01:00 pm
اپوزیشن ممبران سینیٹ کو خریدنے کیلئے نوٹوں کی بوریاں کھول کر بیٹھی ہے، شبلی فراز

اپوزیشن ممبران سینیٹ کو خریدنے کیلئے نوٹوں کی بوریاں کھول کر بیٹھی ہے، شبلی فراز

01:00 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہاہے کہ سینیٹ الیکشن میں ممبران کو خریدنے کیلئے ابھی سودے نہیں ہوا تاہم اپوزیشن لوگوں کے ضمیر خریدنے کیلئے نوٹوں کی بوریاں کھول کر بیٹھی ہے ،سینیٹ کے صاف و شفاف الیکشن کیلئے ہم پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ بھی گئے مگر اپوزیشن کا رویہ منافقانہ ہے جبکہ وزیراعظم ایک چٹان کی طرح ان سوداگروں کے سامنے کھڑے ہیں۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شبلی فراز نے کہاکہ مریم نواز نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ تحریک انصاف الیکشن میں دھاندلی نہیں کرسکتی
 
اور ن لیگ کے وکیل نے بھی الیکشن کمیشن کے سامنے کہا کہ پی ٹی آئی نے دھاندلی نہیں کی اور اپوزیشن کے وکیل کی جانب سے بنیادی نکات ڈسکہ الیکشن میںسازش ، دہشت گردی اور فائرنگ کے اٹھائے گئے ۔یہ سارے قصے کہانیاں جو ن لیگی وکیل نے سنائے ہیں وہ اپنی باز گشت سنائی ہے کہ پہلے وہ کس طرح الیکشن لڑتے آئے ہیں ۔چونکہ تحریک انصاف میں صاف ستھرے لوگ شامل ہیں جو دھونس ، ف ائرنگ کرنا ، لوگوں کواٹھانا اور بیٹھنااور دھمکانا بھی تک نہیں جانتے ۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں نے ماضی میں مذکورہ تمام کام کیے اور ماضی کے الیکشن کمیشن اور آج کے الیکشن کمیشن میں عوام کو فرق صاف نظر آرہا ہے ۔ہم نے الیکشن کمیشن پر کوئی پریشر نہیں ڈالا اور نہ کوئی ہم نے ایسے بیانات دیئے ہیں جن سے الیکشن کمیشن پر کوئی حرف آئے ۔جبکہ اس کے برعکس اپوزیشن نے کس طرح ماضی میں چھانگا مانگالگایا اور الیکشن کمیشن پر دبائو ڈالتی رہی ہے اور دھاندلی اور دھونس کے علاوہ کوئی الیکشن نہیں لڑا

۔شبلی فراز نے کہاکہ اپوزیشن نے کہا تھا کہ بیس حلقوں میں ری پولنگ ہونی چاہیے اور وزیراعظم نے ان کا چیلنج قبول کرلیا اور ابھی پنترے بدلے جارہے ہیں آج کچھ اعلان کرتے ہیں اور کل خود اس کی نفی کرتے ہیں ،اب یہ کہتے ہیں کہ الیکشن پورے حلقے میں ہونا چاہیے کیونکہ یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ جس میں یہ ہار جائیں وہاں دھاندلی ہوتی ہے اور یہ لوگ اپنی مرضی و منشا کے فیصلے چاہتے ہیں جیسے کہ ماضی میں بھی ہوا ،عدالتوں سے اگر ان کے حق میں فیصلہ آجاتا تو انصاف ہوتا تھا اور اگر ان کے خلاف فیصلہ آجاتا تھا تو یہ ججوں کو برا بھلا کہتے تھے ۔انہوں نے کہاکہ نئے پاکستان میں اس طرح کے فیصلے نہیں ہوتے جس قسم کے اپوزیشن چاہتی ہے ،وزیراعظم عمران خان کا ایمان ہے کہ اگر آپ نے ملک میں جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے اور ملک کی فلاح اور خوشحالی چاہتے ہیں تو الیکشن کو صاف و شفاف ہونا چاہیے ۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نے سینیٹ کے الیکشن میں دھاندلی کرنے کیلئے ’’نوٹوں کی بوریاں‘‘ کھولی ہوئی ہیں تاہم ابھی سودے طے نہیں پائے اور ضمیروں کے سوداگر ممبران کو خریدنے کیلئے بوریاں کھول کر بیٹھے ہیں ، ہم سپریم کورٹ بھی گئے ، پارلیمنٹ میں بھی گئے تاکہ الیکشن صاف و شفاف ہوں مگر اپوزیشن کا رویہ منافقانہ ہے اور وہ اپنے تاریک دور کو یاد کرکے مخالفت کررہے ہیں تواس قسم کی منافقت کو ہم کامیاب نہیں ہونے دینگے اور وزیراعظم ایک چٹان کی طرح ان لوگوں کے سامنے کھڑا ہے ۔

تازہ ترین خبریں

دشمن چاہ کر بھی کرکٹ کو پاکستان سے ختم نہ کرسکا، پی ایس ایل 7 کیلئے کتنے غیر ملکی کرکٹرز دستیاب ہیں؟ بڑے بڑے نام شامل

دشمن چاہ کر بھی کرکٹ کو پاکستان سے ختم نہ کرسکا، پی ایس ایل 7 کیلئے کتنے غیر ملکی کرکٹرز دستیاب ہیں؟ بڑے بڑے نام شامل

واٹس ایپ کے وہ سب سے خاص فیچرز جو صرف آئی فون پر استعمال کیے جاسکتے ہیں

واٹس ایپ کے وہ سب سے خاص فیچرز جو صرف آئی فون پر استعمال کیے جاسکتے ہیں

روس آئندہ برس کس ملک پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے؟ امریکیوں کی نیندیں حرام ہو گئیں، پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

روس آئندہ برس کس ملک پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے؟ امریکیوں کی نیندیں حرام ہو گئیں، پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

وہ بیٹا جس نےاپنےباپ کی 122ارب ڈالرز کی جائیداد لینے سے صاف انکار کر دیالیکن وجہ کیا بتائی؟

وہ بیٹا جس نےاپنےباپ کی 122ارب ڈالرز کی جائیداد لینے سے صاف انکار کر دیالیکن وجہ کیا بتائی؟

سانحہ سیالکوٹ: معاملہ چیف جسٹس کے پاس پہنچ گیا لیکن اس میں کیا استدعا کی گئی؟ بڑی خبر 

سانحہ سیالکوٹ: معاملہ چیف جسٹس کے پاس پہنچ گیا لیکن اس میں کیا استدعا کی گئی؟ بڑی خبر 

10 دسمبر کو پاکستانیوں کو کیا بڑی خوشخبری ملنے جا رہی ہے ؟ عوام وزیر اعظم عمران خان کے انتظار میں بیٹھ گئی 

10 دسمبر کو پاکستانیوں کو کیا بڑی خوشخبری ملنے جا رہی ہے ؟ عوام وزیر اعظم عمران خان کے انتظار میں بیٹھ گئی 

سری لنکن منیجر کو قتل کرنے کے بعد ملزم کہاں چھپے ہوئے تھے؟ 6 اہم ترین گرفتاریاں  

سری لنکن منیجر کو قتل کرنے کے بعد ملزم کہاں چھپے ہوئے تھے؟ 6 اہم ترین گرفتاریاں  

انتہائی افسوسناک خبر، طیارہ گر کر تباہ، سوار تمام افراد چل بسے 

انتہائی افسوسناک خبر، طیارہ گر کر تباہ، سوار تمام افراد چل بسے 

ہڈیوں کا گودا تک جماتی سردی میں برطانوی سکول کے طالب علموں کی سڑک پر نماز کی ادائیگی کی ویڈیو وائرل 

ہڈیوں کا گودا تک جماتی سردی میں برطانوی سکول کے طالب علموں کی سڑک پر نماز کی ادائیگی کی ویڈیو وائرل 

خوفناک طوفان پھر تباہی مچانے کو تیار، سکول بنداور امتحانی شیڈول تبدیل کر دیا گیا

خوفناک طوفان پھر تباہی مچانے کو تیار، سکول بنداور امتحانی شیڈول تبدیل کر دیا گیا

اپنے اپنے بچوں کا پتہ کرلیں، لاہور سے مری جانے والی بس کو خوفناک حادثہ ، کئی اموات، اضافے کا خدشہ 

اپنے اپنے بچوں کا پتہ کرلیں، لاہور سے مری جانے والی بس کو خوفناک حادثہ ، کئی اموات، اضافے کا خدشہ 

ترک صدر رجب طیب اردگان پر قاتلانہ حملے کی خبر نے پوری دنیا میں تہلکہ مچا دیا، اہم ترین تفصیلات 

ترک صدر رجب طیب اردگان پر قاتلانہ حملے کی خبر نے پوری دنیا میں تہلکہ مچا دیا، اہم ترین تفصیلات 

کون سا پاکستانی کب کس جرم میں گرفتار ہو جائے کچھ پتہ نہیں، نادرا کے ملازمین کس شرمناک کام میں ملوث نکلے ؟

کون سا پاکستانی کب کس جرم میں گرفتار ہو جائے کچھ پتہ نہیں، نادرا کے ملازمین کس شرمناک کام میں ملوث نکلے ؟

پاکستان کی مشہور اداکارائوں کی نازیبا ویڈیوز لیک، ملزم خود بھی اداکار نکلا، کس اداکارہ کے کہنے پر ویڈیوز بنائیں؟ 

پاکستان کی مشہور اداکارائوں کی نازیبا ویڈیوز لیک، ملزم خود بھی اداکار نکلا، کس اداکارہ کے کہنے پر ویڈیوز بنائیں؟