12:15 pm
الیکشن کمیشن:سینیٹ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری

الیکشن کمیشن:سینیٹ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری

12:15 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)177 سینیٹ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔ الیکشن کمیشن نے نیب، ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ اداروں سے تفصیلات طلب کرلیں جبکہ امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد سے پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد اور حفیظ شیخ کے کاغذات منظور کر لئے گئے۔ جنید اکبر نے فوزیہ ارشد کو تجویز کنول شوزب نے تائید کی، فوزیہ ارشد کے کاغذات نامزدگی پر کسی نے اعتراض نہ کیا۔ اسلام آباد سے جنرل نشست پر حفیظ شیخ کا ٹکٹ ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع ہوا۔
 
تحریک انصاف کی امیدوار زرقا تیمور کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے سلیم مانڈوی والا، خواتین کی نشست پر پیپلزپارٹی کی پلوشہ خان، سینٹ کی عمومی نشست پر شیری رحمان، صادق میمن اور دوست علی جیسر کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلئے گئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کی 11 نشستوں پر 29 امیدوار سامنے آئے۔ سندھ کی 11 نشستوں پر 39 امیدواروں نے خیبر پختونخواہ کی 12 نشستوں پر 51 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر 41 امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اسلام آباد کی دو نشستوں پر 10 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔پنجاب سے جنرل نشستوں کے لیے 21، ٹیکنو کریٹس اور علماء کے لیے 3، خواتین کی نشستوں پر 5 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ سندھ میں جنرل نشستوں کے لیے 19، ٹیکنو کریٹس 11 اور خواتین کی نشستوں کے لیے 9 کاغذات جمع ہوئے۔ خیبرپختونخواہ میں جنرل نشستوں کے لیے 22، ٹیکنو کریٹس اور علماء کے لیے 11، خواتین کے لیے 13 اور اقلیتی نشست کے لیے 5 امیداوار میدان میں آئے۔بلوچستان میں جنرل نشستوں پر 19، ٹیکنو کریٹس پر8، خواتین نشستوں کے لیے 9 اور اقلیتی نشست کے لیے 5 کاغذات جمع ہوئے۔ اسلام آباد سے جنرل نشست کے لیے 6 اور خواتین کی نشست کے لیے 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

تازہ ترین خبریں

عید کیسے گزارنی ہے ؟ وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کر دی

عید کیسے گزارنی ہے ؟ وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کر دی

روزگار کے مواقع، شاہ محمود قریشی نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

روزگار کے مواقع، شاہ محمود قریشی نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

عامرلیاقت حسین نے عید ملنے کا نیا طریقہ  متعارف کروادیا، انٹرنیٹ صارفین برہم

عامرلیاقت حسین نے عید ملنے کا نیا طریقہ متعارف کروادیا، انٹرنیٹ صارفین برہم

حکومت کو کیسے گرائیں۔۔شہباز شریف نے بڑااقدام اٹھالیا

حکومت کو کیسے گرائیں۔۔شہباز شریف نے بڑااقدام اٹھالیا

جاوید ہاشمی پارٹی پالیسی کی ترجمانی نہیں کرتے ، انکا بیان ذاتی رائے ہے، ن لیگ

جاوید ہاشمی پارٹی پالیسی کی ترجمانی نہیں کرتے ، انکا بیان ذاتی رائے ہے، ن لیگ

پنجاب میں گندم کی زبردست پیداوارپرفواد چوہدری خوشی سے نہال ،کسانوںکومبارکباددے ڈا لی

پنجاب میں گندم کی زبردست پیداوارپرفواد چوہدری خوشی سے نہال ،کسانوںکومبارکباددے ڈا لی

عید پر پابندیوں میں سختی۔۔16 مئی تک پا کستان میں کاروبار، دکانیں اور بازار مکمل بند ۔۔ سر براہ این سی او سی

عید پر پابندیوں میں سختی۔۔16 مئی تک پا کستان میں کاروبار، دکانیں اور بازار مکمل بند ۔۔ سر براہ این سی او سی

فلسطین کیساتھ کھڑا ہوں ۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان کردیا ،شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

فلسطین کیساتھ کھڑا ہوں ۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان کردیا ،شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

 اسٹیٹ بینک کاعیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنےکا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کاعیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنےکا فیصلہ

مرغی کے گوشت کی قیمت کو بریک نہ لگ سکی

مرغی کے گوشت کی قیمت کو بریک نہ لگ سکی

میٹھی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں ۔۔۔!!! عید کے دوسرے اور تیسرے روز طوفان کا خدشہ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں 

میٹھی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں ۔۔۔!!! عید کے دوسرے اور تیسرے روز طوفان کا خدشہ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں 

سعودی عرب کی ویکسین سے متعلق نئی شر ط پاکستانی مسافروں کیلئے مصیبت بن گئی،خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

سعودی عرب کی ویکسین سے متعلق نئی شر ط پاکستانی مسافروں کیلئے مصیبت بن گئی،خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

 عوام کی بیوروکریسی سےعموعی شکایات ہیں اور سفارتخانے بھی اس سے مبرا نہیں ہیں:فواد چوہدری

عوام کی بیوروکریسی سےعموعی شکایات ہیں اور سفارتخانے بھی اس سے مبرا نہیں ہیں:فواد چوہدری

 جاوید لطیف کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

جاوید لطیف کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا