11:52 am
ایف اے ٹی ایف : پاکستان کیلئے اب بلیک لسٹ کا آپشن نہیں ،حماد اظہر

ایف اے ٹی ایف : پاکستان کیلئے اب بلیک لسٹ کا آپشن نہیں ،حماد اظہر

11:52 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ فیٹف خود کہہ رہا ہے کہ نوے فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ،تین اہداف رہ گئے ہیں وہ ہم جلد پورے کرلیں گے ،ہمارے اقدامات کے باعث اب پاکستان کو بلیک لسٹ میں نہیں ڈالا جاسکتا۔میڈیا کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ فیٹف کے 27نکات کو جون تک مکمل کریں ،پوری حکومت کی سرتوڑ کوششیں جاری ہیں تاکہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالا جاسکے ۔حکومت ملی توٹاسک تھاپاکستان کوبلیک لسٹ ہونےسےبچایاجائے،
 
حماد اظہرنے بتایا کہ ،فیٹف کی طرف سے دیئےگئےٹاسک کو 90فیصد مکمل کرلیا،اقدامات کےباعث پاکستان کواب بلیک لسٹ میں نہیں ڈالاجاسکتا،فیٹف کے 27 ایکشن پلان میں سے 24مکمل کر لیے، فیٹف نےکہا بلیک لسٹ اب پاکستان کیلئے آپشن نہیں رہا، کوشش ہےجون میں ایف اےٹی ایف ایکشن پلان کے27 نکات مکمل کرلیں،انہوں نے کہا کہ ایف اےٹی ایف کوبھارت نے مذموم عزائم کیلئےاستعمال کرنے کی کوشش کی،حماد اظہر نے کہاکہ ایف اےٹی ایف کےحوالےسےپاکستان نےمثالی کارکردگی کامظاہرہ کیا ،کورونا کے باوجود ٹارگٹ کوہم نے بڑی حد تک پوراکیا ،3اہداف رہ گئے ہیں وہ بھی جلد پورے کر لیں گے۔

تازہ ترین خبریں