12:43 pm
شواہد پیش کردیئے،امید ہے الیکشن کمیشن ڈسکہ کے عوام کے بہترین مفاد میں فیصلہ کرے گا ،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب اور نوشین افتخار نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو پولنگ کے دن کی تمام ویڈیوز کے ذریعے شواہد فراہم کردیں،امید ہے الیکشن کمیشن ڈسکہ کے عوام کے بہترین مفاد میں فیصلہ کرے گا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز تاریخی تھی ،الیکشن کمیشن نے کہا انتظامیہ نے تعاون نہیں کیا ۔انہوں نے کہاکہ پریذائیڈنگ افسر کو اغوا کرکے جو سارا کھیل کھیلا گیا وہ ہم سامنے لاچکے ہیں اور
 
اس کھیل کے دوران 14 فارم میں رد و بدل کی گئی ،یہ فارم جو آر او کے پاس موجود ہے وہ ٹمپرڈ ہیں جو الیکشن کمیشن میں پیش کیے گئے تو الیکشن کمیشن نے کہا فارم میں ردوبدل کی گئی ہے ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو 20 آر اوز اغوا کیے گئے اور جب صبح ساڑھے پانچ بجے جمع کرایا گیا تو وہ پولیس کی گاڑیوں میں آئے تھے ،جو پولیس رابطے میں نہیں تھی ، افسران کا فون بند تھا ، پریذائیڈنگ کے جو فون بند تھے وہ سارے صبح مل گئے اور سارے اکٹھے ہو گئے جو آرٹی ایس کے ذریعے فارم ہیں وہ اور جو 14فارم آر اوز کے ذریعے آئے وہ آپس میں میچ نہیں کرتے کیونکہ وہ مختلف ہیں جن میں رد وبدل کیا گیا ۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ این اے 75ضمنی انتخاب پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی اور ووٹرز کوہراساں کیاگیا،الیکشن کمیشن کے عملے کو اغوا کیا گیا ،پولنگ کاعمل سست روی کاشکار رہا اور فائرنگ کی گئی،حکومت نے مختلف حربوں سے ضمنی انتخاب میں لوگوں کو آئینی حق سے محرو م کیا، اس کے باوجود نوشین افتخار بہادری کے ساتھ الیکشن لڑیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسکہ این اے 75 سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نوشین افتخار نے کہاکہ ہم نے تو پولنگ کےدن صورتحال سے متعلق ویڈیوز بھی پیش کردیں،امیدہے ،الیکشن کمیشن جوفیصلہ کرے وہ عوام کے مفاد میں ہو،ووٹ کاسٹ کرنےوالوں کوان کے حق سے محروم کیاگیا،20پولنگ اسٹیشنز پر نتائج کے منتظر ہیں،یہ لڑائی میری نہیں ،جمہوریت کے لیے سب کی ہونی چاہیے۔

تازہ ترین خبریں

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

 آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

 پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا 

 اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ۔۔۔ کل 600 گھروں کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا

حلیم عادل شیخ پر حملہ بزدلانہ فعل ہے، سندھ حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کرنے پر انہیں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، فواد چوہدری 

حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر نوابشاہ میں پتھراؤ،۔۔۔حکومتی وزرا کی مذمت

نورمقدم کیس بہت خوفناک ہے ،خود دیکھ رہا ہوں ،ملزم امریکی شہری ہو یا کوئی بڑا آدمی ۔۔کوئی نہیں بچ پائے گا،عمران خان

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہرشل گبز پر کشمیر لیگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے لئے دبائو ڈالنا افسوسناک ہے، فواد چوہدری 

ٓصوبائی حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے کراچی کے مختلف کورونا ویکسی نیشن سینٹرز24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا 

سندھ میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن لگایا گیا،ان کے خلاف وفاقی کے ترجمان لگے ہوئے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی 

نئی شکل کے کورو نا کیسز میں تیز ترین اضافہ تشویشناک اور لمحہ فکریہ ہے۔ شہباز شریف 

افغانستان میں  طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔ جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی