01:21 pm
20پولنگ اسٹیشنزپر دوبارہ ووٹنگ۔۔۔وزیراطلاعات نے حیران کن بات کہہ دی

20پولنگ اسٹیشنزپر دوبارہ ووٹنگ۔۔۔وزیراطلاعات نے حیران کن بات کہہ دی

01:21 pm


اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ عمران خان نے مسلم لیگ(ن) کا چیلنج قبول کرتے ہوئے20پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ ووٹنگ کی ہدایت کی مگر اب وہ پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن چاہتی ہے ،ڈسکہ الیکشن میں شفافیت کے بھاشن دینے والوں کو سینیٹ میں اوپن بیلٹ پر کیوں خاموش ہوجاتے ہیں؟ قوم ان کا دہرمعیار جان چکی ہے۔ میڈیا سے گفتگو
کرتے ہوئے وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے این اے 75 ڈسکہ کے 23 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کرانے کااعلان اور چیلنج کیا تھا جس پر وزیراعظم عمران خان نے یہ چیلنج قبول کرلیا اور ن لیگ کوپیشکش کی کہ آپ 20پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کرالے تاہم اب ن لیگ والے پورے حلقے میں الیکشن کا مطالبہ کررہے ہیں ،یہ لوگ ووٹوں کی خرید وفروخت ماضی میں بھی کرکے ماضی میں اقتدار میں آتے رہے اور جہاں مسلم لیگ ن الیکشن ہار جاتی ہے وہاں دھاندلی کا شور مچایا جاتا ہے اور جہاں جیت جاتی ہے وہاں خوشی مناتی ہیں اوریہ لوگ آج ڈسکہ کے الیکشن پر شفافیت کا بھاشن دے رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ دھاندلی ہوئی دوبارہ شفاف الیکشن کرائے جائیں تو سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ان کی شفافیت کے بھاشن کہاں چلے جاتے ہیں ؟ ان کا دہرا معیار کیوں ہے ؟یہ سینیٹ کے الیکشن میں اوپن بیلٹ کی کیوں مخالف کررہے ہیں؟ہمارا وزیراعظم عمران خان تو شفاف الیکشن چاہتے ہیں لیکن اپوزیشن نے کبھی بھی کوئی صاف و شفاف الیکشن نہیں لڑا ،قوم ان سے پوچھے کہ آپ اوپن ووٹنگ کی مخالف کررہے ہیں ؟اس چیز کی مخالفت وہی پارٹی کرے گی جس کا دھاندلی کا ارادہ ہوتا ہے لیکن ان لوگوں نے ہر چیز چھپ کر کرنی ہے ، ن لیگ کی لیڈر شپ کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے ۔‎

تازہ ترین خبریں

کراچی کے علاقے گرومندر میں کباب ہاوس میں آگ لگ گئی ، نقصان کا خدشہ 

کراچی کے علاقے گرومندر میں کباب ہاوس میں آگ لگ گئی ، نقصان کا خدشہ 

بیگم نسیم ولی خان کی نماز جنازہ ولی باغ میں ادا کردی گئی 

بیگم نسیم ولی خان کی نماز جنازہ ولی باغ میں ادا کردی گئی 

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ چین سے کورونا ویکسین کی مزید دو کھیپس پاکستان پہنچ گئیں۔

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ چین سے کورونا ویکسین کی مزید دو کھیپس پاکستان پہنچ گئیں۔

عید کے بعد سرکاری ملازمین کی ایک اور عید ۔۔۔۔ تنخواہوں و پنشن میں اضافے کی تجویز

عید کے بعد سرکاری ملازمین کی ایک اور عید ۔۔۔۔ تنخواہوں و پنشن میں اضافے کی تجویز

غداروہ ہےجوکشمیربھارت کی جھولی میں ڈال دے،مریم نواز 

غداروہ ہےجوکشمیربھارت کی جھولی میں ڈال دے،مریم نواز 

چُلبلے اور نت نئے بیانات دینے والی وفاقی وزیر زرتاج گل کا عید الفطر پر خصوصی انٹرویو

چُلبلے اور نت نئے بیانات دینے والی وفاقی وزیر زرتاج گل کا عید الفطر پر خصوصی انٹرویو

لرزہ خیز حادثہ بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوگیا ، ایمبولینسیں روانہ ، ہر طرف چیخ وپکار

لرزہ خیز حادثہ بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوگیا ، ایمبولینسیں روانہ ، ہر طرف چیخ وپکار

لاک ڈاؤن کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری،عید کے بعد شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

لاک ڈاؤن کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری،عید کے بعد شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

سمندری طوفان کے پاکستانی ساحل سے ٹکرانے کا خطرہ ٹل گیا

سمندری طوفان کے پاکستانی ساحل سے ٹکرانے کا خطرہ ٹل گیا

شہر قائد میں کے پیسوں عوض قبر توڑ کر دوسری میت کی تدفین کا انکشاف

شہر قائد میں کے پیسوں عوض قبر توڑ کر دوسری میت کی تدفین کا انکشاف

تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق طلبا کیلئے ایک اور بڑی خبر،حکومت نے چھٹی کے دن اہم فیصلہ کرلیا

تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق طلبا کیلئے ایک اور بڑی خبر،حکومت نے چھٹی کے دن اہم فیصلہ کرلیا

پاکستان کیلئے شاندار اعلان ،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

پاکستان کیلئے شاندار اعلان ،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

اسرائیل کے غزہ پر بدترین حملے ،41 بچوں سمیت 154افراد شہید

اسرائیل کے غزہ پر بدترین حملے ،41 بچوں سمیت 154افراد شہید

 ’’فلسطینی بچی ننھی منی مچھلیاں بچا کر خوش،خبر پڑھ کر آپ کی آنکھیں نم ہوجائینگی

’’فلسطینی بچی ننھی منی مچھلیاں بچا کر خوش،خبر پڑھ کر آپ کی آنکھیں نم ہوجائینگی