02:50 pm
 ووٹ فروخت کرنے کے شواہد پرکارروائی ہوسکتی ہے،سپریم کورٹ

ووٹ فروخت کرنے کے شواہد پرکارروائی ہوسکتی ہے،سپریم کورٹ

02:50 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)سپریم کورٹ میں سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے ہیں کہ کوئی بھی قانون منتخب عوامی نمائندے کو پارٹی امیدوار کو ووٹ دینے کا پابند نہیں کرتا تاہم ووٹ فروخت کرنے کے شواہد پر ہی کوئی کارروائی ہوسکتی ہے۔کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اعجا ز الاحسن نے اٹارنی جنرل کیساتھ مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دن سے مجھے اس سوال کا جواب نہیں مل رہا، پارٹی کے خلاف ووٹ دینے پر نااہلی نہیں ہو سکتی تو پھر مسئلہ کیا ہے؟
 
اٹارنی جنرل نے بتایا کہ صدر مملکت جاننا چاہتے ہیں اوپن بیلٹ کے لیے آئینی ترمیم ضروری ہے یا نہیں،سینٹ الیکشن میں پارٹی امیدوار کو ووٹ لازمی دینے کا کوئی قانون نہیں۔جسٹس اعجاز الحسن نے ریمارکس دیئے کہ کوئی قانون منتخب رکن کو پارٹی امیدوار کو ووٹ دینے کا پابند نہیں کرتاتاہم ووٹ فروخت کرنے کے شواہد پر ہی کوئی کارروائی ہوسکتی ہے۔حکومت نے قانون سازی کرنی ہے تو کرے مسئلہ کیا ہے؟جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ ریفرنس پر عدالتی رائے حتمی فیصلہ نہیں گی،حکومت کو ہر صورت قانون سازی کرنا ہوگی۔چیف جسٹس گلزاراحمد نے دوران سماعت ریماکس دیئے کہ عدالت میں مقدمہ آئینی تشریح کا ہے، عوام اراکین اسمبلی کو اس لیے منتخب نہیں کرتے کہ وہ اپنی خدمت کرتے رہیں،ووٹرز تو کہتے ہیں ارکان اسمبلی ہماری خدمت کیلئے ہیں۔جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ پارٹی کو چاہیے کہ عوام کو بتائے کس رکن نے دھوکہ دیا۔اٹارنی جنرل نے عدالت میں بتایا کہ وزیراعظم نے کمیٹی بنائی تھی جس کی سفارش پر کارروائی ہوئی،کارروائی پر وزیراعظم کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ بن گیا،سزا دینے کے لیے آرٹیکل 63 اے میں ترمیم ہونی چاہیےاورعوام کو علم ہونا چاہیے کس نے پارٹی کے خلاف ووٹ دیا،اوپن بیلٹ کے ذریعے ووٹنگ کرانا سیاستدانوں کو گندا کرنا نہیں ہے ۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں پارٹی کے خلاف ووٹ دینے والوں کا احتساب 5سال بعد ہو،وزیراعظم کو کیسے علم ہوا تھا کہ 20 ایم پی ایز نے ووٹ بیچا؟پارٹی کو ووٹ نہ دینے پر نااہلی نہیں تو یہ تبدیلی صرف دکھاوا ہوگی۔عدالت نے مزید ریمارکس دیئے کہ اوپن ووٹنگ میں بھی ووٹ فروخت کرنے کے شواہد نہ ہوں تو کچھ نہیں ہو سکتاتاہم اگر ووٹ فروخت کے شواہد پر ہی کوئی کارروائی کی جاسکتی ہے ۔بعدازاں سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کرد ی۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر