06:55 pm
  منشیات کے شکار افراد کی پروفیشنل ٹریننگ بھی کروائی جائے۔وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے ریہبلیٹیشن سینٹر کے دورے کے دوران کہا کہ نوجوان نسل میں منشیات کے نقصانات سے متعلق آگہی بے حد ضروری ہے- ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے آنیوالی نسلوں کے لیے منشیات سے پاک اور محفوظ معاشرے کی تشکیل کو یقینی بناناہے- اعجاز احمد شاہ نے ادارے کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد منشیات کے شکار افراد کی بحالی کے لیے سہولیات مزید بہتر کرنے کی ہدایت جاری کی- وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے زیر علاج
افراد فوری طور پر بہتری کے لئے کام کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایسے اور بحالی کےادارے قائم کرنے پر غور کر رہے ہیں- وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ منشیات کے شکار افراد کی پروفیشنل ٹریننگ بھی کروائی جائے- اعجاز احمد شاہ نے یقین دہانی کرائی کہ منشیات کے شکار افراد کی بحالی کے لئے حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی- انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دھیان رکھا جائے کہ تندرست ہونے والے دوبارہ اس لعنت میں گرفتار نہ ہوں- اعجاز احمد شاہ نے مزید تجویز دی کہ ٹھیک ہونے کے بعد بھی باقاعدہ چیک اپ جاری رہنے چاہئیں- اس موقع پر  وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے اے این ایف کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ منشیات کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں گے- ان کاکہنا تھا کہ  ملک و قوم کے روشن مستقبل کے لئے منشیات کے مسئلے پر قابو پانا بہت ضروری ہے-
 
تازہ ترین خبریں

آٹھ کروڑ کی پیشکش، الیکشن کمیشن نے عبد السلام آفریدی سے ثبوت مانگ لیے

حکومت نے اے این پی سے چئیرمین سینیٹ کے ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا

لیگی رہنمائوں سے بدسلوکی، سپیکر کا تحقیقات کا اعلان

تحریک عدم اعتماد میں پی ٹی آئی کے درجنوں ارکان عمران خان کے خلاف ووٹ دیں گے،رانا ثنا اللہ

بلاول بھٹو کی چودھری برادران سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

یااللہ خیر،3.4شدت کازلزلہ،لوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

شیخ رشید کی عمران خان سے مصافحہ کی خبروں کی وضاحت

’’وزیراعظم نے مہنگائی کیخلاف جہاد کا اعلان کردیا‘‘

اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد وزیراعظم عمران خان کو ایک اور چیلنج کا سامنا

مسلم لیگ ن کا این اے 249 کے لیے مفتاح اسماعیل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

لوٹوں کے متعلق خوب جانتا ہوں ، ووٹ لینا مجبوری تھی لیکن ۔۔۔ عمران خان آگے  کیا کرنے جا رہے ہیں ؟

حمزہ کا بلاول کیلئے ظہرانہ، کھانے میں کیا ہوگا؟خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا !!پی ڈی ایم میں سینیٹ الیکشن کے معاملے پر اختلافات سر اٹھانے لگے

بزرگ افراد کو کورونا سے بچائو کی ویکسین10 مارچ سے لگائی جائیگی