12:16 pm
الیکشن ٹریبونل نے فیصل واوڈا کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف دائر اپیل کی سماعت میں الیکشن ٹریبونل نے الیکشن کمیشن اور فیصل واوڈا کو نوٹس جاری کردیے۔درخواست گزار قادر مندوخیل کے وکیل رشید اے رضوی نے عدالت میں دلائل دیے کہ وفاقی وزیر کے دہری شہریت رکھنے سے متعلق دستاویزات ٹریبونل میں پیش کیے ہیں۔جسٹس آغا فیصل نے سماعت کے دوران استفسار کیا کہ فیصل واوڈا کی جانب سے کوئی آیا ہے؟
اس پر فیصل واوڈا کے وکیل حسنین چوہان پیش ہوئے اور بتایا کہ فی الحال مجھے کیس نہیں دیا گیا ہے۔قادر خان مندوخیل نے بتایا کہ فیصل واوڈا نے امریکی شہریت سے متعلق حقائق چھپائے، ریٹرننگ افسر کے سامنے اعتراضات دائر کئے مگر انہوں نے سننے سے انکار کر دیا۔قادرخان مندوخیل نے عدالت سے اپیل کی کہ فیصل واوڈا کو سینیٹ الیکشن کیلئے نااہل قرار دیا جائے، اس پر الیکشن ٹریبونل نےالیکشن کمیشن اور فیصل واوڈا کو نوٹس جاری کردیے۔الیکشن ٹربیونل نے فریقین سے کل تک جواب طلب کرلیا اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو پیش ہوکر وضاحت دینے کا حکم بھی دیا۔واضح رہے کہ قادر خان مندوخیل نے فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کی تھی۔

تازہ ترین خبریں

 اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو