02:12 pm
سینیٹ الیکشن میں بھی سرپرائز دینگے،مولانافضل الرحمٰن حکومتی صفوں میں کھلبلی مچادینے والی بات کہہ دی

سینیٹ الیکشن میں بھی سرپرائز دینگے،مولانافضل الرحمٰن حکومتی صفوں میں کھلبلی مچادینے والی بات کہہ دی

02:12 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے میدان میں اترنے سے حکومتی صفوں میں کھلبلی مچھ گئی ہے ،ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم نے اچھی پرفارمنس دی ،سینیٹ الیکشن میں بھی سرپرائز دینگے۔پیپلزپارٹی رہنمائوں یوسف رضا گیلانی ،مصطفی نواز کھوکھر ، نیئر حسین بخاری ،حیدر گیلانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ یوسف رضا گیلانی کے
الیکشن میں حصہ لینے سے حکومتی صفوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے اس وقت یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں حفیظ شیخ الیکشن لڑ رہے ہیں ہر حکومت میں وزارت خزانہ اور ملکی معیشت حفیظ شیخ کے ہاتھ میں رہی ہے اور آج پھر وزارت خزانہ کا قلمدان بحیثیت مشیر کے ان کے ہاتھ میں ہے ۔ مہنگائی کا احساس صرف عام آدمی کو نہیں بلکہ اس سے کہیں زیادہ پارلیمنٹرینز کو ہونا چاہیے جو دعوی کرتے ہیں کہ وہ عوام کے نمائندے ہیں ۔عام آدمی مہنگائی کے باعث جس کرب سے
گزر رہا ہے اور ملکی معیشت جس انحطاط کا شکار ہے ،مہنگائی کے باعث عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے ، آئے روز بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے ،گیس کی قیمتیں ، آٹا ، چینی ، گھی سب چیزیں مہنگی سے مہنگی تر ہوتی چلی جارہی ہیں اس کا ذمہ دار کون ہے ؟ اس لئے ہم اسمبلی کےاندر موجود ممبران کو بھی یہ احساس دلانا چاہتے ہیں کہ ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں اگر ملک کے اہم قلمدان حوالےکرنے ہیں تو آپ ملک کو کہاں لے جانا چاہتے ہیں؟انہوں نے کہاکہ عام آدمی چاہتا ہے ملک کے اہم اور کلیدی ملکی منصب پرایسے لوگوں کوآنا چاہیے جو ملک کو اس بحران سے نکالنے میں کردارادا کرسکیں ۔اس حوالے سے یوسف رضا گیلانی کی
شخصیت جب میدان میں آئی تو اس معاملے کو سنجیدہ بنا دیا ہے اور ہمیں اپنے ملک کے ساتھ وفاداری اور لوگوں کیساتھ ہمدردی کی علامت یہ ہے کہ یوسف رضاگیلانی کو ہر قیمت پر کامیاب بنائیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم سینیٹ میں ایک اچھا معرکہ لڑیں گے اور ہم انشا اللہ اس معرکہ کو سرکریں گے ، یوسف رضا گیلانی ہمارے وزیراعظم بھی رہے ہیں اور اب اگر چیئرمین سینیٹ بنتے ہیں تو یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے ۔‎

تازہ ترین خبریں

سندھ میں چھ بجتے ہی شاپنگ کےلئے دی گئی مہلت ختم

سندھ میں چھ بجتے ہی شاپنگ کےلئے دی گئی مہلت ختم

سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے فنڈز کے ناجائز استعمال کا انکشاف

سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے فنڈز کے ناجائز استعمال کا انکشاف

بھارت سے آنے والے طیارے کی پاکستان میں ایمرجنسی لینڈنگ،

بھارت سے آنے والے طیارے کی پاکستان میں ایمرجنسی لینڈنگ،

اسلام آباد میں حساس ادارے کاسابق آفیسر فائرنگ سے قتل

اسلام آباد میں حساس ادارے کاسابق آفیسر فائرنگ سے قتل

سعودی عرب پاکستان کو 500ملین ڈالرز دے گا، وزیر خارجہ

سعودی عرب پاکستان کو 500ملین ڈالرز دے گا، وزیر خارجہ

حکومت کا شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کےفیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

حکومت کا شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کےفیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی

ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی

والدین کو گھر سے نکالنا پاکستان میں قابل سزا جرم قرار

والدین کو گھر سے نکالنا پاکستان میں قابل سزا جرم قرار

ضلع مہمند میں ٹینک کی دیوار گرنے سے سات بچے جاں بحق

ضلع مہمند میں ٹینک کی دیوار گرنے سے سات بچے جاں بحق

یا اللہ خیر۔۔۔ پورے گاوں میں ماتم۔۔۔ایک ساتھ سات بچے جاں بحق۔۔۔وجہ کیا بنی؟

یا اللہ خیر۔۔۔ پورے گاوں میں ماتم۔۔۔ایک ساتھ سات بچے جاں بحق۔۔۔وجہ کیا بنی؟

راستہ جلدی کیوں نہیں دیا ، جدہ ٹاون میں کار سواروں کی فائ ر نگ۔۔۔۔۔ایک ہلاک ۔۔۔ زخمیوں کی اطلاعات

راستہ جلدی کیوں نہیں دیا ، جدہ ٹاون میں کار سواروں کی فائ ر نگ۔۔۔۔۔ایک ہلاک ۔۔۔ زخمیوں کی اطلاعات

حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ۔۔۔ملک میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کافیصلہ

حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ۔۔۔ملک میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کافیصلہ

ملک میں کورونا ویکسین ختم۔۔۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیاکیا؟؟

ملک میں کورونا ویکسین ختم۔۔۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیاکیا؟؟

پانی سے بھری ٹنکی کھیلتے بچوں پر جاگری، 7 جاں بحق ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائینگی

پانی سے بھری ٹنکی کھیلتے بچوں پر جاگری، 7 جاں بحق ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائینگی