01:06 pm
وزیراعظم کاڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کااشارہ

وزیراعظم کاڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کااشارہ

01:06 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا این اے 75 کے 20 پولنگ اسٹیشنز پردوبارہ پولنگ کا چیلنج قبول کرلیا۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ صاف اور شفاف انتخابات کیلئے کوشش کی ہے،اگرچہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نتائج کے اعلان سے قبل اس کی کوئی قانونی
حاجت نہیں، مگر پھر بھی میں تحریک انصاف کےامیدوارسےگزارش کروں گا کہ وہ NA-75 ڈسکہ کےان 20 پولنگ اسٹیشنز جن پر حزب اختلاف واویلا کررہی ہے دوبارہ پولنگ کا کہیں۔میں نےہمیشہ آزادانہ و شفاف انتخابات کیلئے جدوجہدکی ہے۔اگرچہ الیکشن کمیشن کی جانب سےنتائج کےاعلان سےقبل اسکی کوئی قانونی حاجت نہیں مگر پھر بھی میں تحریک انصاف کےامیدوارسےگزارش کروں گا کہ وہ NA-75 ڈسکہ کےان 20 پولنگ اسٹیشنز جن پرحزب اختلاف واویلا کررہی ہے، میں دوبارہ پولنگ کا کہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ایسا اس لئے کہ ہم وہی شفافیت چاہتے ہیں جس کے حصول کیلئے ہم سینیٹ انتخابات میں "اوپن بیلٹ" کا تقاضا کررہے ہیں، ہم ہمیشہ آزادانہ اور شفاف انتخابی عمل کی تقویت کیلئےکوشاں رہیں گے مگر بدقسمتی سےدیگرجماعتوں میں اس حوالےسے سنجیدگی کا فقدان ہے، 2013 کے انتخابات کے بعد جب ہم نے 4 حلقے کھلوانا چاہے تو اس کیلئے ہمیں 2 برس کی طویل اور صبرآزما جدوجہد سے گزرنا پڑا۔دریں اثناء وزیر اعظم نے پی کے کابینہ اور پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کا اصل مقصد عوام کی خدمت ہے، بدقسمتی سے یہاں لوگوں نے سیاست کو صرف پیسہ بنانے کے لئے استعمال کیا، آج نشان عبرت ہیں۔انہوں نے کہا کہ اخلاقیات جب ختم ہو جائے تو قوم تباہی کی طرف جاتی ہے، ہم مستقبل اور اپنی نسلوں کی بہتری کا سوچتے ہیں، قدرت نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے، ہم اس لیے پیچھے رہ گئے کیونکہ یہاں اقتدار عوامی خدمت کی بجائے پیسہ چوری کرنے کے لئے سنبھالا گیا، ہم ہر نظام میں شفافیت چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ڈسکہ میں جلسے سے خطاب کے دوران 20 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کیاتھا۔

تازہ ترین خبریں

نیا تعلیمی سال کب سے شروع ہو گا۔۔ ؟ سالانہ امتحانات کے حوالے سے بھی بڑا اعلان۔۔ طلبہ کے لیے شاندار خبر

نیا تعلیمی سال کب سے شروع ہو گا۔۔ ؟ سالانہ امتحانات کے حوالے سے بھی بڑا اعلان۔۔ طلبہ کے لیے شاندار خبر

پیر سے نہم تا بارہویں کے طالب علموں کی کلاسز کا آغاز

پیر سے نہم تا بارہویں کے طالب علموں کی کلاسز کا آغاز

رمضان میں بھی عوام بجلی سے محروم ۔۔۔ بٹگرام کے خیر آباد فیڈرپر پچھلے 72 گھنٹوں سے بجلی غائب ۔۔ علامہ عطا محمد دیشانی نے وارننگ دے دی

رمضان میں بھی عوام بجلی سے محروم ۔۔۔ بٹگرام کے خیر آباد فیڈرپر پچھلے 72 گھنٹوں سے بجلی غائب ۔۔ علامہ عطا محمد دیشانی نے وارننگ دے دی

عالمی وبا کورونا وائرس ۔۔ راولپنڈی کے مزید علاقوں میںلاک ڈاون نافذ ۔۔۔ کہیںآپ کا علاقہ تو شامل نہیں ۔۔خبر دیکھیں

عالمی وبا کورونا وائرس ۔۔ راولپنڈی کے مزید علاقوں میںلاک ڈاون نافذ ۔۔۔ کہیںآپ کا علاقہ تو شامل نہیں ۔۔خبر دیکھیں

کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر ۔۔۔ پاکستان کے نوجوان کھلاڑی جاں بحق ہوگئے

کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر ۔۔۔ پاکستان کے نوجوان کھلاڑی جاں بحق ہوگئے

خورشید قصور کےبھائی بیرسٹر عمر قصوری کا انتقال ہو گیا

خورشید قصور کےبھائی بیرسٹر عمر قصوری کا انتقال ہو گیا

عالمی وبا کورونا وائرس ۔۔ راولپنڈی کے مزید علاقوں میںلاک ڈاون نافذ ۔۔۔ کہیںآپ کا علاقہ تو شامل نہیں ۔۔خبر دیکھیں

عالمی وبا کورونا وائرس ۔۔ راولپنڈی کے مزید علاقوں میںلاک ڈاون نافذ ۔۔۔ کہیںآپ کا علاقہ تو شامل نہیں ۔۔خبر دیکھیں

نومنتخب وزیرخزانہ کے گرد گھیرا تنگ ۔۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم قدم اٹھا لیا

نومنتخب وزیرخزانہ کے گرد گھیرا تنگ ۔۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم قدم اٹھا لیا

سینئر صحافی سلیم صافی کے گھر کہرام مچ گیا۔۔۔ انتہائی بری خبر

سینئر صحافی سلیم صافی کے گھر کہرام مچ گیا۔۔۔ انتہائی بری خبر

محکمہ انسداد دہشتگردی کے 11سرکاری پستول غائب ہوگئے

محکمہ انسداد دہشتگردی کے 11سرکاری پستول غائب ہوگئے

بلوچستان کے کئی علاقوں میںزلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے کئی علاقوں میںزلزلے کے جھٹکے

30سے زائد ارکان اسمبلی کی جہانگیرترین کو استعفوں کی پیشکش

30سے زائد ارکان اسمبلی کی جہانگیرترین کو استعفوں کی پیشکش

جائداد کا تنازع ۔۔۔ خوفناک لڑائی ۔۔۔۔ کتنی جانیں گئی؟؟ ۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

جائداد کا تنازع ۔۔۔ خوفناک لڑائی ۔۔۔۔ کتنی جانیں گئی؟؟ ۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

شوکت ترین کا کچھ روز پہلےکا انٹرویو سامنے آگیا

شوکت ترین کا کچھ روز پہلےکا انٹرویو سامنے آگیا