11:52 am
مسلم لیگ(ن) کا ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی الیکشن کرانے کا مطالبہ

مسلم لیگ(ن) کا ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی الیکشن کرانے کا مطالبہ

11:52 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)مسلم لیگ(ن) نے ڈسکہ کے حلقے این اے 75 میں دوبارہ ضمنی الیکشن کرانے کا مطالبہ کردیا جبکہ خواجہ سعد رفیق اورخرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کے حلقہ این اے 75 میں جن لوگوں نے بھی غنڈہ گردی کی ہے ان کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے ،پولیس کی وردی پہن کر غنڈہ گردی کی گئی،ایسے لوگوں کو عبرتناک سزا دی جانی چاہیے تاکہ ان لوگوں کو معلوم ہوسکے کہ وہ ریاست کے ملازمین ہیںکسی بادشاہ سلامت کے نہیں ،ملازمین کو اپنی ریاست کے ساتھ وفادار ہونا چاہیے کسی کا غلام نہیں ہونا چاہیے ۔
 
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ تحریک انصاف کی مقبولیت تیزی کیساتھ کم ہورہی ہے اور آپ نے دیکھا کہ ضمنی الیکشن میں عوام نے ان کو مستردکردیا،جتنے بھی ضمنی الیکشن ہوئے ہیں پی ٹی آئی ہاری ہے ایک کرم ایجنسی کا الیکشن یہ جیتے ہیں اور وہاں بھی جے یو آئی کے امیدوار کے ساتھ جو بدسلوکی کی گئی ہے وہ بھی سب کے سامنے ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے دنیا جہان کی باتیں کی تھیں کہ میں تارے توڑ کر لائوں گا مگر قوم کو آپ نے بھوک سے مار دیا ہے ، پی ٹی آئی حکومت عادی ووٹ چور حکومت ہے یہ ووٹ چوروں کی حکومت ہے ۔آٹا چوروں اور ووٹ چوروں کی حکمرانی ہے ۔تیسرا سال ختم ہونے کو ہے ان کی پرفارمنس بالکل زیرو ہے ،مہنگائی بڑھا دیں گے ،ملک پر قرضوں کا بوجھ چڑھا دیں گے ،کھانے پینے کی اشیا مہنگی ترین کردیں گے تو لوگ آپ کو کیوں ووٹ دیں گے ؟انہوں نے کہاکہ لنگر خانے کھولنے ، گوبر سے بجلی بنانے ،مرغیوں اور انڈوں کی باتیں کرکے پاکستان کو آگے لے جائیں گے تو ایسا نہیں چلے گا ،یہ بچہ جمہورے کی حکومت ہے جس نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ۔مسلم لیگ(ن) کے رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ ڈسکہ حلقہ این اے 75 کے ووٹرزپاکستانی شہری ہیں اور وہ میرے بھائی اور بہنیں ہیں ان کا جو ووٹ ڈالنے کا حق تھا وہ اس فاسشٹ حکومت نے پولنگ اسٹیشنز،ڈسکہ کی گلیوں اور سڑکوں پر ہوائی فائرنگ ،پولنگ کا عمل سست کرکے ،جعلی ووٹ ڈال کے ، پولیس کے ذریعے الیکشن کمیشن کے عملے کواغوا کراکے چھینا ۔انہوں نے کہاکہ بیک وقت ڈی سی او سیالکوٹ ،کمشنر گوجرانوالہ ، چیف سیکرٹر ی پنجاب کے فون بند ہیں ،ڈی پی او سیالکوٹ اور ریجن افسر کے فون بند ہیں چھ ذمہ دار ترین افسران کے فون اسی وقت بند تھے جب پریذائیڈنگ افسرز کے فون بند تھے ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ پورے حلقے میں ووٹروں کو ہراساں کرکے ان کو ڈرا کر اور ان کے ووٹ جعلی پوسٹ کرکے اس حکومت نے ووٹرز کا حق چھینا ہے لہذا یہ حق الیکشن کمیشن اس حلقے کے عوام کو واپس کیا جائے اور دوبارہ الیکشن کرائے جائیں تاکہ عوام اپنے ووٹ کا حق استعمال کرکے اپنے نمائندے کو منتخب کرسکیں۔

تازہ ترین خبریں

معروف اداکارہ نےاپنے مداحوں کوبغیر شادی ماں بننے کی خوشخبر ی سنا دی

معروف اداکارہ نےاپنے مداحوں کوبغیر شادی ماں بننے کی خوشخبر ی سنا دی

ویسٹ انڈیز ٹیم کا دورہ پاکستان، ہرلعزیز کھلاڑی انجری کے باعث ٹیم سے باہر 

ویسٹ انڈیز ٹیم کا دورہ پاکستان، ہرلعزیز کھلاڑی انجری کے باعث ٹیم سے باہر 

دشمن چاہ کر بھی کرکٹ کو پاکستان سے ختم نہ کرسکا، پی ایس ایل 7 کیلئے کتنے غیر ملکی کرکٹرز دستیاب ہیں؟ بڑے بڑے نام شامل

دشمن چاہ کر بھی کرکٹ کو پاکستان سے ختم نہ کرسکا، پی ایس ایل 7 کیلئے کتنے غیر ملکی کرکٹرز دستیاب ہیں؟ بڑے بڑے نام شامل

واٹس ایپ کے وہ سب سے خاص فیچرز جو صرف آئی فون پر استعمال کیے جاسکتے ہیں

واٹس ایپ کے وہ سب سے خاص فیچرز جو صرف آئی فون پر استعمال کیے جاسکتے ہیں

روس آئندہ برس کس ملک پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے؟ امریکیوں کی نیندیں حرام ہو گئیں، پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

روس آئندہ برس کس ملک پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے؟ امریکیوں کی نیندیں حرام ہو گئیں، پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

وہ بیٹا جس نےاپنےباپ کی 122ارب ڈالرز کی جائیداد لینے سے صاف انکار کر دیالیکن وجہ کیا بتائی؟

وہ بیٹا جس نےاپنےباپ کی 122ارب ڈالرز کی جائیداد لینے سے صاف انکار کر دیالیکن وجہ کیا بتائی؟

سانحہ سیالکوٹ: معاملہ چیف جسٹس کے پاس پہنچ گیا لیکن اس میں کیا استدعا کی گئی؟ بڑی خبر 

سانحہ سیالکوٹ: معاملہ چیف جسٹس کے پاس پہنچ گیا لیکن اس میں کیا استدعا کی گئی؟ بڑی خبر 

10 دسمبر کو پاکستانیوں کو کیا بڑی خوشخبری ملنے جا رہی ہے ؟ عوام وزیر اعظم عمران خان کے انتظار میں بیٹھ گئی 

10 دسمبر کو پاکستانیوں کو کیا بڑی خوشخبری ملنے جا رہی ہے ؟ عوام وزیر اعظم عمران خان کے انتظار میں بیٹھ گئی 

سری لنکن منیجر کو قتل کرنے کے بعد ملزم کہاں چھپے ہوئے تھے؟ 6 اہم ترین گرفتاریاں  

سری لنکن منیجر کو قتل کرنے کے بعد ملزم کہاں چھپے ہوئے تھے؟ 6 اہم ترین گرفتاریاں  

انتہائی افسوسناک خبر، طیارہ گر کر تباہ، سوار تمام افراد چل بسے 

انتہائی افسوسناک خبر، طیارہ گر کر تباہ، سوار تمام افراد چل بسے 

ہڈیوں کا گودا تک جماتی سردی میں برطانوی سکول کے طالب علموں کی سڑک پر نماز کی ادائیگی کی ویڈیو وائرل 

ہڈیوں کا گودا تک جماتی سردی میں برطانوی سکول کے طالب علموں کی سڑک پر نماز کی ادائیگی کی ویڈیو وائرل 

خوفناک طوفان پھر تباہی مچانے کو تیار، سکول بنداور امتحانی شیڈول تبدیل کر دیا گیا

خوفناک طوفان پھر تباہی مچانے کو تیار، سکول بنداور امتحانی شیڈول تبدیل کر دیا گیا

اپنے اپنے بچوں کا پتہ کرلیں، لاہور سے مری جانے والی بس کو خوفناک حادثہ ، کئی اموات، اضافے کا خدشہ 

اپنے اپنے بچوں کا پتہ کرلیں، لاہور سے مری جانے والی بس کو خوفناک حادثہ ، کئی اموات، اضافے کا خدشہ 

ترک صدر رجب طیب اردگان پر قاتلانہ حملے کی خبر نے پوری دنیا میں تہلکہ مچا دیا، اہم ترین تفصیلات 

ترک صدر رجب طیب اردگان پر قاتلانہ حملے کی خبر نے پوری دنیا میں تہلکہ مچا دیا، اہم ترین تفصیلات