03:31 pm
طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،ترجمان پاک فوج میجرجنرل بابرافتخار

طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،ترجمان پاک فوج میجرجنرل بابرافتخار

03:31 pm

راولپنڈی(روزنامہ اوصاف)پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل بابرافتخار نے کہا ہے کہ طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے، آپریشن ردوالفساد کا مقصد ایک پرامن و مستحکم پاکستان اورریاست پر عوام کا اعتماد بحال کرنا تھا، ہرپاکستانی اس آپریشن کا حصہ ہے بلکہ ہر پاکستانی رد والفساد کا سپاہی ہے، ملک بھر میں 3لاکھ سے زائد انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیےجاچکے۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ آج 22 فروری ہے اور آپریشن ردالفساد کے 4 سال مکمل ہوگئے ہیں، اس آپریشن کا تفصیلی جائزہ اور ثمرات پر کچھ روشنی ڈالی جائے اور ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال سے آگاہی دی جاسکے۔
 
بائیس فروری 2017 کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں آپریشن رد الفساد کا آغاز کیا گیا اس آپریشن کی بنیادی اہمیت جو اس سے دیگر آپریشنز سےممتاز کرتی ہے وہ یہ ہے کہ آپریشن کا دائرہ کار پورے ملک پر محیط تھا اس آپریشن کا مقصد ایک پرامن مستحکم پاکستان تھا جس میں عوام کا اعتماد بحال ہو ۔یہ کہنا بھی بے جا نہ ہوگا کہ رد و الفساد کا بنیاد محور عوام ہیں ، ہرپاکستانی اس آپریشن کا حصہ ہے بلکہ ہر پاکستانی رد والفساد کا سپاہی ہے ۔دوہزار سترہ میں یہ آپریشن کیوں شروع کیا ؟ اس کی ٹائمنگ بہت اہم ہے یہ آپریشن دہشت گردی اور انتہاپسندی کیخلاف ایسے وقت میں شروع کیا گیا جب دہشت گردوں نے قبائلی علاقے جات میں شکست کے بعد پاکستان کے طول و عرض میں پناہ لینے کی کوشش کی ۔دہشتگرد ان کے سہولت کار شہروں قصبوں ، دیہات ، سکولوں ،عبادت گاہوں خواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بنانے کی ناکام کوششوں میں مصروف تھے ۔ایسے میں ہم نے رد والفساد کا آغاز کیا ۔انہوں نے کہاکہ طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں نے پاکستان میں زندگی مفلوج کرنے کی ناکام کوشش کی،ملک بھر میں 3لاکھ سے زائد انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیےجاچکے،ملک بھر میں 3لاکھ سے زائد انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیےجاچکے ہیں ،

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ 72ہزار سے زائد غیر قانونی اسلحہ ملک بھر سے برآمد کیاگیااور750مربع کلومیٹر سے زائد علاقے پر ریاست کی رٹ بحال کی،ڈی جی آئی ایس پی آرنے بتایا کہ گوادر میں ہوٹل پر حملے کے دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیاجبکہ کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کو ناکام بنایا گیا،آپریشن ردالفساد کے تحت خیبرآپریشن فور بھی کیاگیا ،ایک ہزار 684کراس بارڈرواقعات ہوئے۔تمام صوبوں میں اس کے اوپر کام کیا گیا ،انٹیلی جنس ایجنسیز نے انتھک محنت اور قربانیوں سے بڑے بڑے نیٹ ورک کوپکڑا اور بہت سارے حملے ناکام بنائے گئے ، خیبر آپریشن فور کا مقصد شمالی وزیرستان میں پچھلے سال اگست میں ایک آپریشن کیا گیا اور کچھ علاقے تھے جو رہتے تھے ان کو بھی مکمل کیا گیا کیونکہ یہ کچھ دشوارگزار علاقے تھے ۔بہتر ہزار سے زائد قانونی اسلحہ ملک بھر سے ریکور کیا گیا ،بھاری مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد کیا گیاردوالفساد کے تحت جاری تمام آپریشنز کے دوران پچھلے چارسال میں 353 دہشت گردوں کو جنم واصل کیا گیا اور سینکڑوں کو گرفتار کیا گیا ،دہشت گردوں کے اثاثے منجمد کیے گئے ،پاک افغان بارڈر پر تقریبا 84فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ پاک ایران بارڈر پر 43فیصد سے زائد کام ہوچکا ہے اس کیساتھ ساتھ 497بارڈر پوسٹیں تیار کی جاچکی ہیں ۔

ترجمان پاک فوج نے کہاکہ قدرتی آفات کے دوران بھی آپریشن ردالفساد نہیں رکا،مدارس اصلاحات،  سابق فاٹاکاکے پی سے الحاق   ردالفساد کے ثمرات ہیں،دہشتگردی کے خاتمے کے بعد معاشی بہتری بھی سامنے آئی ،وہ علاقےجودہشتگردی کاشکارتھےاب وہاں اقتصادی سرگرمیاں جاری ہیں،گوادر، شمالی علاقے اور  کےٹو  دنیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں،چمن بارڈر پر ٹرانزٹ ٹریڈ سسٹم جلد فعال کردیاجائےگا،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 78سے زائد دہشتگرد تنظیموں کے خلاف موثر ایکشن کیا گیاجس کے باعث آج کھیل کے میدان آباد ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اس بات کا ادراک ہےکہ افغانستان کے امن سےپاکستان کا امن جڑاہے

 

تازہ ترین خبریں

اسلام آباد میں حساس ادارے کاسابق آفیسر فائرنگ سے قتل

اسلام آباد میں حساس ادارے کاسابق آفیسر فائرنگ سے قتل

سعودی عرب پاکستان کو 500ملین ڈالرز دے گا، وزیر خارجہ

سعودی عرب پاکستان کو 500ملین ڈالرز دے گا، وزیر خارجہ

حکومت کا شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کےفیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

حکومت کا شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کےفیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی

ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی

والدین کو گھر سے نکالنا پاکستان میں قابل سزا جرم قرار

والدین کو گھر سے نکالنا پاکستان میں قابل سزا جرم قرار

ضلع مہمند میں ٹینک کی دیوار گرنے سے سات بچے جاں بحق

ضلع مہمند میں ٹینک کی دیوار گرنے سے سات بچے جاں بحق

یا اللہ خیر۔۔۔ پورے گاوں میں ماتم۔۔۔ایک ساتھ سات بچے جاں بحق۔۔۔وجہ کیا بنی؟

یا اللہ خیر۔۔۔ پورے گاوں میں ماتم۔۔۔ایک ساتھ سات بچے جاں بحق۔۔۔وجہ کیا بنی؟

راستہ جلدی کیوں نہیں دیا ، جدہ ٹاون میں کار سواروں کی فائ ر نگ۔۔۔۔۔ایک ہلاک ۔۔۔ زخمیوں کی اطلاعات

راستہ جلدی کیوں نہیں دیا ، جدہ ٹاون میں کار سواروں کی فائ ر نگ۔۔۔۔۔ایک ہلاک ۔۔۔ زخمیوں کی اطلاعات

حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ۔۔۔ملک میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کافیصلہ

حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ۔۔۔ملک میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کافیصلہ

ملک میں کورونا ویکسین ختم۔۔۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیاکیا؟؟

ملک میں کورونا ویکسین ختم۔۔۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیاکیا؟؟

پانی سے بھری ٹنکی کھیلتے بچوں پر جاگری، 7 جاں بحق ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائینگی

پانی سے بھری ٹنکی کھیلتے بچوں پر جاگری، 7 جاں بحق ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائینگی

جہانگیر ترین سے خفیہ ملاقات میں معاملات طے ہوگئے،عمران خان کا اہم مسئلہ حل ہو گیا،اسمبلیاں توڑنے کاامکان کم

جہانگیر ترین سے خفیہ ملاقات میں معاملات طے ہوگئے،عمران خان کا اہم مسئلہ حل ہو گیا،اسمبلیاں توڑنے کاامکان کم

خطرہ پہلے سے زیادہ دورازے پر دستک دے رہا ہے،وفاقی وزیر اسد عمر نے خبردار کردیا

خطرہ پہلے سے زیادہ دورازے پر دستک دے رہا ہے،وفاقی وزیر اسد عمر نے خبردار کردیا

ووٹ کی تبدیلی صرف چند منٹوں میں، الیکشن کمیشن نے خوشخبری سنادی

ووٹ کی تبدیلی صرف چند منٹوں میں، الیکشن کمیشن نے خوشخبری سنادی