11:32 am
وزیراعظم عمران خان اور سری لنکن صدر کی اہم ملاقات

وزیراعظم عمران خان اور سری لنکن صدر کی اہم ملاقات

11:32 am

کولمبور(روزنامہ اوصاف)وزیراعظم عمران خان اور سری لنکن صدرنے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام اور معاشی خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کےلئے پاکستان اور سری لنکا کے مابین وسیع البنیاد اور پائیدار شراکت کو تقویت دینے پر پراتفاق کیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم اور سری لنکن صدر کی کولمبو میںون آن ون ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سری لنکا کے وزیر برائے کھیل عمران خان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔
 
ملاقات کے دوران پاکستان اور سری لنکا نے اعلیٰ سطح پر وفود کے تبادلوں، تجارت، دفاعی تعاون، سرمایہ کاری، سائنس و ٹیکنالوجی، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔دونوں رہنماؤں نے جنوبی ایشیا میں امن، استحکام اور معاشی خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لئے پاکستان اور سری لنکا کے مابین وسیع البنیاد اور پائیدار شراکت کو تقویت دینے پر توجہ دینے کے لئے وسیع پیمانے پر بھی اتفاق کیا۔ فریقین نے کثیرالجہتی شعبے میں قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام سطحوں پر سٹر ٹیجک مواصلات اور ہم آہنگی کو مزید وسیع کرنے کا عزم کیا۔عمران خان نے خطے میں قیام امن اور استحکام کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے افغانستان میں تنازع کے سیاسی حل کو فروغ دینے کے لئے ہر طرف سے تعمیری مشغولیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل اور جنوبی ایشیا اور اس سے آگے امن ، ترقی اور خوشحالی کے وژن کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں رہنمائو ں نے سیاحت ، سرمایہ کاری ، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون کیلئے اہم مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ پاکستان کی طرف سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم، معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری اور دیگر نے دستخط کئے۔ بعد میں دونوں رہنمائوں نے مشترکہ طور پر میڈیا سے گفتگو کی۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان دنیا میں چوتھا سب سے زیادہ موٹر سائیکل بنانے والا ملک ہے۔ شہباز گل 

پاکستان دنیا میں چوتھا سب سے زیادہ موٹر سائیکل بنانے والا ملک ہے۔ شہباز گل 

 قومی پرائش کمیٹی کا اجلاس ۔۔۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے 20 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کی ہدایت

قومی پرائش کمیٹی کا اجلاس ۔۔۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے 20 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کی ہدایت

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ۔۔۔ سندھ پولیس کو کاروائی کا اختیار دے دیا گیا

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ۔۔۔ سندھ پولیس کو کاروائی کا اختیار دے دیا گیا

افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کا معاملہ ۔۔۔۔ افغانستان کی تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی 

افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کا معاملہ ۔۔۔۔ افغانستان کی تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی 

 ہم کشمیر پریمیئر لیگ کو پروموٹ کررہے ہیںبھارت بھی ایسے ہی ایونٹس مقبوضہ کشمیر میں کروائے ان کو کس نےروکاہے۔ شاہ محمود قریشی 

 ہم کشمیر پریمیئر لیگ کو پروموٹ کررہے ہیںبھارت بھی ایسے ہی ایونٹس مقبوضہ کشمیر میں کروائے ان کو کس نےروکاہے۔ شاہ محمود قریشی 

پاکستان مسلم لیگ ن میں بڑوں کی نہیں بچوں کی جنگ چل رہی ہے ۔ شہریار آفریدی 

پاکستان مسلم لیگ ن میں بڑوں کی نہیں بچوں کی جنگ چل رہی ہے ۔ شہریار آفریدی 

 افغانستان میں بڑھتی کشیدگی اور خطے پر پڑنے والے اثرات۔۔۔ پی پی پی نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرلیا 

 افغانستان میں بڑھتی کشیدگی اور خطے پر پڑنے والے اثرات۔۔۔ پی پی پی نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرلیا 

عالمی وبا کورونا وبا کے بڑھتے کیسز ۔۔۔۔سندھ میں قیدیوں سے ملنے پر پابندی عائد 

عالمی وبا کورونا وبا کے بڑھتے کیسز ۔۔۔۔سندھ میں قیدیوں سے ملنے پر پابندی عائد 

5لاکھ ووٹوں سے 6 سیٹیں جبکہ  6 لاکھ ووٹوں سے 26 سیٹیں۔۔۔۔  پی ٹی آئی کی ایسی فتح پر کون یقین کرے گا؟ نواز شریف 

5لاکھ ووٹوں سے 6 سیٹیں جبکہ  6 لاکھ ووٹوں سے 26 سیٹیں۔۔۔۔  پی ٹی آئی کی ایسی فتح پر کون یقین کرے گا؟ نواز شریف 

شہنشاہِ غزل مہدی حسن کے بیٹے آصف مہدی طویل علالت کےبعد انتقال کر گئے

شہنشاہِ غزل مہدی حسن کے بیٹے آصف مہدی طویل علالت کےبعد انتقال کر گئے

کراچی میں لاک ڈاون کے اثرات ۔۔۔۔۔  کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد گر گئی ہے

کراچی میں لاک ڈاون کے اثرات ۔۔۔۔۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد گر گئی ہے

مہنگائی کا ایک اور بم ۔۔۔ سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 10 سے 15 روپے اضافہ کر دیا گیا

مہنگائی کا ایک اور بم ۔۔۔ سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 10 سے 15 روپے اضافہ کر دیا گیا

اسلام سلامتی، امن، رواداری، تحمل، برداشت اور عدم تشدد کا مذہب ہے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین

اسلام سلامتی، امن، رواداری، تحمل، برداشت اور عدم تشدد کا مذہب ہے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین

 نریندرمودی کشمیرپریمیئرلیگ سےخوفزدہ ہے۔فرخ حبیب

نریندرمودی کشمیرپریمیئرلیگ سےخوفزدہ ہے۔فرخ حبیب