11:03 am
آبیانہ کی مد میں حکومتی ریونیو میں2ارب روپے کا اضافہ ہوا،فردوس عاشق اعوا

آبیانہ کی مد میں حکومتی ریونیو میں2ارب روپے کا اضافہ ہوا،فردوس عاشق اعوا

11:03 am

لاہور(روزنامہ اوصاف)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بہتر مینجمنٹ اور شفافیت سے آبیانہ کی مد میں حکومتی ریوینیو میں 2ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ 2019-20 کے دوران پانی چوری کے 22ہزار 374کیسز رپورٹ ہوئے، 6ہزار 508ایف آئی آر جبکہ 2ہزار 938 افراد گرفتار ہوئے۔ بہتر مینجمنٹ اور شفافیت سے آبیانہ کی مد میں حکومتی ریوینیو میں 2ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے
 
انہوں نے کہاکہ 2019-20 کے دوران پانی چوری کے 22ہزار 374کیسز رپورٹ ہوئے، 6ہزار 508ایف آئی آر جبکہ 2ہزار 938 افراد گرفتار ہوئے۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بدقسمتی سے 35سال تک پنجاب پر قابض حکمرانوں نے قومی وسائل کے ساتھ ساتھ دنیا کے بہترین نہری نظام کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔ ہمارا عزم اُن لٹیروں کی چوریاں پکڑنے کے ساتھ ساتھ پانی چوری روکنا اور ٹیل تک کسانوں کو پانی فراہم کرکے بنجر زمین کو زرخیز بنانا ہے۔

تازہ ترین خبریں