10:40 pm
مالی بحران ۔۔۔۔ملازمین کیلئے بڑی پریشانی۔۔۔حکومت نے پنشن روک لی

مالی بحران ۔۔۔۔ملازمین کیلئے بڑی پریشانی۔۔۔حکومت نے پنشن روک لی

10:40 pm

 کراچی(نیوزڈیسک) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ریٹائر ملازمین کی پنشن روک لی گئی۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بدترین انتظامی اور مالی بحران کا شکار ہوگیا انتظامی امور انتہائی بھونڈے انداز سے چلائے جارہے ہیں ریونیو نہ ہونے کے برابر ہوگیا، تنخواہوں کی ادائیگی انڈوومنٹ فنڈ سے کی جارہی ہے جبکہ ریٹائر ملازمین کو 2ماہ سے پینشن نہیں ملی جس پر ریٹائر
ملازمین کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔منگل کے روز ریٹائر ملازمین اپنی فریاد لے کر ڈی جی ایس بی سی اے سے ملاقات کی اور اپنی گزارشات پیش کی کہ گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے، مکان کا کرایہ ادا نہیں کیا، بہت مشکلات کا شکار ہیں، لہذا ہماری پینشن کی ادائیگی کے فوری احکام جاری کیے جائیں۔ریٹائر ملازمین نے گفتگو کرتے ہوئے ملاقات کا احوال بتایا کہ ہم نے اپنی درخواست ڈی جی شمس الدین سومرو کے سامنے رکھی تو انھوں نے انتہائی تضحیک آمیز رویہ اپناتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو پنشن کی کیا ضرورت ہے آپ لوگوں نے کرپشن کرکے بہت رقم اکٹھی کی ہوئی ہے آپ اس رقم سے اپنی ضرورت پوری کرلیں جس پر ریٹائر ملازمین نے احتجاج کیا ملاقات میں موجود خواتین ڈی جی کے الفاظ پر اشک بار ہوگئیں۔روتے ہوئے ڈی جی ایس بی سی اے سے کہا کہ آپ بزرگ ریٹائر ملازمین کی تذلیل کررہے ہیں ہم مجبور لوگ ہیں، ہماری مدد کرنے کے بجائے آپ ہماری بے بسی کا مذاق اڑ رہے ہیں ،ملازمین احتجاجا ملاقات ختم کر کے کمرے سے باہر آگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے کے امور انتہائی بھونڈے انداز سے چلائے جارہے ہیں جس کی وجہ سے تاریخ میں پہلی بار پنشن کی ادائیگی روکی گئی، ایس بی سی اے مالی طور سب سے مستحکم ادارہ تھا لیکن غیر تربیت یافتہ افراد کے ہاتھ میں باگ دوڑ آنے کے بعد تنخواہوں اور پینشن کے لالے پڑ گئے۔افسران کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایس بی سی اے انتہا ئی تکبرانہ رویہ اختیار کیا ہوا ہے ہر ملازم پر کرپشن کا الزام عائد کردیتے ہیں ، کوئی ان کے احکام نہ مانے تو ان کا تبادلہ اندرون سندھ کردیا جاتا ہے ،ڈی جی کے جائز اورنا جائز احکام ماننا پڑے ورنہ افسران اپنے عہدے سے فارغ کردیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر 20 گریڈ کے لا آفیسر شاہد جمیل کو بھی عہدے سے فارغ کردیا گیا شاہد جمیل نے کچھ فائلوں پر دستخط کرنے سے انکار کیا تھا اور فکس ڈیپوزیٹو رقم جس کی مالیت ساڑھے 3 کروڑ روپے سے زائد ہے جس کے سود سے پنشن اور پروویڈینٹ فنڈ کی ادائیگی ہوتی ہے، اس کو ڈی جی استعمال کرنا چاہتے تھے لیکن شاہد جمیل نے منع کردیا تھا جس پر ان کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑا۔افسران نے بتایا کہ ڈی جی ایس بی سی اے دفتری امور کو تباہی کے دھانے پر پہنچادیا ہے اگر یہ ہی صورتحال رہی تو اہس بی سی اے کا نظام مفلوج ہوجائے گا جبکہ ریٹائر ملازمین نے اعلان کیا ہے کہ اگر ایک ہفتے میں پنشن کی ادائیگی نہ کی گئی تو ڈی جی کے دفتر کا گھیرائو کریں گے احتجاج میں خواتین اور مرد شامل تھے۔

تازہ ترین خبریں

تمام تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار تین چھٹیوں کا اعلان

تمام تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار تین چھٹیوں کا اعلان

دل دل پاکستان سے دلوں میں گھرکرنے والے معروف گلوکار اور نعتیہ کلام پیش کرنے والےجنید جمشید کو ہم سے بچھڑے 6 سال بیت گئے 

دل دل پاکستان سے دلوں میں گھرکرنے والے معروف گلوکار اور نعتیہ کلام پیش کرنے والےجنید جمشید کو ہم سے بچھڑے 6 سال بیت گئے 

سینٹورس کوسیل کرنے کا مجھے یا وزیراعظم کو علم تھا یا نہیں ؟ وزیرداخلہ نے وضاحت کردی

سینٹورس کوسیل کرنے کا مجھے یا وزیراعظم کو علم تھا یا نہیں ؟ وزیرداخلہ نے وضاحت کردی

مراکش فیفا ورلڈکپ قطر کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والا واحد اسلامی ملک بن گیا

مراکش فیفا ورلڈکپ قطر کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والا واحد اسلامی ملک بن گیا

توہین عدالت کیس،پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے غیر مشروط معافی مانگ لی

توہین عدالت کیس،پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے غیر مشروط معافی مانگ لی

سعودی عرب کا سمندری سیاحت کے فروغ کیلیے بڑا اعلان

سعودی عرب کا سمندری سیاحت کے فروغ کیلیے بڑا اعلان

ملک کے سب سے بڑے شہر کی پراسرار خالی بستی، شہر کے مرکز میں موجود ایسا علاقہ جہاں کروڑوں کے گھر مگر رہنے والا کوئی نہیں

ملک کے سب سے بڑے شہر کی پراسرار خالی بستی، شہر کے مرکز میں موجود ایسا علاقہ جہاں کروڑوں کے گھر مگر رہنے والا کوئی نہیں

لاہور دا پاوا اختر لاوا ۔۔ 5 بچوں کا والد اختر لاوا حقیقت میں کون ہے اور یہ کیوں اتنا وائرل ہو رہا ہے؟

لاہور دا پاوا اختر لاوا ۔۔ 5 بچوں کا والد اختر لاوا حقیقت میں کون ہے اور یہ کیوں اتنا وائرل ہو رہا ہے؟

کینسر سے میں گنجی ہوئی تو میرے شوہر نے بھی بال کٹوا دیے ۔۔ 3 مرتبہ کینسر سے لڑنے والی خاتون کی ایسی کہانی جو کسی کو بھی آبدیدہ کرے

کینسر سے میں گنجی ہوئی تو میرے شوہر نے بھی بال کٹوا دیے ۔۔ 3 مرتبہ کینسر سے لڑنے والی خاتون کی ایسی کہانی جو کسی کو بھی آبدیدہ کرے

3 تھپڑ کھاکر اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا: شکتی کپور،تھپڑ کس اداکار نے مارے تھے ؟جان کرآپ کویقین نہیں آئیگا

3 تھپڑ کھاکر اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا: شکتی کپور،تھپڑ کس اداکار نے مارے تھے ؟جان کرآپ کویقین نہیں آئیگا

خود گولی کھا لی مگر دوسروں کو بچا لیا ۔۔ کابل میں حملہ ناکام بنانے والا پاکستانی کمانڈو، جس کی تعریف افغانستان بھی کر رہا ہے

خود گولی کھا لی مگر دوسروں کو بچا لیا ۔۔ کابل میں حملہ ناکام بنانے والا پاکستانی کمانڈو، جس کی تعریف افغانستان بھی کر رہا ہے

لڈو کی لت: خاتون نے مالک مکان سے لگائی شرط میں خود کو ہی داؤ پر لگادیا

لڈو کی لت: خاتون نے مالک مکان سے لگائی شرط میں خود کو ہی داؤ پر لگادیا

جب بیٹے کو کینسر ہوا تو میں روز تلاوت کرتا تھا ۔۔ عمران ہاشمی کے مشکل وقت میں کس اداکار نے مدد کی؟ ان سے متعلق کچھ دلچسپ باتیں

جب بیٹے کو کینسر ہوا تو میں روز تلاوت کرتا تھا ۔۔ عمران ہاشمی کے مشکل وقت میں کس اداکار نے مدد کی؟ ان سے متعلق کچھ دلچسپ باتیں

ترقیاتی بجٹ میں 350 ارب روپے کٹوتی ۔۔۔قوم کےلیے بری خبرآگئی

ترقیاتی بجٹ میں 350 ارب روپے کٹوتی ۔۔۔قوم کےلیے بری خبرآگئی