12:01 pm
ڈسکہ ضمنی الیکشن:انتظامیہ کاغیرذمہ دارانہ رویہ ،اہم ترین شخصیت سمیت متعددافسران کی کرسیاں خطرے میں

ڈسکہ ضمنی الیکشن:انتظامیہ کاغیرذمہ دارانہ رویہ ،اہم ترین شخصیت سمیت متعددافسران کی کرسیاں خطرے میں

12:01 pm


لاہور(ویب ڈیسک )ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کی رات انتظامی افسروں نے غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنایا جو اب بے نقاب ہوگیا ہے۔جس پر الیکشن کمیشن نے ایکشن لینا کا فیصلہ کرلیا۔ریٹرننگ افسر نےفریقین کےمشتعل ہونے پر سیکیورٹی مانگی مگر تسلی بخش جواب نہ ملا۔الیکشن کمیشن نےذمہ دارافسران کی معطلی پرغورشروع کردیا ہے۔اين اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کی رات بدنظمی
اور نظم و ضبط کی صورت اختیار انتہائی خراب شکل اختیار کرگئی تھی۔ آدھی رات کوآراو نےاليکشن کميشن سےرابطہ کرکے کہا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے،دونوں گروپس کےلوگ مشتعل ہيں،سيکيورٹی کےليےصرف 1ڈی ايس پی ہے اور وہ بھی آدھا سويا ہواہے۔آراوکےخدشے پر پہلےتواليکشن کميشن نے پنجاب کےاعلی افسران سے رابطوں کی کوشش کی ليکن جب کسی نے بات نہ سنی توچيف اليکشن کمشنر نےوفاق کےاعلی افسر سےرابطہ کرکے فوراًرينجرز کو موقع پر بھيجنےکی ہدايت کی۔جس پر متعلقہ وفاقی سيکرٹری نے کہا کہ معاملہ پنجاب حکومت ديکھ رہی ہے۔جواب میں چيف اليکشن کمشنرنے خبردار کیا کہ اگر کوئی ناخوشگوارواقعہ پیش آیاتو آپ ذمہ دار ہوں گے۔چيف اليکشن کمشنر کی وارننگ پراعلی افسر نےاٹارنی جنرل سے رابطہ کيا,اٹارنی جنرل نے کہا کہ احکامات پر فوراًعمل کريں ورنہ آپ کے خلاف کارروائی کی جائےگی جس پروفاقی سيکرٹری نےرينجرزکوبراہ راست حکم ديا کہ آراوکےدفتر پہنچيں۔اگلےروزمتعلقہ وفاقی سيکرٹری معافی تلافی کےليے اليکشن کميشن کےدفتر فون بھی کرتےرہے۔الیکشن کمیشن کےذرائع کےمطابق غيرذمہ داری دکھانے والے چيف سيکرٹری،آئی جی پنجاب،کمشنر گوجرانوالہ،ڈپٹی کمشنرسيالکوٹ سميت متعدد افسران کی معطلی پرغورشروع ہوگيا۔افسران کےخلاف انکوائريز اورديگر آپشنز پرمشاورت جاری ہے۔ڈسکہ کےضمني انتخاب کي انکوائري ميں چند پولنگ اسٹيشنز کے نتائج پر شک کا اظہار بھی کياگيا ہے ,جن کے فارم پنتاليس کی تیاری میں بے ضابطگیوں کا شبہ ہے۔الیکشن کمیشن کو این اے 75 ڈسکہ کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر انکوائری رپورٹ بھیج دی گئی تھی، فیصلہ آئندہ 2 روز میں آنے کا امکان ہے۔الیکشن کمیشن نے ڈسکہ کے نتائج روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات ‏کا حکم دیا تھا۔انکوائری رپورٹ میں کہا گیا کہ ریٹرننگ افسران کوغائب کیا گیا اور وہ صبح 6 بجے واپس ‏آۓ۔ نتائج میں ٹیمپرنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

عالمی وبا کورونا وائرس ۔۔ راولپنڈی کے مزید علاقوں میںلاک ڈاون نافذ ۔۔۔ کہیںآپ کا علاقہ تو شامل نہیں ۔۔خبر دیکھیں

عالمی وبا کورونا وائرس ۔۔ راولپنڈی کے مزید علاقوں میںلاک ڈاون نافذ ۔۔۔ کہیںآپ کا علاقہ تو شامل نہیں ۔۔خبر دیکھیں

نومنتخب وزیرخزانہ کے گرد گھیرا تنگ ۔۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم قدم اٹھا لیا

نومنتخب وزیرخزانہ کے گرد گھیرا تنگ ۔۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم قدم اٹھا لیا

سینئر صحافی سلیم صافی کے گھر کہرام مچ گیا۔۔۔ انتہائی بری خبر

سینئر صحافی سلیم صافی کے گھر کہرام مچ گیا۔۔۔ انتہائی بری خبر

محکمہ انسداد دہشتگردی کے 11سرکاری پستول غائب ہوگئے

محکمہ انسداد دہشتگردی کے 11سرکاری پستول غائب ہوگئے

بلوچستان کے کئی علاقوں میںزلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے کئی علاقوں میںزلزلے کے جھٹکے

30سے زائد ارکان اسمبلی کی جہانگیرترین کو استعفوں کی پیشکش

30سے زائد ارکان اسمبلی کی جہانگیرترین کو استعفوں کی پیشکش

جائداد کا تنازع ۔۔۔ خوفناک لڑائی ۔۔۔۔ کتنی جانیں گئی؟؟ ۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

جائداد کا تنازع ۔۔۔ خوفناک لڑائی ۔۔۔۔ کتنی جانیں گئی؟؟ ۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

شوکت ترین کا کچھ روز پہلےکا انٹرویو سامنے آگیا

شوکت ترین کا کچھ روز پہلےکا انٹرویو سامنے آگیا

کنواروں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ کراچی میں شادی ہالز کب سے کھل رہے ہیں ۔۔۔ جان کر آپ بھی خوش ہوجائنگے

کنواروں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ کراچی میں شادی ہالز کب سے کھل رہے ہیں ۔۔۔ جان کر آپ بھی خوش ہوجائنگے

رمیز راجہ کے متعلق اہم خبر ۔۔ آخر کار سول ایویشن اتھارٹی نے اجازت دے ہی دی ۔۔

رمیز راجہ کے متعلق اہم خبر ۔۔ آخر کار سول ایویشن اتھارٹی نے اجازت دے ہی دی ۔۔

خیبرپختونخوا کابینہ میں ارکان کی استعفوں کا معاملہ ۔۔۔۔ پرویز خٹک کے گھر خوشیاں آنے والی ہے ۔۔ انتہائی اہم خبر

خیبرپختونخوا کابینہ میں ارکان کی استعفوں کا معاملہ ۔۔۔۔ پرویز خٹک کے گھر خوشیاں آنے والی ہے ۔۔ انتہائی اہم خبر

پاکستان سمیت کئی دیگر ممالک میں ٹویٹر کیساتھ کیا ہوا ۔۔ انتہائی حیران کن خبر سامنے آگئی 

پاکستان سمیت کئی دیگر ممالک میں ٹویٹر کیساتھ کیا ہوا ۔۔ انتہائی حیران کن خبر سامنے آگئی 

پی آئی اے کے متعلق ایک اور خوشخبری ۔۔۔ 25 اپریل کو کیا ہونے والا ہے ؟؟ سب کو ہے انتظار

پی آئی اے کے متعلق ایک اور خوشخبری ۔۔۔ 25 اپریل کو کیا ہونے والا ہے ؟؟ سب کو ہے انتظار

وفاق کی جانب سے سندھ حکومت کو دئے گئے ساڑھے 3 سو ارب روپوں کے ساتھ کیا ہوا ؟؟ انتہائی تشویشناک خبر سامنے آگئی

وفاق کی جانب سے سندھ حکومت کو دئے گئے ساڑھے 3 سو ارب روپوں کے ساتھ کیا ہوا ؟؟ انتہائی تشویشناک خبر سامنے آگئی