01:59 pm
ڈسکہ شہرسےگدی نشینی اورجانشینی کی سیاست کاجنازہ نکل گیا، فردوس

لاہور(روزنامہ اوصاف) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ مسلم لیگ (ن) نےالیکشن کےبجائےہمیشہ سلیکشن پرتوجہ دی، ڈسکہ کےعوام نے(ن )لیگ کوتاریخی دھول چٹادی،ڈسکہ شہرسےگدی نشینی اورجانشینی کی سیاست کاجنازہ نکل گیا۔وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آفس میں(ن) لیگ نےپینترےبدلے، وزیرآباد،نوشہرہ میں ن لیگ کوالیکشن صاف شفاف دکھائی دیا، ڈسکہ میں ہارنےپرنون لیگ کوالیکشن دھاندلی زدہ لگا۔
 
جرائم پیشہ افرادکی پشت پناہی کےباوجودنون لیگ کوڈسکہ میں شکست ہوئی۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مریم نوازنےڈسکہ میں جیت کاٹویٹ کیا،دھاندلی کاذکرتک نہیں کیا، ڈسکہ شہرسےگدی نشینی اورجانشینی کی سیاست کاجنازہ نکل گیا۔ان کےاندرظرف ،جرات ہےنہ اخلاقی ہمت، ڈسکہ الیکشن پرنون لیگ کی امیدوں پرپانی پھرگیا۔قبل ازیں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن ریاست مدینہ کی جانب بزدار حکومت کا اہم قدم ہے،وزیراعلی عثمان بزدار نے پنجاب کے ہونہار اور مستحق طلباء کیلئے رحمت اللعالمینﷺ سکالرشپ پروگرام کا آغاز کردیا۔انٹرمیڈیٹ، بی ایس آنرز کرنے والے 14891 طلباء کو 41کروڑ 70لاکھ روپے کے وظائف دئیے جائینگے۔ رحمت اللعالمینؐ سکالرشپس سےسرکاری کالجز اور جامعات کے طلباء مستفید ہونگے جسکا بجٹ 1ارب روپے تک بڑھاکر پروگرام کا دائرہ کار دیگر پروفیشنل ڈگری ہولڈرز تک وسیع کیا جائیگا۔ سکالرشپ 50% میرٹ اور 50% ضرورت مند طلباء کو دیئےجائیںگے۔ طلبا وطالبات موبائل ایپ کےذریعے اپلائی کرسکیں گے۔انہوںنے کہاکہ سکالر شپ رقوم بینکوں کے ذریعے فراہم کی جائینگی۔ گریڈ ایک سے چار تک کے ملازمین کے بچوں کا کوٹہ بھی مختص ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں جنکو حصول علم کیلئے سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

تازہ ترین خبریں

یوسف رضا گیلانی کے نااہل قرار دیے جانے کے امکانات

سستا پلاٹ سکیم ، الرحمٰن گارڈن ہائوسنگ سوسائٹی کا  پاکستان کا سب سے بڑا فراڈ سامنے آگیا

پیپلز پارٹی ووٹ مانگ نہیں رہی ۔۔ خرید رہی ہے ۔۔۔ پی ٹی آئی کے چار ارکان سے بات چیت کی آڈیو بھی لیک

نیشنل انرجی ایفیینسسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی کا انڈسٹریل بوائلرز اور توانائی کی بچت اور تحفظ سے متعلق ویبنار کا انعقاد

سینیٹ انتخابات میں خرید و فروخت۔۔۔  الیکشن کمیشن نےعلی حیدرگیلانی کی ویڈیو کا نوٹس لےلیا

پی این سی اے میں بلوچ کلچر ڈے پر محفل موسیقی۔۔۔۔بلوچستان شاندار  روایات اور تاریخی ورثہ کا امین ہے، شفقت محمود-

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شمالی اور جنوبی وزیرستان اضلاع کا دورہ

الیکشن میں خرید و فروخت ۔۔۔۔ ویڈیو کے بعد وٹس ایپ چیٹ بھی سامنے آگئی 

علی حیدر گیلانی نے ویڈیو کو تسلیم کیا ہے۔اس اقبال جرم کےبعد یوسف رضا گیلانی کوالیکشن لڑنےسےنااہل قراردیاجائے۔فواد چوہدری

 یوسف رضا گیلانی کے بیٹےکی ویڈیو کی تصدیق ۔۔۔۔ ویڈیو میری ہی ہے، ووٹ مانگنا میرا حق ہے۔ علی حیدر گیلانی

مریم نواز پنجاب میں سینیٹ الیکشن کا مقابلہ  چاہتی تھیں

پی ڈی ایم اپنی جدوجہد میں کامیاب ہوگئی ہےتحریک انصاف اپنےممبران کوقابومیں رکھے۔ بلاول بھٹو

 سینیٹ الیکشن کا معاملہ ۔۔ علی حیدر گیلانی سے ملاقات کرنے والے اراکین قومی اسمبلی کی شناخت ہوگئی۔

 نالائق کپتان اور ٹیم بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ہیں حکومت کی بدحواسیاں سینٹ انتخابات میں شکست کی گواہی دی رہی ہے۔ نیئر بخاری