02:02 pm
 سپریم کورٹ میں اوپن بیلٹ کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کے انتہائی اہم دلائلسیاسی جماعتیں پریشان

سپریم کورٹ میں اوپن بیلٹ کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کے انتہائی اہم دلائلسیاسی جماعتیں پریشان

02:02 pm



 
اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سپریم کورٹ میں اوپن بیلٹ ریفرنس کی سماعت کل تک مکمل نہ ہونے پر سینیٹ الیکشن کا انعقاد خطرے میں پڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں صدارتی ریفرنس پر سماعت ہوئی ، جہاں اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہا کہ کل تک کیس مکمل نہ کیا گیا تو 3 مارچ کو الیکشن کمیشن سینیٹ انتخابات نہیں کرواسکے گا ، صدارتی ریفرنس میں سیاسی جماعتوں کے سوا کسی کے دلائل کا کوئی حق نہیں بنتا ،
بار کونسلز کا سیاسی معاملے سے کوئی تعلق نہیں ، ان کے دلائل سننے کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں۔دوران سماعت سپریم کورٹ میں سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ قانون میں جو بھی درج ہے اس پر نیک نیتی سے عمل کرنا ہوتا ہے، قانون مکمل طور پر معصوم اور اندھا ہوتا ہے، (تاہم) قانون پر بدنیتی سے عمل ہو تو مسائل جنم لیتے ہیں۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کے لیے دائر کردہ صدارتی ریفرنس پر سماعت کی، اس دوران اٹارنی جنرل برائے پاکستان خالد جاوید خان، صوبائی نمائندے و معاملے میں فریق دیگر افراد پیش ہوئے سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اور آئرلینڈ کا آئین ایک جیسا ہے، آئرلینڈ میں بھی الیکشن خفیہ بیلٹ سے ہوتا ہے، اس نقطہ پر آپ کو سننا چاہیں گے۔چیف جسٹس نے کہا کہ آئرش سپریم کورٹ کا بھی اس معاملہ پر فیصلہ موجود ہے، جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ آئرلینڈ کی پارلیمنٹ کے دو ایوان ہیں، آئرلینڈ میان لوئر ہاﺅس کے انتحابات پاپولر ووٹ سے ہوتے ہیں، آئرلینڈ میں پاپولر ووٹ خفیہ ہوتے ہیں، شہری ووٹرز کا حق کبھی اوپن نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ آئرش سپریم کورٹ کے فیصلے میں شہری ووٹ کی بات کی گئی ہے، پاکستان میں بھی شہری کا ووٹ خفیہ رکھا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اپرہاﺅس (ایوان بالا) کا الیکشن ڈائریکٹ نہیں ہوتا اس موقع پر عدالت میں موجود پیپلزپارٹی کے وکیل رضا ربانی نے کہا کہ رولز صدارتی انتخابات کے لیے کمشنر کو ہدایات جاری کرنے کا اختیار دیتے ہیں، شیڈول 2 کے باوجود صدارتی انتخابات کے لیے رولز بنائیں گے، یہ بتانے کا مقصد یہ ہے کہ سینیٹ کے انتخابات بھی آئین کے تحت ہوتے ہیں۔ان کی بات پر جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ یہ رولز آئین کے تحت بنے ہیں، رولز صدارتی الیکشن کا اختیار دیتے ہیں الیکشن ایکٹ کے لیے بنے رولز کی حیثیت آئینی نہیں ہے سماعت کے دوران رضا ربانی نے کہا کہ سینیٹ کبھی تحلیل نہیں ہوتی بلکہ ارکان ریٹائرڈ ہوجاتے ہیں اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ قانون میں جو بھی درج ہے اس پر نیک نیتی سے عمل کرنا ہوتا ہے قانون مکمل طور پر معصوم اور اندھا ہوتا ہے (تاہم) قانون پر بدنیتی سے عمل ہو تو مسائل جنم لیتے ہیںاس دوران بینچ کے رکن جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ سینیٹ الیکشن کا مکمل طریقہ کار آئین میں نہیں قانون میں ہے عدالت عظمیٰ میں سماعت کےٍ دوران متناسب نمائندگی پر دلائل دیتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ متناسب نمائندگی کا مطلب یہ نہیں کہ اسمبلی کی اکثریت سینیٹ میں بھی ملے متناسب نمائندگی نظام کے تحت نشستوں کی تعداد میں کمی بیشی ہو سکتی ہے، جہاں ووٹوں کی خریدو فروخت ہوگی قانون اپنا راستہ بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ شواہد کے بغیرنشستوں کی تعداد میں فرق کو ووٹ فروخت کرنا نہیں کہہ سکتے، بیلٹ پیپرز کی سیکریسی (رازداری) متاثر نہ ہو تو الیکشن کمیشن ووٹوں کا جائزہ لے سکتا ہے اس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ایسا طریقہ بھی بتا دیں کہ ووٹ دیکھا بھی جائے اور سیکریریسی متاثر نہ ہو، جس پر رضا ربانی نے کہا کہ رشوت لینا یا لینے پر آمادگی ظاہر کرنا ووٹ دینے کے پہلے کے مراحل ہیں، ووٹ کے لیے پیسے لینے والا ووٹنگ سے پہلے کرپشن کر چکا ہوتا ہے، کرپشن ووٹنگ سے پہلے ہوتی ہے تو اسکے لیے ووٹ دیکھنے کی ضرورت نہیں۔ان کی بات پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ اگر معاہدہ ہو کہ آدھی رقم ووٹ ڈالنے کے بعد ملے گی تو پھر کیا ہوگا، ووٹ ڈالنا ثابت ہوگا تو ہی معلوم ہوگا رقم الیکشن کے لیے دی گئی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ الیکشن اتحاد کی گنجائش سیاسی جماعتوں میں ہمشہ رہتی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کا حق ہے کہ سینیٹ الیکشن شفاف اور کرپشن سے پاک ہوں، کسی کو سینیٹ الیکشن میں شفافیت پر اعتراض نہیں۔اختلاف رائے صرف سینیٹ الیکشن کو شفاف بنان

تازہ ترین خبریں

نئے مون سون سسٹم کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری۔۔ کراچی سے خیبر تک بارشیں ہی بارشیں ؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا 

نئے مون سون سسٹم کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری۔۔ کراچی سے خیبر تک بارشیں ہی بارشیں ؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا 

بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ۔۔پاکستان کی بڑی سرکاری یونیورسٹی نے جعلی ڈگریاں جاری کردیں، گندے دھندے میں کون کون ملوث ہے؟والدین اور طلبا یہ ضرور

بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ۔۔پاکستان کی بڑی سرکاری یونیورسٹی نے جعلی ڈگریاں جاری کردیں، گندے دھندے میں کون کون ملوث ہے؟والدین اور طلبا یہ ضرور

ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ کی فراہمی  کو یقینی بنانا چاہیے۔عارف علوی

ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے۔عارف علوی

 ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے کامعاملہ ۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن  اتاردیاگیا 

 ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے کامعاملہ ۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن  اتاردیاگیا 

ویلکم ۔۔خوش آمدید۔۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کب پاکستان آ رہے ہیں۔۔؟ دشمنوں کی نیندیں حرام کردینےوالی خبر

ویلکم ۔۔خوش آمدید۔۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کب پاکستان آ رہے ہیں۔۔؟ دشمنوں کی نیندیں حرام کردینےوالی خبر

ظلم کی انتہائی ، بااثرملزمان نے لڑکی کا نازک اعضا کات دیا، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کون سے شہر میں پیش آیا؟جانیے

ظلم کی انتہائی ، بااثرملزمان نے لڑکی کا نازک اعضا کات دیا، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کون سے شہر میں پیش آیا؟جانیے

شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

 سندھ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

سندھ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

 لاہور  ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے جہاز پر نا معلوم شخص کی جانب سے  لیزر لائٹ  مارنے کا واقعہ،  مقدمہ درج

لاہور ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے جہاز پر نا معلوم شخص کی جانب سے لیزر لائٹ مارنے کا واقعہ، مقدمہ درج

صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف،یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق

صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف،یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق

خیبر پختونخوامیں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

خیبر پختونخوامیں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

تحریک انصاف سے لوٹے اور آزاد امیدوار نکا ل دیں توباقی کون بچتاہے؟عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

تحریک انصاف سے لوٹے اور آزاد امیدوار نکا ل دیں توباقی کون بچتاہے؟عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

 مسلم لیگ (ن) نے  الیکشن کمیشن سے وفاقی وزراء کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن سے وفاقی وزراء کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

 انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے کوئی ‏بھی الیکشن ہوں دھاندلی کےالزامات لگائےجاتےہیں۔سینیٹر فیصل جاوید 

 انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے کوئی ‏بھی الیکشن ہوں دھاندلی کےالزامات لگائےجاتےہیں۔سینیٹر فیصل جاوید