10:15 am
ختم نبوتؐ پر کامل یقین میرے ایمان کا حصہ ہے ، فردو س عاشق اعوان

ختم نبوتؐ پر کامل یقین میرے ایمان کا حصہ ہے ، فردو س عاشق اعوان

10:15 am

لاہور(روزنامہ اوصاف)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نبیِ محترم حضرت محمدﷺ اور ختم نبوت پر کامل یقین میرے ایمان کا حصہ ہے! ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ میرے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹی، من گھڑت اور سیاسی عناد پر مبنی پروپیگنڈہ مہم چلائی جارہی ہے۔
 
اس بارے متعلقہ ادارے سائبر کرائم ونگ کو شکایت بھی درج کروائی جاچکی ہے! اللہ ایسی گھٹیا مہم چلانے والوں کو ہدایت دے۔