01:28 pm
حلیم عادل شیخ کے الزامات کا جواب نہیں دینا چاہتا،مرادعلی شاہ

حلیم عادل شیخ کے الزامات کا جواب نہیں دینا چاہتا،مرادعلی شاہ

01:28 pm

کراچی(روزنامہ اوصاف)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کل میں صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کیساتھ مصروف تھا،چار بجے کے بعد واپس آیا تو ہنگاموں کاپتہ چلا ،میڈیا پر ویڈیوز دیکھیں ،الیکشن کمیشن نے پولنگ سٹیشنز والے علاقوں میں ایم پی ایزاور ایم این ایز اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کررکھی تھی ،حلیم عادل شیخ نے قانون کی خلاف ورزی تو قانون
حرکت میں آیا ، حلیم عادل شیخ کے الزامات کا جواب نہیں دینا چاہتا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کل الیکشن ہوا اس دوران ساڑھے نو بجے سے سہ پہر چار بجے تک صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ساتھ تھا اور وہاں فون بھی نہیں چلتے تھے اور پاک نیوی کی مشقیں تھیں جب میں واپس آیا تو مجھے پتہ چلا کہ الیکشن کے دوران بہت سے واقعات ہوئے ہیں اورمیڈیا پر چلنے والی ویڈیوز بھی دیکھیں،قانون حرکت میں آیا ہے اور کوئی بھی قانون کو ہاتھ میں لے گا تو قانون حرکت میں آئے گا اس پرکہ حلیم عادل شیخ نے کل الزام لگایا ہے کہ آپ کے والد نے مرتضی بھٹو کو مروایا اور اب مراد علی شاہ بلاول بھٹو کے کہنے پر مجھے مروانا چاہتے ہیں ، پرکہا کہ اس سوال پر کچھ نہیں کہنا چاہتا۔انہوں نے کہاکہ ویڈیوز میں سب دیکھا جاسکتا ہے کہ حلیم عادل شیخ جرائم پیشہ عناصر کو ہتھیاروں کیساتھ لیس کرخود حلقے میں لے گئے تھے اور ایسی صورت میں گئے‎ جہاں الیکشن ہورہے تھے اور الیکشن کمیشن نے ایم پی اے اور ایم این ایز کے جانے پر بھی پابندی عائد کررکھتی تھی وہاں وہ ہتھیاروں کیساتھ گئے جو قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں چیف الیکشن کمشنر نہیں ہوں اور نہ ہی میں نے پولنگ اسٹیشن سے انہیں نکلنے کا حکم دیا تھا یہ نامناسب اور غلط بات پی ٹی آئی رہنما کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کا مستقبل میں پورے پاکستان میں ’’صفر‘‘ دیکھ رہا ہوں ۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ سینیٹ کا ووٹ ممبران کی مرضی ہے میرا کسی پی ٹی آئی کے ممبرسے رابطہ نہیں ہے جو میں اہل سمجھوں گا میں اس کو ووٹ دوں گا باقی ممبران کو بھی کہوں گا کہ وہ بھی اپنا ووٹ ضمیر کی آواز پر دیں اور جو شخص سندھ کی نمائندگی کرسکے اس کو ووٹ دیں ۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے حلیم عادل شیخ کو کہا تھا کہ وہ وہاں ہتھیار لے جائے ؟کیا قانون پر عملدرآمد پر چھوڑ دیں ؟ کیا کوئی فائرنگ کرے اور اسلحہ لہرائے تو کیا اسے چھوڑ دیں؟جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا چاہے پیپلزپارٹی کا ہوگا یا پی ٹی آئی کا اس کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا ۔یہ میڈیا بتا رہا ہے کہ واقع پولنگ اسٹیشنز پر اسلحہ لے کرآئے تھے ۔‎

تازہ ترین خبریں

پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا

پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا

عید کی تعطیلات،شہرقائد کےباسیوں کوبری خبرسنادی گئی

عید کی تعطیلات،شہرقائد کےباسیوں کوبری خبرسنادی گئی

عید کیسے گزارنی ہے ؟ وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کر دی

عید کیسے گزارنی ہے ؟ وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کر دی

روزگار کے مواقع، شاہ محمود قریشی نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

روزگار کے مواقع، شاہ محمود قریشی نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

عامرلیاقت حسین نے عید ملنے کا نیا طریقہ  متعارف کروادیا، انٹرنیٹ صارفین برہم

عامرلیاقت حسین نے عید ملنے کا نیا طریقہ متعارف کروادیا، انٹرنیٹ صارفین برہم

حکومت کو کیسے گرائیں۔۔شہباز شریف نے بڑااقدام اٹھالیا

حکومت کو کیسے گرائیں۔۔شہباز شریف نے بڑااقدام اٹھالیا

جاوید ہاشمی پارٹی پالیسی کی ترجمانی نہیں کرتے ، انکا بیان ذاتی رائے ہے، ن لیگ

جاوید ہاشمی پارٹی پالیسی کی ترجمانی نہیں کرتے ، انکا بیان ذاتی رائے ہے، ن لیگ

پنجاب میں گندم کی زبردست پیداوارپرفواد چوہدری خوشی سے نہال ،کسانوںکومبارکباددے ڈا لی

پنجاب میں گندم کی زبردست پیداوارپرفواد چوہدری خوشی سے نہال ،کسانوںکومبارکباددے ڈا لی

عید پر پابندیوں میں سختی۔۔16 مئی تک پا کستان میں کاروبار، دکانیں اور بازار مکمل بند ۔۔ سر براہ این سی او سی

عید پر پابندیوں میں سختی۔۔16 مئی تک پا کستان میں کاروبار، دکانیں اور بازار مکمل بند ۔۔ سر براہ این سی او سی

فلسطین کیساتھ کھڑا ہوں ۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان کردیا ،شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

فلسطین کیساتھ کھڑا ہوں ۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان کردیا ،شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

 اسٹیٹ بینک کاعیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنےکا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کاعیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنےکا فیصلہ

مرغی کے گوشت کی قیمت کو بریک نہ لگ سکی

مرغی کے گوشت کی قیمت کو بریک نہ لگ سکی

میٹھی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں ۔۔۔!!! عید کے دوسرے اور تیسرے روز طوفان کا خدشہ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں 

میٹھی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں ۔۔۔!!! عید کے دوسرے اور تیسرے روز طوفان کا خدشہ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں 

سعودی عرب کی ویکسین سے متعلق نئی شر ط پاکستانی مسافروں کیلئے مصیبت بن گئی،خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

سعودی عرب کی ویکسین سے متعلق نئی شر ط پاکستانی مسافروں کیلئے مصیبت بن گئی،خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے