10:14 pm
سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔ن لیگی رہنما پرویز رشید سینیٹ الیکشن کے لیے نا اہل قرار دے دیے گئے

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔ن لیگی رہنما پرویز رشید سینیٹ الیکشن کے لیے نا اہل قرار دے دیے گئے

10:14 pm

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔ن لیگی رہنما پرویز رشید سینیٹ الیکشن کے لیے نا اہل قرار دے دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تفصیلا ت کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے آج سینیٹ الیکشن کے لیے پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا، الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس شاہد وحید
 نے 7 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔جج جسٹس شاہد وحیدکی جانب سے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ واجبات کی کلیئرنس پرویز رشید کی ذمہ داری تھی، آر او نے پرویز رشید کو واجبات ادائیگی کے لیے مناسب وقت دیا لیکن اس پر عمل نہیں ہوا، اور چیک کے ذریعے واجبات ادا کرنے کی قانونی حیثیت نہیں ہے، امیدوار اپنے زیر کفالت افراد کی نادہندگی سے بھی الیکشن لڑنے کا اہل نہیں رہتا۔ریکارڈ میں واضح ہے کہ پنجاب ہاؤس کا کمرہ پرویز رشید کے نام سے بک کیاگیا تھا، عطاالحق قاسمی کیس میں واجبات کے اعتراض کو آر او نے کوئی اہمیت نہیں دی اس لیے یہ ٹریبونل بھی اس اعتراض سے مطمئن نہیں۔