06:50 pm
بٹگرام کی بیٹی کا اعزا ز ۔۔۔ بختاور شاہ شیرازی نے حالیہ ایس ایس ٹی ٹیسٹ میںپورے ضلع میں پہلی پوزیشن حاصل کی

بٹگرام کی بیٹی کا اعزا ز ۔۔۔ بختاور شاہ شیرازی نے حالیہ ایس ایس ٹی ٹیسٹ میںپورے ضلع میں پہلی پوزیشن حاصل کی

06:50 pm

بٹگرام ( مانیٹرنگ ڈیسک) بٹگرام کے گاوں اغذبانڈہ سے تعلق رکھنے والی ہونہار طالبہ بختاور شاہ شیرازی نے حالیہ ایس ایس ٹی این ٹی ایس میں نمایاں نمبرز حاصل کرکے پوری ضلع میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور ایس ایس ٹی میتھ فزکس منتخب ہوگئی ۔بختاورشاہ شیرازی نے ابتدائی تعلیم جناح ماڈل پبلک سکول ، ایف ایس سی ینگ مسلم پبلک سکول بٹگرام سے کرنے کے بعد پشاور یونیورسٹی سے فزکس میں ماسٹر کی ڈگری امتیازی نمبروں سے حاصل کی ۔ وہ اس وقت بٹگرام کے ایک نجی تعلیمی ادارے میں فزکس کی استانی کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے ۔ اس موقع پر بختاور شاہ شیرازی نے کہا کہ آج میرے لئے انتہائی خوشی کا دن ہے ۔
 اتنی بڑی کامیابی پر اپنی اساتذہ ، والدین اور دوستوں کا شکرگزار ہوں جن کی دعاوں کے بدولت آج میں اس مقام پر پہنچی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں کوشش کرونگی کہ تعلیمی میدان میں اپنی خدمات سرانجام دے سکوں تاکہ بٹگرام کی کوئی لڑکی علم کے نور سے محروم نہ رہے ۔انکا کہنا تھا کہ بحیثیت ایک لڑکی بٹگرام جیسے علاقے میں تعلیمی حاصل کرنا یقینآ میرے مشکل ضرور تھا مگر گھر والوں کی سپورٹ اور میری محنت سے یہ سب کچھ پاسیبل ہوا ۔ ان کے والد سید واقف شاہ شیرازی نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کی اس کامیابی پر بے حد خوش ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی بیٹی بٹگرام کے لڑکیوں پڑھا کر بٹگرام کے لڑکیوں کو تعلیم یافتہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرینگی ۔بختاور شاہ شیرازی کی اس کامیابی پر انکی فیملی ممبرز ، دوستوں اور عزیز و قارب نے شدید الفاظ میں تعریف کرتے ہوئے اسے لڑکیوں کی تعلیم کیلئے ایک سنگ میل قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ وہ بٹگرام جیسے پسماندہ ضلع کے لڑکیوں زیور تعلیم سے آراستہ کروانے کیلئے اپنی تمام تر توانیاں بروئے کار لائینگی ۔

تازہ ترین خبریں

ننکانہ صاحب سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی

ننکانہ صاحب سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

والدہ کو قتل کرکے گوشت کتے کو کھلانے والے کو پندرہ سال قید

والدہ کو قتل کرکے گوشت کتے کو کھلانے والے کو پندرہ سال قید

جے ڈاٹ نے صارفین کو اطغرل غازی کے کرداروں سے ملاقات کی پیشکش کر ڈالی

جے ڈاٹ نے صارفین کو اطغرل غازی کے کرداروں سے ملاقات کی پیشکش کر ڈالی

بلوچستان کا 584 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

بلوچستان کا 584 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

چین نے مصنوعی پائلٹ تیار کرلیے، کارکردگی انسانوں سے کئی گنا بہتر

چین نے مصنوعی پائلٹ تیار کرلیے، کارکردگی انسانوں سے کئی گنا بہتر

نائیجیریا ؛ اسکول پر حملے میں پولیس اہلکار ہ ل ا ک، اساتذہ سمیت 80 طالبات اغوا

نائیجیریا ؛ اسکول پر حملے میں پولیس اہلکار ہ ل ا ک، اساتذہ سمیت 80 طالبات اغوا

 حکومت ہر معاملے پر نوازشریف کی بیرون ملک سے عدم واپسی کے پیچھے چھپنا چاہ رہی ہے،خرم دستگیر

حکومت ہر معاملے پر نوازشریف کی بیرون ملک سے عدم واپسی کے پیچھے چھپنا چاہ رہی ہے،خرم دستگیر

امریکا نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

امریکا نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

تمام ویکسی نیشن سینٹر پر کورونا ویکسین ختم،شہری شدید پریشان

تمام ویکسی نیشن سینٹر پر کورونا ویکسین ختم،شہری شدید پریشان

 گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار میر اکبر خان پی ٹی آئی میں شامل

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار میر اکبر خان پی ٹی آئی میں شامل

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اور پولیس میں بدترین تصادم

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اور پولیس میں بدترین تصادم

بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہونے والی ہے

بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہونے والی ہے