12:48 pm
 پاکستان میں بہت بڑی تبدیلی لے کر آرہے ہیں،وزیراعظم

پاکستان میں بہت بڑی تبدیلی لے کر آرہے ہیں،وزیراعظم

12:48 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہت بڑی تبدیلی لے کر آرہے ہیں،اپنی سرزمین کو ’’ہرا‘‘ بنائیں گے ،ملک بھر میں 10ارب درخت لگائیں گے ،بدقسمتی سے ماضی میں شجرکاری پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ،لاہور کنکریٹ میں تبدیل ہوچکا ہے ،پاکستان کو گلوبل وارمنگ سے زیادہ خطرہ ہے ،آلودگی سے نمٹنے کا واحد حل درخت کی افزائش ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شجری کاری مہم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان میں بہت بڑی تبدیلی لے کر آرہے ہیں ،اپنی سرزمین کو سرسبزو شاداب بنانے اور عوام کی سوچ کو بھی تبدیل کررہے ہیں کہ آنے والی ہماری نسلوں کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنا لائف سٹائل بدلیں اور سوچیں کہ اس کا اگلے دس سے پچاس سال میں ہماری نسلوں کو فائدہ ہو گا یا نقصان ہوگا؟انہوں نے کہاکہ نبی کریمؐ نے فرمایا کہ اپنی زندگی اس طرح گزاروں جیسے آپ نے کل مرجانا ہے ۔اس لئے ہمیں یہ سوچ کرآخرت کی تیاری کرنی چاہیے لیکن اس دنیا کے لئے اس طرح جیوجیسے آپ نے ہزار سال زندہ رہنا ہے ۔ہم نے بدقسمتی سے پچھلے ستر سال میں اس حدیث کے اوپر بالکل عمل نہیں کیا ہم نے نہ تو اپنی آخرت کی فکر کی اورنہ ہی یہ سوچا کہ ہم جس بے دردی سے جنگلا ت کاٹ رہے ہیں اس کا ہماری آنیوالی نسلوں کو کیا نقصان ہوگا ۔سب سے بڑی مثال لاہور ہے جسے گارڈن سٹی کہا جاتا تھا آج وہاں جو آلودگی ہے وہ انسانوں کے لئے اتنا نقصان دہ ہے اس سے انسان کی اوسط زندگی گیارہ سال کم ہو جاتی ہے‎ یہ آلودگی بچوں اور بوڑھوں کیلئے زیادہ نقصان دہ ہوتی ہے ۔لاہور سیمنٹ اور کنکریٹ کا جنگل بن گیا ہے جس کے اثرات تو آنے تھے ۔لاہو میں 70فیصد جنگلات کاٹ دیئے گئے ۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں ہم نے بیس جگہوں کا انتخاب کیا ہے جہاں پر جنگل لگایا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کے مستقبل کے لئے شجرکاری بہت ضروری ہے اور پاکستان اللہ کا بہت بڑا تحفہ ہے اور زیادہ تر لوگوں کو ان نعمتوں کا پتہ نہیں ہے پاکستان کے ہر کونے میں گیا ہوں اور پوری دنیا بھی دیکھی ہے لیکن پاکستان ہمارے لئے ایک عظیم تحفہ ہے اور یہی وقت ہے کہ نوجوان وہ اپنے مستقبل اپنے ہاتھ میں لے اور ہماری حکومت نوجوانوں کیساتھ ملکر سارے پاکستان کو ’’سبز‘‘ پاکستان بنا دے گی ۔انہوں نے کہاکہ حکومت صرف ایک ماحول بناسکتی ہے اور فنڈنگ دے سکتی ہے لیکن قوم مستقبل بناتی ہے ۔سکولوں میں ہم بچوں یہ شعور دینگے کہ پاکستان کو سرسبز کیسے بنایا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ دنیا میں آلودگی کے باعث موسم گرم ہورہا ہے اور ہم ان دس ممالک میں شامل ہیں جنہیں سب سے زیادہ گلوبل وارمنگ کا خطرہ ہے اس لئے ہمیں شجرکاری کرنا ہو گی اور ہماری پہلی حکومت ہے جس نے بلین ٹری منصوبہ شروع کیا اور خیبرپختونخوا ہ میں ایک ارب درخت لگائے اور اب مزید ہم ملک بھر میں 10ارب درخت لگائیں گے ۔ہم آنیوالے دنوں میں اپنا یہ کام شروع کرنے جارہے ہیں ،تمام سکول، نوجوان اور ہر شخص ہمارا اس مہم میں ہمارا ساتھ دیں اور ہم ملک کو ’’ہرا‘‘ پاکستان بنا دیں گے۔‎

تازہ ترین خبریں

عید کیسے گزارنی ہے ؟ وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کر دی

عید کیسے گزارنی ہے ؟ وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کر دی

روزگار کے مواقع، شاہ محمود قریشی نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

روزگار کے مواقع، شاہ محمود قریشی نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

عامرلیاقت حسین نے عید ملنے کا نیا طریقہ  متعارف کروادیا، انٹرنیٹ صارفین برہم

عامرلیاقت حسین نے عید ملنے کا نیا طریقہ متعارف کروادیا، انٹرنیٹ صارفین برہم

حکومت کو کیسے گرائیں۔۔شہباز شریف نے بڑااقدام اٹھالیا

حکومت کو کیسے گرائیں۔۔شہباز شریف نے بڑااقدام اٹھالیا

جاوید ہاشمی پارٹی پالیسی کی ترجمانی نہیں کرتے ، انکا بیان ذاتی رائے ہے، ن لیگ

جاوید ہاشمی پارٹی پالیسی کی ترجمانی نہیں کرتے ، انکا بیان ذاتی رائے ہے، ن لیگ

پنجاب میں گندم کی زبردست پیداوارپرفواد چوہدری خوشی سے نہال ،کسانوںکومبارکباددے ڈا لی

پنجاب میں گندم کی زبردست پیداوارپرفواد چوہدری خوشی سے نہال ،کسانوںکومبارکباددے ڈا لی

عید پر پابندیوں میں سختی۔۔16 مئی تک پا کستان میں کاروبار، دکانیں اور بازار مکمل بند ۔۔ سر براہ این سی او سی

عید پر پابندیوں میں سختی۔۔16 مئی تک پا کستان میں کاروبار، دکانیں اور بازار مکمل بند ۔۔ سر براہ این سی او سی

فلسطین کیساتھ کھڑا ہوں ۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان کردیا ،شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

فلسطین کیساتھ کھڑا ہوں ۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان کردیا ،شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

 اسٹیٹ بینک کاعیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنےکا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کاعیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنےکا فیصلہ

مرغی کے گوشت کی قیمت کو بریک نہ لگ سکی

مرغی کے گوشت کی قیمت کو بریک نہ لگ سکی

میٹھی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں ۔۔۔!!! عید کے دوسرے اور تیسرے روز طوفان کا خدشہ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں 

میٹھی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں ۔۔۔!!! عید کے دوسرے اور تیسرے روز طوفان کا خدشہ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں 

سعودی عرب کی ویکسین سے متعلق نئی شر ط پاکستانی مسافروں کیلئے مصیبت بن گئی،خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

سعودی عرب کی ویکسین سے متعلق نئی شر ط پاکستانی مسافروں کیلئے مصیبت بن گئی،خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

 عوام کی بیوروکریسی سےعموعی شکایات ہیں اور سفارتخانے بھی اس سے مبرا نہیں ہیں:فواد چوہدری

عوام کی بیوروکریسی سےعموعی شکایات ہیں اور سفارتخانے بھی اس سے مبرا نہیں ہیں:فواد چوہدری

 جاوید لطیف کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

جاوید لطیف کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا