12:11 pm
مسلم لیگ(ن) نے پھرپینترہ بدل لیا

مسلم لیگ(ن) نے پھرپینترہ بدل لیا

12:11 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے20پولنگ اسٹیشن پردوبارہ الیکشن کرانے کا کہاتو مسلم لیگ(ن) نے پینترہ بدل لیا ،اب وہ پورے حلقے میں الیکشن چاہتی ہے ،اصل میں یہ لوگ کسی بھی طریقے سے نوازشریف کا اداروں کیخلاف بیانیہ قبول کرانا چاہتے ہیں لیکن عوام ایسا نہیں ہونے دیں گے ،الیکشن کمیشن آزاد اور خود مختار ادارہ ہے وہ جوبھی فیصلہ کرے گا ہمیں تسلیم ہوگا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ جب وزیراعظم نے کہہ دیا ہے کہ بیس پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ ووٹ کرائی جائے
 
اورپی ٹی آئی امیدوارامجد ملہی اپنی درخواست واپس لے لیں تو پھر یہ لوگ کیوں شور مچا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ قانونی طور پر جب الیکشن کا رزلٹ ایک جگہ جمع ہو جائے تو الیکشن کمیشن اس کو روکنے کا مجاز نہیں ہوتا ،ہمیں قانونی طورپر کوئی مجبور ی نہیں لیکن چونکہ عمران خان ہمیشہ انتخابات کو شفاف بنانا چاہتے ہیں اور وہ الیکشن کو غیر جانبدار اور شفاف بنانا چاہتے ہیں اسی اصول کے مد نظر ہم نے بیس پولنگ اسٹشنز پر دوبارہ پولنگ کا کہہ دیا لیکن آج پھر مسلم لیگ ن نے اپنا پینترہ بدل لیا اور وہ کہتی ہے کہ پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں الیکشن کمیشن ایک آزاد ادارہ ہے جس کی ہمیں خوشی ہے کیونکہ ہم نے اداروں کو آزاد کیا ہے پچھلی حکومت میں جو الیکشن ہوئے وہ بھی سب نے دیکھے ہیں،ہم الیکشن کمیشن کے اختیارات کا مکمل احترام کرتے ہیں اگر آپ نے الیکشن کو شفاف بنانا ہے تو ہمیں الیکشن میں اصلاحات کی طرف بڑھنا ہو گا اور پارلیمنٹ کے ذریعے الیکشن اصلاحات کیلئے کام کرنا چاہتے تھے مگر اپوزیشن نہیں مانی۔اس موقع پر عثمان ڈار نے کہاکہ ڈسکہ میں مسلم لیگ(ن) کو شکست نظر آرہی ہے جس کے باعث اب اپنا بیانیہ تبدیل کررہی ہے پہلے ن لیگیوں نے مطالبہ کیا کہ 23پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ الیکشن کرایا جائے اور اب کہہ رہے ہیں کہ پورا الیکشن دوبارہ کرایا جائے ،اب یہ الیکشن کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں کیونکہ یہ لوگ چاہتے ہیں نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کا بیانیہ ڈسکہ کے لوگوں پر تھوپ جاسکے اور یہ چاہتے ہیں کہ یہ بیانیہ کسی بھی طرح عوام قبول کریں ،انہوں نے کہاکہ ہمیں الیکشن کمیشن پر پورا اعتماد ہے جو الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا وہ ہمیں قبول ہوگا ڈسکہ کےعوام نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا ہے اور عوام نے جو فیصلہ کیا ہے اس کا پورا دفاع کریں گے ۔

تازہ ترین خبریں

ننکانہ صاحب سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی

ننکانہ صاحب سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

والدہ کو قتل کرکے گوشت کتے کو کھلانے والے کو پندرہ سال قید

والدہ کو قتل کرکے گوشت کتے کو کھلانے والے کو پندرہ سال قید

جے ڈاٹ نے صارفین کو اطغرل غازی کے کرداروں سے ملاقات کی پیشکش کر ڈالی

جے ڈاٹ نے صارفین کو اطغرل غازی کے کرداروں سے ملاقات کی پیشکش کر ڈالی

بلوچستان کا 584 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

بلوچستان کا 584 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

چین نے مصنوعی پائلٹ تیار کرلیے، کارکردگی انسانوں سے کئی گنا بہتر

چین نے مصنوعی پائلٹ تیار کرلیے، کارکردگی انسانوں سے کئی گنا بہتر

نائیجیریا ؛ اسکول پر حملے میں پولیس اہلکار ہ ل ا ک، اساتذہ سمیت 80 طالبات اغوا

نائیجیریا ؛ اسکول پر حملے میں پولیس اہلکار ہ ل ا ک، اساتذہ سمیت 80 طالبات اغوا

 حکومت ہر معاملے پر نوازشریف کی بیرون ملک سے عدم واپسی کے پیچھے چھپنا چاہ رہی ہے،خرم دستگیر

حکومت ہر معاملے پر نوازشریف کی بیرون ملک سے عدم واپسی کے پیچھے چھپنا چاہ رہی ہے،خرم دستگیر

امریکا نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

امریکا نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

تمام ویکسی نیشن سینٹر پر کورونا ویکسین ختم،شہری شدید پریشان

تمام ویکسی نیشن سینٹر پر کورونا ویکسین ختم،شہری شدید پریشان

 گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار میر اکبر خان پی ٹی آئی میں شامل

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار میر اکبر خان پی ٹی آئی میں شامل

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اور پولیس میں بدترین تصادم

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اور پولیس میں بدترین تصادم

بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہونے والی ہے

بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہونے والی ہے