10:02 am
دہشتگردی کیخلاف مدد پر سری لنکا پاکستان کا معترف ہے، وزیرِ خارجہ

دہشتگردی کیخلاف مدد پر سری لنکا پاکستان کا معترف ہے، وزیرِ خارجہ

10:02 am

کولمبو(روزنامہ اوصاف)وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی سری لنکن ہم منصب سے ملاقات مفید رہی، سری لنکا معترف ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی پر قابو پانے میں ان کاساتھ دیا۔سری لنکن دارالحکومت کولمبو میں وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزیرِ اعظم عمران خان کے دورۂ سری لنکا سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے یہ بات کہی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے بتایا کہ سری لنکا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں، دورۂ سری لنکا میں معاشی تعاون کے فروغ کے حوالے سے بھی بات ہوئی
 
۔وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان عالمی فورمز پر ہم آہنگی ہے، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے دفاع اور سیکیورٹی میں تعاون ہمارے لیے یکساں اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ، ہیومن رائٹس کونسل اور دیگر عالمی فورمز پر سری لنکا سے ہم آہنگی ہے، پاکستان نے سب سے پہلا ایف ٹی اے معاہدہ سری لنکا سے کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک سری لنکا وزرائے اعظم میں تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے تبادلۂ خیال کیا گیا، بزنس کونسل اجلاس میں معاشی روابط اور تجارتی تعلقات کے فروغ پر بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا کو 15 ملین ڈالر کی کریڈٹ لائن کی پیشکش کی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان دہشت گردی کے خلاف معلومات کے تبادلے اور تربیت کے لیے تعاون جاری ہے۔

وزیرِ خارجہ نے بتایا کہ پاکستان میڈیکل کے شعبے میں سری لنکا کی معاونت کر سکتا ہے، پاکستان کے معروف میڈیکل انسٹیٹیوٹس میں سری لنکن طلباء کو مزید 100 وظائف دیں گے۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے وزیرِ خارجہ سے علاقائی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کریں گے، سارک فورم کو مزید فعال بنانے کے لیے بھی گفتگو ہو گی۔شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ کھیل کے میدان میں ہم سری لنکا کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، سری لنکاکی قدیم یونیورسٹی میں کلچرل سینٹر بنانے کا ارادہ ہے۔

دریں اثناء وزیر خارجہ نے عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیاحت کے فروغ کیلئےتعاون بڑھانے کے بے پناہ مواقع ہیں، سری لنکا کی 62 فیصد آبادی بدھ مذہب کی پیروکار ہے اور ہماری گندھارا تہذیب اور شمالی علاقہ جات ان کیلئے بہت دلچسپی کی باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سری لنکا سے ہمارے تعلقات ہمیشہ سے اچھے رہے ہیں اور سری لنکا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے تعاون کا مشکور ہے۔انہوں نے بتایا کہ سری لنکا سے سیاسی مشاورت کا سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے اور بین الاقوامی فورمز پر دونوں ممالک میں ہم آہنگی بھی ہائی جاتی ہے، جس کی وجہ سے دونوں کے تعلقات مضبوط تر ہوتے جارہے ہیں۔شاہ محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سب سے پہلا ایف ٹی اے معاہدہ سری لنکا سے کیا تھا لیکن اس کے باوجود ہماری دوطرفہ تجارت محدود رہی۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دورہ میں سری لنکا سے معاشی تعاون کے فروغ پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، سیاحت کے فروغ کےلیے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے بے پناہ مواقع ہیں، سری لنکا کی 62 فیصد آبادی بدھ مذہب کی پیروکار ہے اور ہماری گندھارا تہذیب ان کےلیے بہت دلچسپی کا باعث بن سکتی ہے اور ساتھ ہی ہمارے شمالی علاقہ جات بھی ان کےلیے دلچسپی کا سامنا مہیا کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف دفاع، سیکیورٹی تعاون یکساں اہمیت کے حامل ہیں، اس ضمن میں سری لنکا کو 15 ملین ڈالر کی کریڈٹ لائن کی پیشکش کی۔ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ،شعبہ تعلیم میں تعاون اہمیت کاحامل ہے اور سری لنکا میں شرح خواندگی بہت بہتر ہے، پاکستان میڈیکل کے شعبے میں سری لنکا کی معاونت کرسکتا ہے، میڈیکل اداروں میں سری لنکن طلبا کو مزید 100 فیصد وظائف دیں گے۔
 

تازہ ترین خبریں

جاوید اقبال نے خاتون کو کہا آپ اتنی خوبصورت ہیں، آپ کو شوہر کی کیا ضرورت ہے

جاوید اقبال نے خاتون کو کہا آپ اتنی خوبصورت ہیں، آپ کو شوہر کی کیا ضرورت ہے

حمزہ کو جتوانے کیلئے لاہور میں بیٹھے آدمی کو چیلنج، ضمنی الیکشن جیتیں گے: عمران خان

حمزہ کو جتوانے کیلئے لاہور میں بیٹھے آدمی کو چیلنج، ضمنی الیکشن جیتیں گے: عمران خان

والد کا ساتھ دینے کے لیے لندن سے واپس آ گئیں ۔۔ سیاہ آنکھوں والی دبئی کی خوبصورت شہزادی شیخہ ماہرہ زندگی کس انداز سے گزارتی ہیں؟

والد کا ساتھ دینے کے لیے لندن سے واپس آ گئیں ۔۔ سیاہ آنکھوں والی دبئی کی خوبصورت شہزادی شیخہ ماہرہ زندگی کس انداز سے گزارتی ہیں؟

ملک میں تیل وگیس کی پیداوار۔۔۔قوم کوبری خبرسنادی گئی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوار۔۔۔قوم کوبری خبرسنادی گئی

ویزے تاخیر سے جاری ہونے والے عازمین حج کے لیے اچھی خبرآگئی

ویزے تاخیر سے جاری ہونے والے عازمین حج کے لیے اچھی خبرآگئی

بجلی کے نرخوں میںنرخوں میں 7 روپے 91 پیسے اضافے کی منظوری نہیں دی گئی ۔۔۔وفاقی وزیرتوانائی نے قوم کوخوشخبری سنادی

بجلی کے نرخوں میںنرخوں میں 7 روپے 91 پیسے اضافے کی منظوری نہیں دی گئی ۔۔۔وفاقی وزیرتوانائی نے قوم کوخوشخبری سنادی

فواد چوہدری نے مریم اورنگزیب کے شوہر کی شہریت سے متعلق سوال پوچھ لیا،وزیراطلاعات کے شوہرکس ملک کے شہری ہیں

فواد چوہدری نے مریم اورنگزیب کے شوہر کی شہریت سے متعلق سوال پوچھ لیا،وزیراطلاعات کے شوہرکس ملک کے شہری ہیں

میٹرو بس ٹریک پر کار سوار نوجوان اور لڑکی کی مستیاں،واقعہ کس شہرمیں پیش آیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

میٹرو بس ٹریک پر کار سوار نوجوان اور لڑکی کی مستیاں،واقعہ کس شہرمیں پیش آیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

امپورٹڈ حکمرانوں سے اپنا چوری شدہ مینڈیٹ واپس لیں گے،عوام جانتے ہیں سازش کس نے کی اور ۔۔۔سابق وزیرخارجہ حکومت پربرس پڑے

امپورٹڈ حکمرانوں سے اپنا چوری شدہ مینڈیٹ واپس لیں گے،عوام جانتے ہیں سازش کس نے کی اور ۔۔۔سابق وزیرخارجہ حکومت پربرس پڑے

ابلتا ہوا تیل اور خزانے سے بھرا صندوق۔۔۔ غریبوں کی مدد کرنے والے ڈاکو کا حیرت انگیز محل جس نے شاہی فوج کے ہوش اڑا دیے

ابلتا ہوا تیل اور خزانے سے بھرا صندوق۔۔۔ غریبوں کی مدد کرنے والے ڈاکو کا حیرت انگیز محل جس نے شاہی فوج کے ہوش اڑا دیے

معیشت کی باگ ڈور کون بہتر سنبھالے گا، مفتاح یا اسحاق ڈار؟ لیگی قیادت دو دھڑوں میں تقسیم

معیشت کی باگ ڈور کون بہتر سنبھالے گا، مفتاح یا اسحاق ڈار؟ لیگی قیادت دو دھڑوں میں تقسیم

بڑے یورپی ملک میں بدترین خشک سالی کا 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،آرائشی فواروں کو بند ، گاڑیاں دھونے اور پودوں کو غیر ضروری پانی نہ دینے کی ہدایات

بڑے یورپی ملک میں بدترین خشک سالی کا 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،آرائشی فواروں کو بند ، گاڑیاں دھونے اور پودوں کو غیر ضروری پانی نہ دینے کی ہدایات

آئی ایم ایف کی ایک بڑی شرط کو پورا کرنے کے لیےحکومت نے پاک فوج کے بجٹ میں کتنے ارب روپے کی کٹوتی کردی ،نجی ٹی وی نے بڑادعویٰ کردیا

آئی ایم ایف کی ایک بڑی شرط کو پورا کرنے کے لیےحکومت نے پاک فوج کے بجٹ میں کتنے ارب روپے کی کٹوتی کردی ،نجی ٹی وی نے بڑادعویٰ کردیا

ملک میں سونامزیدمہنگا۔۔فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،جان کرپریشان ہوجائیں گے

ملک میں سونامزیدمہنگا۔۔فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،جان کرپریشان ہوجائیں گے