03:47 pm
وزیراعظم سری لنکا پہنچ گئے ،پرتپاک استقبال ،گارڈ آف آنربھی دیا گیا

وزیراعظم سری لنکا پہنچ گئے ،پرتپاک استقبال ،گارڈ آف آنربھی دیا گیا

03:47 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سری لنکا پہنچ گئے ،سری لنکن صدر اور وزیراعظم سمیت اعلیٰ قیادت کی جانب سے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔کولمبوایئرپورٹ وزیراعظم کے اعزاز میں استقبال تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنرپیش کیا گیا اور توپوں کی سلامی بھی دی گئی ۔اس کے علاوہ ایئرپورٹ سمیت سری لنکا کی سڑکوں کو پاکستان اور سری لنکا کے پرچموں سے سجایا گیاتھا۔وزیراعظم کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ،مشیر زلفی بخاری ،عبدالرزاق دائود بھی تھے ۔
 
وزیراعظم عمران خان اپنے اس دورے میں صدرگوتابایاراجہ پکسے اوروزیراعظم مہنداراجہ پکسے کے ساتھ ملاقات کریں گے۔وزیراعظم دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح کے مذاکرات کی قیادت بھی کریں گے جس میں تجارت، سرمایہ کاری ،صحت، تعلیم، زراعت ،سائنس وٹیکنالوجی، دفاع اور سیاحت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون میں اضافے کے معاملا ت شامل ہوں گے۔فریقین دو طرفہ امور سمیت اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔وزیراعظم ایک مشترکہ تجارتی اورسرمایہ کاری کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔دورے کے دوران دو طرفہ تعاون میں اضافے کے لئے مفاہمت کی متعددیادداشتوں پردستخط کئے جائیں گے۔پاکستان اورسری لنکا کے درمیان برادرانہ اورمفیدباہمی تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک متعدد عالمی اورعلاقائی امورپریکساں خیالات رکھتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں