01:03 pm
ڈسکہ الیکشن معاملہ،ان دوحکومتی شخصیات کے  خلاف کارروائی کی جائے ، ن لیگ نے بڑامطالبہ کرڈالا

لاہور(روزنامہ اوصاف)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے این اے75ووٹ باکس چوری کرنے اور عملے کواغوا کرنے پر الیکشن کمیشن سے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اس بات کی تحقیقات کی جائیں کہ عمران صاحب اور عثمان بزدار نے یہ سازش کہاں بنائی؟ کون کون ملوث تھا؟۔ترجمان مسلم لیگ(ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ ووٹ اور الیکشن کمیشن کے عملے کی چوری کے اصل ذمہ دار عمران صاحب ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جائے،عمران صاحب
اور وزیراعلی پنجاب نے چیف سیکریٹری، آئی جی پنجاب سمیت پوری انتظامیہ کو یرغمال بنارکھا تھا ،ووٹ چوری کے اصل سرغنہ عمران صاحب کے خلاف کارروائی تک احتساب کا عمل نامکمل رہے گا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چیف سیکریٹری کیوں دستیاب نہیں تھے اور دوبارہ رابطہ کیوں نہیں کیا؟ اس سوال کا جواب تلاش کرنا ضروری ہے ،چیف الیکشن کمشنر سے گفتگو کے وقت چیف سیکریٹری کے علم میں تھا تو انہوں نے عملے کی واپسی کی یقین دہانی کرائی تھی،تمام حقائق اور شواہد گواہی دے رہے ہیں کہ ووٹ کی امانت میں خیانت عمران صاحب نے کی، مجرم وہی ہیں ،اصل مجرموں کے خلاف کارروائی جب تک نہیں ہوگی، انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوں گے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ 2018کی ووٹ چوری کی پیداوار 2021 میں وہی واردات دوہراتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ،چیف الیکشن کمشنر اصل مجرموں سے صرف نظر نہ کریں، دھاندلی کی طرح انصاف ہوتا ہوابھی نظر آنا چاہئے ،عمران خان اور عثمان بزدار کے خلاف کارروائی کے بغیر الیکشن کمشن کا فیصلہ نامکمل ہے۔انہوں نے کہاکہ اس بات کی تحقیقات کی جائیں کہ عمران صاحب اور عثمان بزدار نے یہ سازش کہاں بنائی؟ کون کون ملوث تھا؟آرٹیکل 218 کے تحت الیکشن کمشن کی ازخودکارروائی تب تک نامکمل ہے جب تک عمران صاحب اور بزدار پر فرد جرم عائد نہیں ہوگی‎

تازہ ترین خبریں

شاہ محمود قریشی نے حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی معاہدہ طے پانے کی خبروں کی تردید کردی

عمران خان کو کسی بھی صورت اسلام آباد نہیں آنے دیں گے، رانا ثناءاللہ نے اپنے عزائم بتادیئے، کیا کرنےوالے ہیں؟بڑی خبر

تحریک انصاف کا آزادی مارچ، کنٹرول رینجرز کو دیدیا گیا، بڑی خبر

لانگ مارچ: دفعہ 144 نافذ، اسلام آباد جانے والے راستے بند،میٹرو رک گئی،سکولوں میں چھٹی

بڑے اسلامی ملک کاشام میں نئے فوجی آپریشن کااعلان،عالم اسلام میں ہلچل مچ گئی

جسٹس (ر) ناصرہ اقبال کے گھر پر چھاپہ، معافی مانگتا ہوں، اقتدار کیا چھن گیا،وزیردفاع خواجہ آصف نے معافی مانگتے ہوئے بڑی بات کہہ دی

شاہ محمود قریشی کو ایک بار پھر فون آ گیا

میری جان کو خطرہ ہے پھر بھی جہاد سمجھ کر نکل رہا ہوں، تحریک جاری رہے گی عوام سے کہتا ہوں کہ۔۔کپتان نے بڑااعلان کردیا

اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک پہنچنے والے تحریک انصاف کے کتنے کارکنوں کوگرفتارکرلیا،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

وزیرِاعظم کوبلوچستان کے جنگلات میں آگ پرقابوپانے کیلئے جاری آپریشن پربلوچستان حکومت کی جانب سےتفصیلی رپورٹ پیش کردی گئی

سونے کے خریداروں کیلئے بڑی خبر ، قیمت کو گیئر لگ گئے

شہید کی توہین کسی صورت مناسب نہیں، پنجاب پولیس کا پرویزالٰہی کے بیان پر ردعمل

جڑواں شہروں کے باسیوں کےلیے بری خبر،میٹروسروس بندکردی گئی،بندش کتنے دن رہے گی ،بڑی خبرآگئی

روپیہ مزیدگراوٹ کا شکار، ڈالرکی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری،امریکی کرنسی کی قدر میں کتنااضافہ ہوگیا،پریشان کردینے والی خبرآگئی