02:17 pm
ڈسکہ ضمنی انتخابات:الیکشن کمیشن کامزید وقت دینے سے انکار،حکمران جماعت سے کل ریکارڈ طلب کرلیا

ڈسکہ ضمنی انتخابات:الیکشن کمیشن کامزید وقت دینے سے انکار،حکمران جماعت سے کل ریکارڈ طلب کرلیا

02:17 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)الیکشن کمیشن آف پاکستان میں حلقہ این اے 75 کےحوالے سے کیس کی سماعت ،تحریک انصاف نے تصدیق شدہ نتائج اور شواہد جمع کرانے کیلئے ایک ہفتے کا وقت مانگا تاہم الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے کل تک ریکارڈ طلب کر لیا، مزید سماعت جمعرات تک ملتوی کردی گئی جبکہ چیف الیکشن کمشنرنے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن ہرصورت کسی نہ کسی نتیجے تک پہنچے گا، اگر الیکشن ٹھیک ہوا تو نتیجہ جاری ہوگا اور اگر ٹھیک نہیں ہوا تو ری پول کراسکتے ہیں۔
 
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن میں ضمنی انتخاب این اے 75 کے انتخابی نتائج کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران ریٹرننگ افسر نے رپورٹ جمع کرادی۔ریٹرننگ افسر نے رپورٹ میں عدالت کو بتایا کہ 337 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج رات ساڑھے تین بجے آر ایم ایس میں شامل ہو چکے تھے اور 20 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں تاخیر ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ 19 پریزائڈنگ افسران سے رابطہ نہیں ہو رہا تھا۔چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ پریزائیڈنگ افسران کے ساتھ پولیس اہلکار بھی تھے کیا آپ نے وائرلیس پر رابطہ کیا جس پر ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ میں نے ڈی ایس پی ڈسکہ کو ہدایت کی تھی لیکن وائرلیس پر بھی رابطہ نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ 20 میں سے دس پولنگ اسٹیشنز کے نتائج صبح ساڑھے چار سے ساڑھے چھ بجے موصول ہوئے اور 20 میں سے 4 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں کوئی فرق نہیں ہے۔ریٹرننگ افسر نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز کے پریزائڈنگ افسران کے نتائج اور پولنگ ایجنٹ کے نتائج ایک جیسے ہیں۔الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حلقہ میں پولنگ کے دوران دہشت کا ماحول رہا، دن دیہاڑے پورے حلقے میں فائرنگ ہوتی رہی۔ان کا کہنا تھا کہ 20 پریزائیڈنگ افسر اچانک غائب ہو گئے اور معجزانہ طور پر صبح ساڑھے پانچ بجے واپس آ گئے۔انہوں نے کہا کہ صرف بیس پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ نہیں ہونی چاہیے، پورے حلقے کے الیکشن پر نظر ڈالنے کی ضرورت ہے۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں جو فارم 45 دیے گئے ان میں سے اکثر پر انگوٹھے کے نشان نہیں ہیں۔ ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ کسی پریزائڈنگ افسر نے کہا کہ گاڑی خراب ہو گئی تھی کسی نے کہا دھند کی وجہ سے نہیں آ سکے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے کہا کہ جب آپ نے الیکشن کی رات ہم سے رابطہ کیا تھا آپ بہت گھبرائے ہوئے تھے، آپ نے کہا تھا کہ پولیس اور انتظامیہ تعاون نہیں کر رہے۔ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ انتظامیہ نے تعاون کیا تھا لیکن باہر ہجوم بہت زیادہ تھا، دونوں جماعتوں کے کارکنان کی بڑی تعداد آر او دفتر کے باہر موجود تھی۔سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ ان کے اس دن اور آج کے بیان میں فرق ہے، الیکشن کے دن حلقے میں جنگ کا سماں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ عثمان ڈار نے بھی بیان دیا کہ یہ الیکشن نہیں جنگ ہے، صرف بیس پولنگ اسٹیشنز کا مسئلہ نہیں ہے پورے حلقے میں دہشت کا ماحول بنایا گیا۔انہوں یہ سوچا سمجھا آپریشن تھا، غائب ہونے والے پریزائڈنگ افسران کو کہیں زبردستی رکھا گیا تھا۔مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے وکیل سلمان اکرم نے الیکشن کمیشن سے پورے حلقے میں ری پولنگ کا مطالبہ کر دیا۔بعد ازاں الیکشن کمیشن میں پرانا ڈسکہ پولنگ اسٹیشن کے باہر فائرنگ کی ویڈیو الیکشن کمیشن میں پیش کی گئی۔لیگی امیدوار کے وکیل نے کمیشن کو بتایا کہ تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی کی موجودگی میں پی ٹی آئی والے فائرنگ کرتے رہے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ایک ویڈیو میں دیکھا موٹر سائیکل سوار فائرنگ کررہے تھے، کیا کسی کو گرفتار کیا گیا؟مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نوشین افتخار نے الیکشن کمیشن کے سامنے دعویٰ کیا کہ ڈی ایس پی ڈسکہ نے پولنگ کے دن مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نتیجے تک پہنچے گا، اگر الیکشن ٹھیک ہوا تو نتیجہ جاری ہوگا اور اگر ٹھیک نہیں ہوا تو ری پول کراسکتے ہیں۔بعد ازاں تحریک انصاف کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے دستاویزات جمع کرانے کے لیے وقت طلب کرلیا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ آپ شواہد کب تک دے سکتے ہیں؟۔تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ ایک ہفتے کا وقت دیں، تصدیق شدہ نتائج اور شواہد جمع کرانا چاہتے ہیں۔الیکشن کمیشن نے کل تک پی ٹی آئی سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے این اے 75 ضمنی انتخاب سے متعلق کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین خبریں

آٹھ کروڑ کی پیشکش، الیکشن کمیشن نے عبد السلام آفریدی سے ثبوت مانگ لیے

آٹھ کروڑ کی پیشکش، الیکشن کمیشن نے عبد السلام آفریدی سے ثبوت مانگ لیے

حکومت نے اے این پی سے چئیرمین سینیٹ کے ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا

حکومت نے اے این پی سے چئیرمین سینیٹ کے ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا

لیگی رہنمائوں سے بدسلوکی، سپیکر کا تحقیقات کا اعلان

لیگی رہنمائوں سے بدسلوکی، سپیکر کا تحقیقات کا اعلان

تحریک عدم اعتماد میں پی ٹی آئی کے درجنوں ارکان عمران خان کے خلاف ووٹ دیں گے،رانا ثنا اللہ

تحریک عدم اعتماد میں پی ٹی آئی کے درجنوں ارکان عمران خان کے خلاف ووٹ دیں گے،رانا ثنا اللہ

بلاول بھٹو کی چودھری برادران سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو کی چودھری برادران سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

یااللہ خیر،3.4شدت کازلزلہ،لوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

یااللہ خیر،3.4شدت کازلزلہ،لوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

شیخ رشید کی عمران خان سے مصافحہ کی خبروں کی وضاحت

شیخ رشید کی عمران خان سے مصافحہ کی خبروں کی وضاحت

’’وزیراعظم نے مہنگائی کیخلاف جہاد کا اعلان کردیا‘‘

’’وزیراعظم نے مہنگائی کیخلاف جہاد کا اعلان کردیا‘‘

اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد وزیراعظم عمران خان کو ایک اور چیلنج کا سامنا

اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد وزیراعظم عمران خان کو ایک اور چیلنج کا سامنا

مسلم لیگ ن کا این اے 249 کے لیے مفتاح اسماعیل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کا این اے 249 کے لیے مفتاح اسماعیل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

لوٹوں کے متعلق خوب جانتا ہوں ، ووٹ لینا مجبوری تھی لیکن ۔۔۔ عمران خان آگے  کیا کرنے جا رہے ہیں ؟

لوٹوں کے متعلق خوب جانتا ہوں ، ووٹ لینا مجبوری تھی لیکن ۔۔۔ عمران خان آگے کیا کرنے جا رہے ہیں ؟

حمزہ کا بلاول کیلئے ظہرانہ، کھانے میں کیا ہوگا؟خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

حمزہ کا بلاول کیلئے ظہرانہ، کھانے میں کیا ہوگا؟خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا !!پی ڈی ایم میں سینیٹ الیکشن کے معاملے پر اختلافات سر اٹھانے لگے

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا !!پی ڈی ایم میں سینیٹ الیکشن کے معاملے پر اختلافات سر اٹھانے لگے

بزرگ افراد کو کورونا سے بچائو کی ویکسین10 مارچ سے لگائی جائیگی

بزرگ افراد کو کورونا سے بچائو کی ویکسین10 مارچ سے لگائی جائیگی