08:05 pm
سینٹ انتخابات میں پیسے سے ووٹ خریدنے والے عوام کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے؛اسپیکر قومی اسمبلی

سینٹ انتخابات میں پیسے سے ووٹ خریدنے والے عوام کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے؛اسپیکر قومی اسمبلی

08:05 pm

صوابی ( مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات میں ووٹوں کی خرید و فروخت کرنے والے کبھی بھی ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔وہ قومیں کبھی بھی ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتی جن کے تانے بانے بد عنوانی سے جڑے ہوں۔ آج ملک اور قوم کو جس بحران کا سامنا ہے اس کی بنیادی وجہ بد عنوانی ہے۔ ملک اور قوم کے وسیع تر مفاد میں بحثیت قوم بد عنوانی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز ضلع صوابی کے گاؤں گاڑ میں سوئی گیس منصوبے کے افتتاح کے موقع پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اسپیکر نے کہا کہ مریم نواز نے ڈسکہ میں جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ لگا کر لسانیت کو ہوا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سیٹ کے لیے علاقائی تعصب کا نعرہ لگانا قوم
کو تقسیم کرنے کے  متعرادف ہے۔انہوں نے موجود حکومت وفاق سمیت صوبوں بھی حکومت کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے بھرپور اعتماد کی بدولت پی ٹی آئی کو وفاق سمیت صوبوں میں اقتدار ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ 70سال سے حکومت میں رہنے والوں کی وجہ سے ملک کا یہ حال ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام بڑے ادارے خسارے کا سامنا ہے جس پی آئی اے اور اسٹیل مل شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب موجود حکومت نے اقتدار سنبھالا تو خزانے میں تنخواہ دینے کے پیسے  نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمسایہ اور دوست ملکوں کی امداد سے ملک کی معشیت سہارا ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک مشکل دور سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزان ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو تھوڑی بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا بہت جلد حکومت ان مشکلات پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائے گی۔اسپیکر نے کہا کہ رشکئی اکنامک زؤن سے کاروبار کے نئے مواقعے میسر آئیں گے جس سے عوام کا روزگار زندگی بہتر ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان موٹر وے کی تعمیر سے گوادر نزدیک ترین ہوجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کی عوام نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بسنے والی تمام قوموں اور ہر صوبوں کو اپنا حق ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست عوام کی خدمت کے لیے کرتے ہیں پیسے کمیشن اور خرید و فروخت کرنے والے کبھی بھی عوام کے اعتماد پر پورا نہیں اتر سکتے۔

تازہ ترین خبریں

اپوزیشن کی رہی سہی ’’کثر ‘‘ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں نکال دیں گے ، فواد چوہدری

اپوزیشن کی رہی سہی ’’کثر ‘‘ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں نکال دیں گے ، فواد چوہدری

گوگل کا خواتین کا عالمی دن کے موقع پر خراج تحسین

گوگل کا خواتین کا عالمی دن کے موقع پر خراج تحسین

شہبازشریف کے خاندان پرایک اور بڑی مشکل  آن پڑی

شہبازشریف کے خاندان پرایک اور بڑی مشکل آن پڑی

تحریک طالبان پاکستان  دوبارہ افغانستان سے منظم ہورہی ہے،دہشت گردوں کو شکست دیں گے ،شیخ رشید

تحریک طالبان پاکستان دوبارہ افغانستان سے منظم ہورہی ہے،دہشت گردوں کو شکست دیں گے ،شیخ رشید

سرگودھا: کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا، 20 سے زائد لڑکوں کا نوجوان پر بہیمانہ تشدد

سرگودھا: کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا، 20 سے زائد لڑکوں کا نوجوان پر بہیمانہ تشدد

سندھ ہائی کورٹ کالاپتہ بچوں کی بازیابی کیلئے بڑا حکم

سندھ ہائی کورٹ کالاپتہ بچوں کی بازیابی کیلئے بڑا حکم

ایس ایچ او میاں عمران عباس کے قتل کا مقدمہ درج

ایس ایچ او میاں عمران عباس کے قتل کا مقدمہ درج

وزیراعظم نے مہنگائی کا ’’جن‘‘ بوتل میں بند کرنے کیلئے اہم آج اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم نے مہنگائی کا ’’جن‘‘ بوتل میں بند کرنے کیلئے اہم آج اجلاس طلب کرلیا

پی ڈی ایم کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا،آصف زرداری کی شرکت متوقع

پی ڈی ایم کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا،آصف زرداری کی شرکت متوقع

وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا

وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا

خواتین کو مساوی حقوق دینا بے نظیر بھٹو کا خواب تھا،بلاول بھٹو زرداری

خواتین کو مساوی حقوق دینا بے نظیر بھٹو کا خواب تھا،بلاول بھٹو زرداری

’’وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ‘‘

’’وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ‘‘

پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین نے روشن کردار ادا کیا،شبلی فراز

پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین نے روشن کردار ادا کیا،شبلی فراز

خواتین انتخابی عمل میں شریک ہو کر جمہوری عمل کو آگے بڑھاتی ہیں: چیف الیکشن کمشنر

خواتین انتخابی عمل میں شریک ہو کر جمہوری عمل کو آگے بڑھاتی ہیں: چیف الیکشن کمشنر