01:19 pm
راولپنڈی جنرل اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں گیس اخراج سے دھماکا و آتشزدگی

راولپنڈی (ویب ڈیسک )بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال راولپنڈی کے آرتھوپیڈک آپریشن تھیٹر میں گیس لیکیج سے دھماکہ و آتشزدگی ہوئی جس سے عمارت و املاک کو شدید نقصان پہنچا تاہم رات کے وقت آپریشن تھیٹر بند ہونے کے باعث عملہ و مریض محفوظ رہے۔بے نظیر بھٹو ہسپتال کے آرتھوپیڈک سیکشن کے آپریشن تھیٹر میں گیس لیکیج کے باعث اچانک دھماکہ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب وارڈ نمبر 13 کے آرتھو پیڈک آپریشن تھیٹر
میں گیس لیکیج سے دھماکے و آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچا۔ریسکیو کے دو فائر ٹرک اور ایک ایمبولینس سمیت عملے نے فائر فائٹنگ و ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔ آگ کو بجھا دیا گیا تاہم عمارت اور وہاں کھڑی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ کمرے کی سیلنگ اور دیواریں گر گئیں جبکہ آپریشن تھیٹر میں مشینری و آلات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔رات کا وقت ہونے اور متاثرہ حصے میں مریض و عملہ نہ ہونے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایس ایچ او وارث خان انسپکڑ عزیز بھی پولیس نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے۔انسپکڑ عزیز کا کہنا تھاکہ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آپریشن تھیٹر صرف آپریشنز کے وقت کھولا جاتا ہے، آپریشن نہ ہوں تو ایئرٹائٹ رکھ کر بند رکھا جاتا ہے یہی وجہ تھی حادثے کے وقت آپریشن تھیٹر بند تھا اور عملہ بھی وہاں موجود نہیں تھا۔ہسپتال انتظامیہ کا موقف ہےکہ حادثے کی وجہ کیا بنی اس کے متعلق محکمہ ہیلتھ کے فرانزک ماہرین کی ٹیم آکر حتمی تعین کرے گی تاہم دھماکے اور آتشزدگی سے صرف انفراسٹرکچر و املاک کو ہی نقصان پہنچا ہے۔

تازہ ترین خبریں

یوسف رضا گیلانی کے نااہل قرار دیے جانے کے امکانات

سستا پلاٹ سکیم ، الرحمٰن گارڈن ہائوسنگ سوسائٹی کا  پاکستان کا سب سے بڑا فراڈ سامنے آگیا

پیپلز پارٹی ووٹ مانگ نہیں رہی ۔۔ خرید رہی ہے ۔۔۔ پی ٹی آئی کے چار ارکان سے بات چیت کی آڈیو بھی لیک

نیشنل انرجی ایفیینسسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی کا انڈسٹریل بوائلرز اور توانائی کی بچت اور تحفظ سے متعلق ویبنار کا انعقاد

سینیٹ انتخابات میں خرید و فروخت۔۔۔  الیکشن کمیشن نےعلی حیدرگیلانی کی ویڈیو کا نوٹس لےلیا

پی این سی اے میں بلوچ کلچر ڈے پر محفل موسیقی۔۔۔۔بلوچستان شاندار  روایات اور تاریخی ورثہ کا امین ہے، شفقت محمود-

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شمالی اور جنوبی وزیرستان اضلاع کا دورہ

الیکشن میں خرید و فروخت ۔۔۔۔ ویڈیو کے بعد وٹس ایپ چیٹ بھی سامنے آگئی 

علی حیدر گیلانی نے ویڈیو کو تسلیم کیا ہے۔اس اقبال جرم کےبعد یوسف رضا گیلانی کوالیکشن لڑنےسےنااہل قراردیاجائے۔فواد چوہدری

 یوسف رضا گیلانی کے بیٹےکی ویڈیو کی تصدیق ۔۔۔۔ ویڈیو میری ہی ہے، ووٹ مانگنا میرا حق ہے۔ علی حیدر گیلانی

مریم نواز پنجاب میں سینیٹ الیکشن کا مقابلہ  چاہتی تھیں

پی ڈی ایم اپنی جدوجہد میں کامیاب ہوگئی ہےتحریک انصاف اپنےممبران کوقابومیں رکھے۔ بلاول بھٹو

 سینیٹ الیکشن کا معاملہ ۔۔ علی حیدر گیلانی سے ملاقات کرنے والے اراکین قومی اسمبلی کی شناخت ہوگئی۔

 نالائق کپتان اور ٹیم بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ہیں حکومت کی بدحواسیاں سینٹ انتخابات میں شکست کی گواہی دی رہی ہے۔ نیئر بخاری