07:12 pm
بلین ٹری سونامی منصوبے کا سیاسی فائدہ نہیں بلکہ یہ منصوبہ ملک وقوم کی بقاءکا ضامن ہے۔ ملک امین اسلم

بلین ٹری سونامی منصوبے کا سیاسی فائدہ نہیں بلکہ یہ منصوبہ ملک وقوم کی بقاءکا ضامن ہے۔ ملک امین اسلم

07:12 pm

بہالپور ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے لال سہانرہ نیشنل پارک میں پودا لگانے کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ پاکستان سمیت عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو گرمی کی شدت ،بارشوں میں کمی اور پانی کی دستیابی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لال سہانرہ نیشنل پارک ،ضلع بہاولپور میں بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت پودے لگانے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں درخت لگانے کا مقصد ملک اور آئندہ نسلوں کو عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے
 درجہ حرارت سے محفوظ کرنا ہے ۔ اس کا مقصد ہرگز ہرگز کوئی سیاسی فائدہ اٹھانا نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق اس منصوبے کے تحت ملک بھر میں 10 ارب درخت لگائے جائیں گے، یہ منصوبہ ملکی بقاءکا ضامن ہے۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان میں گرمی کی شدت میں ہر سال  ایک ڈگری اضافہ ہورہا ہے جبکہ ماہرین کے مطابق اگر عالمی سطح پر درجہ حرارت میں دو ڈگری بھی اضافہ ہو گیا تو گرم ماحول پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ ملک امین اسلم نے کہا کہ کہنے یا سننے میں تو یہ صرف 2 ڈگری ہے لیکن اس کا بارشوں میں کمی ، بارشوں کا بروقت نہ ہونا اور پانی کی دستیابی سے براہ راست تعلق ہے۔وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم نے مزید بتایا کہ بدقسمتی سے ماضی میں کسی بھی حکومت نے ماحولیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کو سنجیدگی سے نہیں لیا لیکن وزیراعظم عمران خان نے اس مسئلے کو سیاسی بیانیہ بنایا اور سنجیدگی سے اس پر کام کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر جنگلات کا تناسب 15سے 20فیصد ہے جبکہ پاکستان میں یہ شرح چار سے پانچ فیصد تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔۔

تازہ ترین خبریں

آٹھ کروڑ کی پیشکش، الیکشن کمیشن نے عبد السلام آفریدی سے ثبوت مانگ لیے

آٹھ کروڑ کی پیشکش، الیکشن کمیشن نے عبد السلام آفریدی سے ثبوت مانگ لیے

حکومت نے اے این پی سے چئیرمین سینیٹ کے ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا

حکومت نے اے این پی سے چئیرمین سینیٹ کے ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا

لیگی رہنمائوں سے بدسلوکی، سپیکر کا تحقیقات کا اعلان

لیگی رہنمائوں سے بدسلوکی، سپیکر کا تحقیقات کا اعلان

تحریک عدم اعتماد میں پی ٹی آئی کے درجنوں ارکان عمران خان کے خلاف ووٹ دیں گے،رانا ثنا اللہ

تحریک عدم اعتماد میں پی ٹی آئی کے درجنوں ارکان عمران خان کے خلاف ووٹ دیں گے،رانا ثنا اللہ

بلاول بھٹو کی چودھری برادران سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو کی چودھری برادران سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

یااللہ خیر،3.4شدت کازلزلہ،لوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

یااللہ خیر،3.4شدت کازلزلہ،لوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

شیخ رشید کی عمران خان سے مصافحہ کی خبروں کی وضاحت

شیخ رشید کی عمران خان سے مصافحہ کی خبروں کی وضاحت

’’وزیراعظم نے مہنگائی کیخلاف جہاد کا اعلان کردیا‘‘

’’وزیراعظم نے مہنگائی کیخلاف جہاد کا اعلان کردیا‘‘

اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد وزیراعظم عمران خان کو ایک اور چیلنج کا سامنا

اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد وزیراعظم عمران خان کو ایک اور چیلنج کا سامنا

مسلم لیگ ن کا این اے 249 کے لیے مفتاح اسماعیل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کا این اے 249 کے لیے مفتاح اسماعیل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

لوٹوں کے متعلق خوب جانتا ہوں ، ووٹ لینا مجبوری تھی لیکن ۔۔۔ عمران خان آگے  کیا کرنے جا رہے ہیں ؟

لوٹوں کے متعلق خوب جانتا ہوں ، ووٹ لینا مجبوری تھی لیکن ۔۔۔ عمران خان آگے کیا کرنے جا رہے ہیں ؟

حمزہ کا بلاول کیلئے ظہرانہ، کھانے میں کیا ہوگا؟خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

حمزہ کا بلاول کیلئے ظہرانہ، کھانے میں کیا ہوگا؟خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا !!پی ڈی ایم میں سینیٹ الیکشن کے معاملے پر اختلافات سر اٹھانے لگے

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا !!پی ڈی ایم میں سینیٹ الیکشن کے معاملے پر اختلافات سر اٹھانے لگے

بزرگ افراد کو کورونا سے بچائو کی ویکسین10 مارچ سے لگائی جائیگی

بزرگ افراد کو کورونا سے بچائو کی ویکسین10 مارچ سے لگائی جائیگی