12:33 pm
سینٹ انتخابات ،سابق وزیراعظم یوسف  رضاگیلانی نے الیکشن کمیشن پربڑاالزام لگادیا

سینٹ انتخابات ،سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے الیکشن کمیشن پربڑاالزام لگادیا

12:33 pm


اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں وقت نہیں،حکمران جماعت کے امیدوار کو تیاری کیلئے دیدیا جو دہرا معیار ہے ،حفیظ شیخ کیخلاف بہت سے شواہد اور مواد موجود ہے لیکن وہ ہمارے سابق وزیر رہے ہیں ہم ان کا انتخابی میدان میں مقابلہ کریں گے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے الیکشن کمیشن
سے کہا کہ آپ نے جو شیڈول دیا ہے اس پرنظرثانی کردیں اور تاریخ کو آگے لے جائیں تاکہ ہم سب کی تیاریاں ہوں جائیں مگر انہوں نے ہماری بات نہیں مانی اور کہا کہ یہی وقت ہے اور ہم نے قانون کے مطابق چلنا ہے ۔یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ میرے ساتھ شاہد خاقان عباسی اور پرویز اشرف نہ ہوتے تو میرے کاغذات منظور نہ ہوتے ۔انہوں نے کہاکہ میرے کاغذات نامزدگی پر حکمران جماعت ایک رہنما کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا تھا تاہم جب ہم پیش ہوئے تو حکمران جماعت نے الیکشن کمیشن میں کہاکہ ہمارے وکیل نہیں آئے اور ہماری تیاری نہیں ہے ہمیں وقت دیا جائے جس پر الیکشن کمیشن نے انہیں وقت دیدیا تاکہ یہ آئیں ۔اب میں پوچھتا چاہتا ہوں کہ تمام میڈیا میں ایک ایک منٹ کی خبریں جارہی ہیں شیڈول کا اعلان ہوا اور شیڈول کی توسیع ہوئی اگر شاہد خاقان عباسی اور راجہ پرویز اشرف نہ ہوتے تو میرے کاغذات مسترد ہوجاتے مگر دوسری جانب حکمران جماعت کو تیاری کا وقت دیا جارہا ہے جو دہرا معیار ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس بھی حکمران جماعت کے امیدوارحفیظ شیخ کیخلاف بہت سا مواد تھا اور ہم ان کیخلاف الیکشن کمیشن میں جاسکتے تھے اس حوالے سے میرے وکلا نے بھی مجھے کہا لیکن میں نے انہیں روک دیا اور میں نے اپنے وکلا سے کہا کہ وہ ہمارے سابق وزیر رہے ہیں ہمیں ان کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے اس لئے احتراماً ہم ان کیخلاف نہیں گئے۔ہم ان کا میدان میں مقابلہ کریں گے ۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ یہ بدقسمتی ہے کہ سینیٹ الیکشن شروع ہونے سے پہلے ہی متنازعہ بنا دیا گیا ہے ‎

تازہ ترین خبریں

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

 شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ