03:15 pm
پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن جیت چکی ہے، بلاول بھٹو زرداری

پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن جیت چکی ہے، بلاول بھٹو زرداری

03:15 pm

لاہور(روزنامہ اوصاف)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن جیت چکی ہے، ہم حکومت کو ہر میدان میں چیلنج کریں گے،کٹھ پتلی وزیراعظم کی گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ سامنے ہے ، ہم اس نااہل،نالائق اور ناجائز وزیراعظم کوہٹا کر جمہوریت بحال کریں گے۔مریم نواز کیساتھ رائیونڈ میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کےسینیٹ الیکشن کیلئے مشترکہ امیدوار ہیں ،یوسف رضا گیلانی کی انتخابی مہم بہت ہی اچھے طریقے سے چلارہے ہیں
 
اور ان کی انتخابی مہم اور سینیٹ انتخابات کے حوالے سےمسلم لیگ (ن) سمیت تمام پی ڈی ایم جماعتوں سے ہر روز تقریبا مشاورت جاری ہے اورہم ڈی ایم کی تمام جماعتیں ملکر محنت کررہی ہیں جس کا نتیجہ ضمنی انتخابات میں بھی دیکھ چکے ہیں اور عوام نے ثابت کیا ہے کہ عوام پی ڈی ایم کے ساتھ ہے اور یوسف رضا گیلانی کی جیت کے ساتھ یہ بھی ثابت ہو گا کہ عوام اور پارلیمانی پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں ہم نوازشریف، شہبازشریف سمیت پوری مسلم لیگ ن کے شکر گزارہیں کہ انہوں نے ہمارے امیدوار یوسف رضاگیلانی پر اعتماد کا اظہارکیا ۔انہوں نے کہاکہ یوسف رضا گیلانی پہلے بھی مشترکہ طورپر وزیراعظم کا انتخاب جیت چکے ہیں اور انہوں ماضی میں بہترین کارکردگی دکھائی اور اچھے رویے کے ساتھ مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی دونوں کیساتھ چلے ہیں ۔وہ نہ صرف پیپلزپارٹی اور ن لیگ بلکہ تمام اتحادی جماعتوں کے ایم پی ایز کا بڑا خیال رکھتے تھے ۔بلاول بھٹو نے کہاکہ کمال یہ ہے کہ یوسف رضا گیلانی کٹھ پتلی اور سلیکٹیڈ کے دور میں بھی انہوں نے حکومت کےاتحادیوں کے ایم این ایز کو بھی عزت دلوارہے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں یہ جمہوریت اور پی ڈی ایم کی ایک قسم کی جیت ہو چکی ہے اور اب عوام کی نظریں تین مارچ پر ہیں ۔

ملک کے ہر کونے سے حکومت کو ضمنی الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور عوام نے ضمنی الیکشن میں سلیکٹڈ کو مسترد اور ریجیکٹ کردیا ہے ہم حکومت کو ہر میدان میں چیلنج کریں گے اور ہم سینیٹ میں بھی حکومت کو چیلنج کریں گے کٹھ پتلی وزیراعظم اور حکومت کی گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ پورے پاکستان کے سامنے ہےاور ہم انشا اللہ سینیٹ الیکشن میں بھی کامیاب ہوں گا ، ہم اس نااہل،نالائق اور ناجائز وزیراعظم کو ہٹا کرجمہوریت کو بحال کریں گے جو عوام کی خدمت کرے گی ۔ہم سمجھتے ہیں کہ پی ڈی ایم کا جو مقصد ہے وہ بہت ناگزیر ہے کہ ہم جمہوریت کو بحال کریں ،یہ ہمارا لانگ ٹرم جدوجہد ہے کسی ایک گیم سے ہمیں کامیابی نہیں ملے گی اس پر ہمیں مسلسل کام کرنا پڑے گا ،ہم شارٹ ٹرم کٹھ پتلی ہے جو عوام پر ظلم ڈھا رہاہے اسے گھربھیجنا ہے ۔حفیظ شیخ کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہاکہ ہمارے دور میں جب حفیظ شیخ کو وزیرخزانہ بنانے کیلئے ہمارے اوپر کوئی دبائو نہیں تھا اس بات کا حفیظ شیخ سے بھی پوچھ لیں کہ پی ٹی آئی پر کوئی دبائو تھاکہ نہیں۔

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  بل منظور ،حق میں 60 اور  مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور ،حق میں 60 اور مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

مذاکرات کی راہ میں  صرف ایک فریق رکاوٹ  ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا  ، راناثنا اللہ

مذاکرات کی راہ میں صرف ایک فریق رکاوٹ ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا ، راناثنا اللہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  الیکشن  کا معاملہ ،  سماعت کرنے والا  سپریم کورٹ کا  لارجر بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کا معاملہ ، سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے  بغاوت کے  قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کے قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی  عرب  شنگھائی تعاون تنظیم  کا رکن بنے گا

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی عرب شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بنے گا

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری