03:46 pm
فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی

فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی

03:46 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت ،فیصل واوڈا نے عدم پیشی پر الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی ، وفاقی وزیر نے 50 ہزار روپے جرمانہ کمیشن کو جمع کروا دیا جبکہ الیکشن کمیشن کاکہنا تھا کہ جہاں وفاقی وزیر نے اتنے جھوٹ بولے وہاں ایک جھوٹ جہاز کا ٹکٹ نہ ملنے کا بھی بول دیتے، فیصل واوڈا جس پارلیمان کے رکن ہیں اسے عزت دیں۔نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت ہوئی تو وہ حسب معمول پیش نہ ہوئے۔
 
ان کے وکیل نے طلبی کا حکم واپس لینے کی درخواست دائر کرتے ہوئے گزشتہ سماعت پر عدم پیشی پر الیکشن کمیشن کی جانب سے عائد 50 ہزار روپے کے جرمانے پر بھی اعتراض اٹھا دیا۔وکیل نے یہ بھی کہا کہ درخواستوں کے قابل سماعت نہ ہونے پر تفصیلی دلائل دیے ہیں، پہلے کمیشن اپنے دائرہ اختیار اور درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ کرے، الیکشن کمیشن ڈیڑھ سال بعد نااہلی درخواستوں پر سماعت نہیں کرسکتا۔ممبر پنجاب الطاف قریشی نے کہا کہ خواہ مخواہ کیس کو لٹکانا سمجھ سے بالاتر ہے، آج تک فیصل واوڈا نے جواب بھی جمع نہیں کرایا۔ ممبر بلوچستان نے کہا کہ لگتا ہے فیصل واوڈا کمیشن کو کچھ سمجھتے ہی نہیں۔ممبر پنجاب الطاف قریشی نے کہا کہ قانون میں کہاں لکھا ہے کہ سماعت کا اختیار نہیں؟ بہتر ہوگا اپنا اور ہمارا وقت ضائع نہ کریں، صاف صاف بتائیں فیصل کیوں نہیں آئے؟ کیا وہ قانون سے بالاتر ہیں؟ جس پارلیمان کے وہ رکن ہیں کیا انہیں اس کی بالادستی کا احترام نہیں؟۔وکیل نے کہا کہ فیصل واوڈا کراچی میں ہیں، ان کی والدہ بیمار ہیں اس لئے نہیں آسکے۔ممبر پنجاب نے کہا کہ جہاں اتنے جھوٹ بولے وہاں ایک جھوٹ جہاز کا ٹکٹ نہ ملنے کا بھی بول دیتے، فیصل واوڈا جس پارلیمان کے رکن ہیں اسکو عزت دیں۔الیکشن کمیشن نے طلبی کا حکم چیلنج کرنے کی فیصل واوڈا کی درخواست مسترد کردی جبکہ نااہلی کیس ناقابل سماعت ہونے کی استدعا بھی مسترد کردیں۔فیصل واوڈا نے 50 ہزار روپے جرمانہ کمیشن کو جمع کروا دیا جسے الیکشن کمیشن نے سویٹ ہوم میں جمع کرانے کی ہدایت کی۔ممبر کے پی ارشاد قیصر نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کراچی نے دوہری شہریت کا معاملہ متعلقہ فورم پر اٹھانے کا کہا، الیکشن کمیشن ہی متعلقہ فورم ہے جو یہ کیس سن سکتا۔ فیصل واوڈا کیخلاف درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ فیصل واوڈا چاہتے ہیں سینیٹر بن جائیں تاکہ یہ کیس ختم ہوسکے۔فیصل واوڈا نے عدم پیشی پر الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی جبکہ کمیشن نے فیصل واوڈا کو 10 مارچ کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبریں

 اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو