12:04 pm
اسلام آباد ہائی کورٹ کی خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈرز کیلئے نوٹس جاری کرنے سے معذرت

اسلام آباد ہائی کورٹ کی خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈرز کیلئے نوٹس جاری کرنے سے معذرت

12:04 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)اسلام آباد ہائی کورٹ نے خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کے لیے نوٹس جاری کرنے سے معذرت کرلی اوراسیر رکن قومی اسمبلی کہ ہدایت کی کہ آپ تمام فورمز کو استعمال کریں پھر اس کورٹ میں آئیں اور ہمیں مطمئن کریں، اس اسٹیج پرعدالت کوئی آرڈر جاری نہیں کر رہی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں لیگی رہنما خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
 
درخواست گزار چیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین کی جانب سے وکیل بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور بتایا کہ میں نے یکم فروری کو خواجہ آصف کا پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا لکھا لیکن ابھی تک جاری نہیں کیا گیا۔چیف جسٹس ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ جمہوریت میں کہاں ہوتا ہے کہ سیاسی نوعیت کے معاملات عدالتوں میں آئیں، ہم نے اپنے فیصلوں میں لکھا ہے کہ یہ عدالت ایسے سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرتی، ہمارے فیصلے کی کاپی اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش کریں، یہ عدالت اسپیکر قومی اسمبلی کو ہدایات جاری نہیں کر سکتی، یہ لیڈرشپ کا کام ہے کہ وہ اتنی بڑی قائمہ کمیٹی کی جیسی باڈی کو عزت دیں، جب عدالت اسمبلی اور باڈی کو اتنی عزت و تکریم دے رہی ہے تو سب کو دینی چاہیے، یہ احترام قومی اسمبلی کا تب ہو گا جب عدالتیں ان کے حوالے سے کسی معاملے میں مداخلت نا کریں، ستر سال میں ہم نے( نیشنل اسمبلی) اس ادارے کا احترام نہیں کیا، اگر ادارے کا احترام کیا ہوتا تو آج صورتحال یہ نا ہوتی، آپ تمام فورمز کو استعمال کریں پھر اس کورٹ میں آئیں اور ہمیں مطمئن کریں، اس اسٹیج پرعدالت کوئی آرڈر جاری نہیں کر رہی ہے۔بیرسٹر محسن شاہ نواز نے کہا کہ میں چیرمین ہوں پروڈکشن آرڈرز جاری کرنا میرا اختیار ہے لیکن میری بات نہیں مانی جارہی، پروڈکشن آرڈرز جاری ہو چکے سیکرٹری قومی اسمبلی عمل درآمد نہیں کرا رہا، چوتھی بار ہم نے لکھا لیکن پروڈکشن آرڈرز جاری نہیں کئے جارہے، جب سیکرٹری قومی اسمبلی ہماری بات نہیں سن رہا توہم کدھر جائیں، یکم فروری کو چوتھا پروڈکشن آرڈر جاری کیا جس پرعمل نہیں کیا جارہا۔عدالت نے ہدایت کی کہ درخواست کو زیر التواء رکھ رہے ہیں، ابھی کسی کو نوٹس جاری نہیں کررہے، آپ پہلے اسپیکر قومی اسمبلی سے رجوع کریں، ان کے ساتھ مل کر مسئلہ حل کریں، پھر بھی مسئلہ حل نہ ہو تو پھر عدالت سے رجوع کریں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے پارلیمنٹ کے معاملات میں مداخلت سے معذرت کرتے ہوئے خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی سے رجوع کا حکم دیا اور کیس کی مزید سماعت 23 فروری تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبریں

لیگ اسپنز زاہد محمود کے ڈیبیو ٹیسٹ پرہی نہایت ناپسندیدہ ریکارڈ ان کے نام سے جڑ گیا

لیگ اسپنز زاہد محمود کے ڈیبیو ٹیسٹ پرہی نہایت ناپسندیدہ ریکارڈ ان کے نام سے جڑ گیا

فیفا ورلڈکپ ۔۔۔گول نہ ہونے کےغصہ میں کھلاڑی نے ہاتھ مار کر شیشہ ہی توڑ دیا

فیفا ورلڈکپ ۔۔۔گول نہ ہونے کےغصہ میں کھلاڑی نے ہاتھ مار کر شیشہ ہی توڑ دیا

ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ۔۔۔بھارت نےایسی حرکت کی کہ پاکستان کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے امکانا ت میں اضافہ

ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ۔۔۔بھارت نےایسی حرکت کی کہ پاکستان کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے امکانا ت میں اضافہ

بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل۔۔۔دیکھیں

بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل۔۔۔دیکھیں

سب کے دلوں پر راج کرنے والی ماضی کی بے حدخوبصورت اور دیدہ زیب ٹی وی اداکارہ جاناںملک آج کل کس حال میں زندگی گزار رہی ہیں ۔۔۔؟

سب کے دلوں پر راج کرنے والی ماضی کی بے حدخوبصورت اور دیدہ زیب ٹی وی اداکارہ جاناںملک آج کل کس حال میں زندگی گزار رہی ہیں ۔۔۔؟

انگلینڈ نے جیسی بیٹنگ کی وہ آج تک نہیں دیکھی، پاکستان کو بھی سوچنا پڑے گا۔۔۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجانے بڑا تبصرہ کر دیا

انگلینڈ نے جیسی بیٹنگ کی وہ آج تک نہیں دیکھی، پاکستان کو بھی سوچنا پڑے گا۔۔۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجانے بڑا تبصرہ کر دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کیجانب سے عمران خان کی نااہلی کے خلاف جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ کیجانب سے عمران خان کی نااہلی کے خلاف جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور

پی ٹی آئی کو چھیڑنا مہنگا پڑا ۔۔۔مولانافضل الرحما ن کو بڑادھچکا دے دیا گیا

پی ٹی آئی کو چھیڑنا مہنگا پڑا ۔۔۔مولانافضل الرحما ن کو بڑادھچکا دے دیا گیا

خواتین کو 14 سیکنڈ سے زائد گھورنا جرم قرار۔۔۔ قیدو جرمانہ کی سزابھی مقرر کر دی گئی

خواتین کو 14 سیکنڈ سے زائد گھورنا جرم قرار۔۔۔ قیدو جرمانہ کی سزابھی مقرر کر دی گئی

بچوں کی تو موجیں ہو گئیں ۔۔۔عدالت کیجانب سے نجی اور سرکاری اسکولوں کوہفتے میں تین دن چھٹیوں کا حکم آ گیا

بچوں کی تو موجیں ہو گئیں ۔۔۔عدالت کیجانب سے نجی اور سرکاری اسکولوں کوہفتے میں تین دن چھٹیوں کا حکم آ گیا

جج کی گاڑی روکی تو روکی کیوں۔۔۔ ؟اسی جرم کی بنا پر موٹر وے پولیس کے 2 سب انسپکٹر معطل کر دئیے گئے

جج کی گاڑی روکی تو روکی کیوں۔۔۔ ؟اسی جرم کی بنا پر موٹر وے پولیس کے 2 سب انسپکٹر معطل کر دئیے گئے

انا للہ و انا الیہ راجعون  شوبز انڈسٹری سےنہایت افسوسناک خبر ۔۔۔۔ لیجنڈری فنکارانتقال کر گئے

انا للہ و انا الیہ راجعون شوبز انڈسٹری سےنہایت افسوسناک خبر ۔۔۔۔ لیجنڈری فنکارانتقال کر گئے

پاکستان کے دو بڑے صوبوں میں گیس نا پید ہو گئی 

پاکستان کے دو بڑے صوبوں میں گیس نا پید ہو گئی 

آصف زرداری نے پہلے بھی بڑھک ماری ۔۔۔پھر چوہدری شجاعت کےپاؤں پڑکرخط لکھوایا، اور اب۔۔۔!

آصف زرداری نے پہلے بھی بڑھک ماری ۔۔۔پھر چوہدری شجاعت کےپاؤں پڑکرخط لکھوایا، اور اب۔۔۔!