل کر آئے ہیں ،وہ کس حال میں ہیں ؟ 

پرویز مشرف اس وقت پاکستان میں موجود ہیںمیرے ایک جاننے والے ڈاکٹر مل کر آئے ہیں ،وہ کس حال میں ہیں ؟